11/11/2022
آفاق کی طرف سے بیسٹ ٹیچر ایوارڈ تقریب بمقام سنگم ہوٹل دومیل مظفر آباد میں
Atif Memorial High School Muzaffarabad
کی جانب سے مس
نے شرکت کی اور Best teacher award حاصل کیا۔۔ پرائیویٹ سکولز اور ٹیچرز کی حوصلہ افزائی کے لئے آفاق پبلشر کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے تہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ اللّٰہ پاک ایسے ہی خدمت کے سفر پر گامزن رکھیں۔
16/10/2022
ہم آمنہ ہاشمی طالبہ جماعت نہم کو RS TV اور Moon creation کےتعاون سے منعقدہ کل کشمیر نعتیہ مقابلہ میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔۔۔
ہم مس فضیلت شیخ صاحبہ کو بھی مبارکباد پیش کرتے ہیں جنہوں نے بچی کو احسن طریقے سے مقابلہ کے لئیے تیار کیا
14/10/2022
اسلام و علیکم۔۔
نصیب چمکے ہیں فرشیوں کے
کہ عرش کے چاند آرہے ہیں
الحمدللہ ثم الحمد کہ اللہ تعالی نے اپنے محبوب کی ثنا خوانی کے لئیے ہمیں چنا۔۔۔
عاطف میموریل ہائی سکول سماں بانڈی میں 13 اکتوبر کو محفل پرنور کا انعقاد کیا گیا جس میں بچوں اور والدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
مخفل چار چاند لگا نے والے مہمان خصوصی کا تہہ دل سے شکریہ۔۔
مشہور مذہبی سکالر عمران رضا شیرازی صاحب
صدر اپیسکا جناب اشتیاق حسین بخاری صاحب
مہمان نعت خواں جناب توقیر اعوان صاحب کا شکریہ کہ انہوں نے محفل کو رونق بخشی۔۔۔
05/10/2022
السلام و علیکم
عاطف میموریل ہائی سکول میں آج ٹیچر ڈے کے موقع پر طلبہ و طالبات نے بڑے احسن طریقے سے تقریب کا انعقاد کیا۔
۔اسی موقع پر اساتذہ کرام کی جانب سے
Head Girl
Deputy Head Girl
Head boy
Deputy Head boy
کے لیے ووٹنگ کی گئی ۔۔
تمام منتخب ہونے والے طلبہ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ سب عہدے داران اپنی ڈیوٹی کو احسن طریقے سے نبھائیں گی۔۔۔تمام سٹاف ممبران کا شکریہ جنہوں نے اس مرحلہ کو مکمل کرنے میں ہماری مدد کی۔
31/08/2022
زندگی ایک بار پھر مسکرائے گی۔۔
ان تمام بچوں کے والدین کو مبارکباد جن کے بچے اپنے دلوں میں لوگوں کا درد محسوس کرتے ہیں۔۔
عاطف میموریل ہائی سکول سماں بانڈی میں بچوں کے لیے سیلاب زدگان کے حوالے سے آگاہی سیشن کیا گیا ۔۔
جس کے بعد چھوٹے بچوں کے بھرپور اسرار پر دو روزہ ڈونیشن کیمپ بھی لگایا گیا جس میں بچوں نے کپڑے اور دیگر سامان کے ساتھ ساتھ نقد رقم بھی جمع کرائی۔۔۔
جزاک اللہ پیارے بچو۔۔۔۔
08/06/2022
Our brilliant student 💓💓
While receiving certificate of appreciation in Ñaat competition
04/06/2022
عاطف میموریل ہائی سکول سماں بانڈی میں ۔۔۔
