12/06/2023
امیر محمد زمان گورنمنٹ بوائز ہائی سکول پلہ کرشن کا ایک روزہ مطالعاتی دورہ آج مورخہ 10-06-2023 پلہ کرشن سے اپر نیلم تک اللہ پاک کے فضل وکرم سے بطریق احسن تکمیل ہوا۔
اس دورہ کے لیے جملہ سٹاف بشمول طلباء وطالبات جناب صدر معلم جناب علی شان عادل صاحب کے تعاون کے ممنون و مشکور ہیں جنہوں نے طلباء کو دورہ کی اجازت مرحمت فرمائی ۔
اس دورہ کے موقع پر جملہ سٹاف اور طلباء و طالبات جناب جمیل احمد جمیل صاحب DIG پولیس آزاد کشمیر کے جملہ تعاون اور لوازمات کے لیے تہہ دل سے مشکور ہیں۔ اس دورہ کے دوران جناب کی خصوصی ہدایت پر ٹورسٹ پولیس ہمہ وقت بچوں اور اساتذہ کی رہنمائی کے لیے پیش پیش رہی۔ بچوں کی ریفریشمنٹ کے لیے جناب نے خصوصی انتظام کروا رکھے تھے۔ بچوں کو سپیشل محسوس ہوا ۔ جناب کی اس شفقت اور تعاون کے لیے امیر محمد زمان گورنمنٹ بوائز ہائی سکول پلہ کرشن آپ کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گا۔ ہم جناب DSP صاحب نیلم کے بھی مشکور ہیں جنہوں نے اپنے قیمتی وقت میں سے چند لمحات بچوں کے لیے مختص کیے۔ اس موقع پر اگر سجاد مغل صاحب منیجر ویلی ٹریکر ہوٹل کیرن کا تزکرہ نہ ہو تو زیادتی ہوگی جنہوں نے انتہائی احسن طریقے سے طعام کی ارینجمنٹ کی۔ ان کی لاجواب سروس کے لیے ہم انتہائی مشکور ہیں۔ سفر کے اختتام پر فرسٹ کپ پیزا اینڈ برگر پوائنٹ چلہانہ پر جب بچے سستانے کے لیے رکے تو بچوں سے MLA آزاد کشمیر اسمبلی حلقہ نمبر 1 جناب سردار جاوید ایوب صاحب سے ملاقات ہوئی۔ ہم ان کی خصوصی شفقت کے لیے بھی شکر گزار ہیں جنہوں نے بچوں کی ریفریشمنٹ کا خصوصی انتظام کروایا۔ الحمداللہ دورہ انتہائی کامیاب رہا بچوں کو تفریح کے ساتھ ساتھ پاکستان سے آئے سیاح لوگوں سے خیالات اور معلومات شیئر کرنے کا موقع بھی ملا۔ بچوں کے نظم و نسق اور ڈریس کوڈ کے حوالہ سے سیاح حضرات کے ریمارکس قابل دید تھے جس سے بچوں کی خود اعتمادی کو مزید تقویت ملی
اللہ تعالیٰ ادارے کو مزید ترقی عطا فرمائے