03/05/2022
عیدالفطرمسلمانوں کا ایک ایسا خوشیوں بھرا تہوار ہے جو رمضان کے مقدس مہینے کے اختتام کے موقع پرآسمان سے اترے ہوے تحفے کی مانند ہے۔ رمضان کی برکتوں کا شکریہ ادا کرنے کے لئے یہ خوشی کا دن بڑے جوش و خروش سے منایا جاتا ہے۔ مسلمان اجتماعی عید کی نماز میں حاضرہوتے ہیں جو صبح طلوع آفتاب کے بعد روشنی میں ہوتی ہے.
یہ عید آپ کے لیے بھی ڈھیروں خوشیاں اور مسرتیں لے کر آئے آمین ۔ عید مبارک
اللہ تعالیٰ ہم سب کو رمضان کی مغفرت اور عید کی خوشیاں عطا فرمائے! آمین میری طرف سے آپ کو عید مبارک تَقَبَّلَ اللّٰہُ مِنَّا وَ مِنْکُمْ! اُس دن تو قبولیت کی ہول سیل لگی ہوتی ہے پورے سال میں یہ خاص الخاص اور بہت ہی خاص موقع بس ایک بار آتا ہے جب ہم ’’عید الفطر‘‘ کی نماز کے لئے جاتے ہیں توعید گاہ میں آخرت کے بارے میں کی گئی ہر دعا قبول ہوتی ہے اور دنیا کے بارے میں کی گئی ہر وہ دعا جو ہماری مصلحت میں ہوتی ہے وہ بھی قبول کی جاتی ہے اور جو ہمارے حق میں بہتر نہیں ہوتی اس کی جگہ اس سے بہتر چیز عطا فرما دی جاتی ہے یا کوئی سر سے مصیبت، دعا کے بدلے ٹالی جاتی ہے. آپ کو پھر سے بہت بہت عید مبارک
میٹھی میٹھی عید کی میٹھی میٹھی مبارکیں. آپ کو بہت بہت عیدالفطر کی مبارک ہو. ہمیشہ سلامت رہیں
آپ سب کو دل کی اتھاہ گہرائی سے عید مبارک
رب العالمین سے دعا ہے کہ وہ آپ سب پر اپنا خصوصی فضل و کرم فرماۓ، مستحکم ایمان، صالح اعمال، وسائل میں کشادگی، عمر میں فراخی و درازی ، صحت میں عمدگی و توانائی، عزت و وقار میں بلندی، حسن اخلاق، سیرت اور کردار میں کمال بخشے! آمین ثم آمین – عید مبارک ہو.
تمام لوگ جو دین کی سربلندی کیلئے کام کر رہے ہیں یا ملکِ پاکستان کی حفاظت کر رہے ہیں یا پردیس کی سختیاں برداشت کر رہے ہیں ان سب کے لئے میرا الله آسانیاں پیدا فرمائے آمین ثم آمین. ان سمیت آپ کو بھی عید مبارک
آمین اللہ پاک ہر مومن مرد مسلمان کی مدد فرمائے آپ کو بھی بہت بہت عید کی مبارک ہو
اللہ جلا جلالہ سے دعاگو ہیں کہ وہ اپنی خصوصی کرم اور رحمت سے ھماری رمضان المبارک کی عبادات اور رکھے گئے روزوں کو قبول و منظور فرمائے آمین
آپ کو اور آپ کے اہلیخانہ کو عید سعید کی بہت مبارک باد۔
اللّه تعالیٰ رمضان کے روزوں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔ عید مبارک
ہمارے ملک پاکستان کو الله قیامت تک قائم ودائم