بچوں کی تعلیم کے ساتھ ساتھ انکی کردار سازی اور تفریح پر بھی بھرپور توجہ دی جاتی ہے ۔۔آج بروز ہفتہ ادارہ میں آنے والے نئے بچوں کے لیے ویلکم پارٹی کا انعقاد کیا گیا جس کی تمام تر تیاریاں میزبان بچوں نے کی۔۔۔نئے آنے والے بچوں نے منفرد انداز میں اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
26/05/2022
مینیجنگ ڈائریکٹر عاطف میموریل ہائی سکول میڈم نسیم عظیم صاحبہ جمال فاؤنڈیشن میں منعقدہ ایک تقریب میں یتیم بچے بچیوں کے لیے اپنے رائے کا اظہار کرتے ہوئے ۔۔
25/05/2022
نم دیدہ ہیں معصوم سی کشمیر کی آنکھیں
حسرت سے انہیں تکتی ہیں تدبیر کی آنکھیں
زنداں کے غم و درد کا احساس ہے ان کو
اطراف مرے لپٹی ہیں زنجیر کی آنکھیں
مل جاتی انہیں قوت گویائی تو کیا تھا
کچھ کہنے سے معذور ہیں تصویر کی آنکھیں
تدبیر کے میدان میں ناکامی سے تیری
مایوس ہوئی جاتی ہیں تقدیر کی آنکھیں
لوگوں کی نگاہوں سے تو محفوظ ہے لیکن
واقف ہیں ترے ظلم سے شہتیر کی آنکھیں
20/05/2022
خدا کا ذکر کرے ذکر مصطفی نہ کرے
ہمارے منہ میں ہو۔ایسی زباں خدا نہ کرے۔۔
بزم ادب کے دوران لی گئی چند خوبصورت تصاویر۔💓💓💓
15/05/2022
Do what you have to do until you can do what you want to do.” –
06/04/2022
Hurry up✌
1st 10 admissions are free
31/03/2022
CAPTURES
DURING different Activities....
بچے ہمارا آنے والا مستقبل ہیں۔۔انکی تعلیم کے ساتھ ساتھ انکی تربیت اور کردار سازی بھی ہمارا فرض عین ہے ۔۔تاکہ یہ بچے آگے جاکر ملک و قوم کا مستقبل بنیں۔۔اسی اثنا میں عاطف میموریل ہائی سکول پچھلے 27 سالوں سے اپنی خدمات سر انجام دے رہا ہے اور الحمدللہ اس ادارہ سے پڑھنے والے بچے آج اپنے معاشرے کے لیے اپنی خدمات احسن طریقے سے سر انجام دے رہے ہیں ۔۔۔
31/03/2022
Behind Every Successful Journey.
Supportive Hands Always present.
Our Hardworking Staff.
31/03/2022
How Innocent she is..
Little Dol..🤩🤩
31/03/2022
Absolute green is the most restful color, lacking any undertone of joy, grief, or passion. On exhausted men, this restfulness has a beneficial effect, but after a time it becomes tedious. "
31/03/2022
اسلام و علیکم ۔۔
آج مورخہ 31 مارچ 2022 کو عاطف میموریل ہائی سکول سماں بانڈی میں Green Day کے نام سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔۔جس میں بچوں کو Greenery کی اہمیت کے بارے بتایا گیا ۔۔
بچوں کو مختلف سبزیوں اور پھلوں کے نام اور ان کی اہمیت کے بارے میں بتایا گیا ۔۔۔۔اس موقع پر بچوں نے خوب لطف اٹھایا اور سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔۔۔۔اس خوبصورت پروگرام کے لیے پورے سٹاف کو مبارکباد🌟🌟🌟۔
“I can breathe where there is green. Green grows hope. It keeps my heart beating and helps me remember who I am."
