28/05/2026
Youm e Takbeer 28 May.The day of rejuvenation of embark in the world of Atomic power one and only the great Dr.Abdul Qadeer Khan.We pay tribute to his services for the PAK homeland. School Education Department, Government of the Punjab Rana Sikandar Hayat District Education Authoriity Murree
27/05/2026
اہل اسلام کو عید الاضحی مبارک ہو
24/05/2026
علم کا روشن چراغ اور شاندار سفر:
گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول (GES) دیگل، مری کے سابق ہیڈ ٹیچر (SST) محترم جناب افراد ستی صاحب نے محکمہ تعلیم میں ایک طویل عرصہ تک اپنی بے مثال، مخلصانہ اور بہترین خدمات سرانجام دینے کے بعد گزشتہ روز اپنے اس خوبصورت اور یادگار تعلیمی سفر کا باوقار اختتام کیا۔ انہوں نے اپنی زندگی کی بہترین بہاریں نسلِ نو کی آبیاری اور علم کی شمع روشن کرنے میں صرف کیں۔
خراجِ تحسین اور الوداعی تقریب:
جناب افراد ستی صاحب کی انہی لازوال اور گراں قدر تعلیمی خدمات کے اعتراف میں سکول ہٰذا کے جملہ سٹاف اور محکمہ تعلیم ضلع مری کے ڈپٹی ڈی۔ای۔او چوہدری ندیم صاحب کی خصوصی شرکت کے ساتھ ایک شاندار اور پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کے دوران معزز مہمانوں نے ان کی تعلیمی و تربیتی خدمات کو زبردست الفاظ میں سراہا اور انہیں شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے الوداع کیا۔ School Education Department, Government of the Punjab Rana Sikandar Hayat District Education Authoriity Murree ۔
19/05/2026
Message of the Day School Education Department, Government of the Punjab Rana Sikandar Hayat District Education Authoriity Murree
15/05/2026
گورنمنٹ ہائی سکول مری میں ڈپٹی ڈی ای او ایلیمنٹری میل مری چوہدری محمد ندیم کے بطور ڈپٹی ڈی او ایک سال مکمل ہونے پر پروقار تقریبِ تقسیم اسناد تحسین (Appreciation certificats)منعقد ہوئی۔
تقریب میں سو فیصد انرولمنٹ ٹارگٹس حاصل کرنے والے اور پیکٹا امتحانات میں شاندار نتائج دینے والے ہیڈ ٹیچرز،سی سی او/ ڈپٹی ڈی ای او آفس کی طرف سے تفویض شدہ مختلف اسائنمنٹس میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے اے ای اوز اور آفس سٹاف کو تعریفی سرٹیفیکیٹس سے نوازا گیا۔
مہمانِ خصوصی سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی مری جناب ضیاء اللہ عباسی صاحب جبکہ مہمانِ اعزاز ڈی ای او ایلیمنٹری بلال حسین پاشاہ صاحب تھے۔ 🌟 School Education Department, Government of the Punjab Rana Sikandar Hayat District Education Authoriity Murree