05/02/2022
5 فروری ،یوم یکجہتی کشمیر ہر سال کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور ہمدردی کے لیے منایا جاتا ہے مگر میری سوچ سے بالا تر ہے یہ بات کہ پچھلی 7 دہائیوں سے آزادی کا خواب دیکھنے والے کروڑوں مظلوم کشمیری غلامی اور ظلم و بربریت کی چکی میں کیوں پس رہے ہیں؟؟؟؟آخر کیوں؟؟؟؟؟
ایک طرف نگاہ مرد مومن کی وہ تاثیر دیکھی کہ تقدیر بدل کر رکھ دے اور دوسری طرف ایسا کیسے ہو سکتا ہے کہ لاکھوں دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکیں،انکا درس محسوس کریں، انکے لیے کٹ مرنے کو تیار ہوں ،،لکھوں زبانیں ان کے حق کے لیے آواز بلند کریں،،اور آزادی کا خواب پھر بھی شرمندہ تعبیر نہ ہو ۔۔۔۔۔یہاں ہمارے لیے سوچنے اور غروفکر کا مقام ہے کہ ہمارے قول و فعل میں تضاد کیوں ہے۔؟؟؟؟
مظلوم کشمیری عزم و استقلال اور جذبہ ایمانی کے پیکر ہیں جوکفن سر پھر باندھ کر نکلتے ہیں اور اس وفاداری کے ساتھ دنیا سے رخصت ہوتے ہیں کہ اپنی آدھی لاشوں کو بھی پاکستان کے پرچم میں لپیٹ کر دفنانے کی وصیت کر جاتے ہیں ۔۔۔اور دوسری ہم منافقت کی تصویر ،ہمارے ناقص ارادے اور بس جھوٹے دعوے،لمبی لمبی تقریریں،نام نہاد ریلیاں اور احتجاج اور بیان ریکارڈ کروانے کے ڈکوسلے ۔۔۔۔۔
ظلم کی تاریک سیاہ رات کتنی ہی طویل کیوں نی ہو اس رات کا سویرا ضرور ہوتا ہے ۔۔۔غلامی کی زنجیریں کتنی ہی مظبوط ہی کیوں نہ ہوں ان کو توڑنے قوت ایمانی مچلتی ضرور ہے۔۔۔۔۔۔۔ان جراتوں کی مثال کشمیری بہن بھائیوں کو ضرورت ہے تو ہمارے متحد اور منظم ہوکر کوئی ایسا کام کرنے جانے کی کہ امت مسلماں ایک بار پھر باطل کو لللارے اور نور حق کو دنیا کے اندر فتح یا ب کرے۔۔۔۔۔
یہ جنگ کشمیر اور کشمیریوں کی ہے، نہ ہی فقط زمیں کا ایک ٹکڑا حاصل کرنے کی ہے۔یی جنگ حق و باطل کی ہے۔یہ جنگ مسلمانوں کے لیے معرکہ حق و باطل ہے۔یہ جنگ خدا تعالی کے نام کے پرچار کی جنگ ہے۔پھر بھی ہم مسانوں کا دوغلہ رویہ میریسمجھ سے باہر ہے کہ ہم جھوٹے دعوے کر کے کس کو دھوکا دے رہے ہیں ۔۔۔۔۔ہم آزاد ہوکر بھی غلام ہیں جو کچھ بھی نہیں کر سکتے اور وہ مظلوم و محکوم کشمیری اتنے غیور اور باہمت کہ دین اور پاکستان کے پر کٹ مرنے کو تیار اور نیزے کی نوک پر کلمہ حق کا پرچار کرتے ہیں ۔۔۔۔
اللہ تعالی پوری امت مسلمہ کو متحد ہو کر سچے معنوں میں یہ جنگ لڑنے کا جذبہ عطا کریں اور کے تمام محکوم و مظلوم مسلمانوں آزادی سے ہمکنار کریں ۔۔۔۔الہی آمین۔۔
05/02/2022
WE ARE ONE FROM BOTH SIDE OF LOC
Team Sareaam Muzaffarabad at Atif Memorial High School Muzaffarabad
Iqrar Ul Hassan
05/02/2022
Atif memorial high school with team sareAam..
Save the land#
Save the kashmir#
05/02/2022
Photos from Atif Memorial High School Muzaffarabad's post