GGHS BANDI DEWAL Murree

GGHS BANDI DEWAL Murree

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from GGHS BANDI DEWAL Murree, School, GGHS Bandi Dewal, Murree.

School Education Department
Primary: 1923
Middle: 2010
High: 2012
School land: 4k 0Marla
Teaching Staff: 11
Non-teaching: 06
Enrollment 2024: 190
Drinking Water & Electricity available in school

Photos from GGHS BANDI DEWAL Murree's post 21/04/2026

“Awareness today, safety tomorrow—learning emergency numbers.”
DEO SE- Rawalpindi education Authority Murree

06/03/2026

Build your dreams with us.
Secure your future with quality education.
Admissions open for new session 2026-2027...
Don't miss the opportunity..
Apply today!!
GGHS Bandi Dewal Murree...DEO SE- Rawalpindi District Education Authority Rawalpindi

15/02/2026

"محترمہ مریم نواز صاحبہ! آپ خود کو پنجاب کی ’ماں‘ کہتی ہیں۔ آپ کے زیرِ سایہ اسکول میں پڑھنے والا 14 سالہ معصوم معیز آج آپ سے انصاف کا طالب ہے۔ کیا اس بیٹے کو انصاف ملے گا؟"

13/02/2026



وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز صاحبہ اور وزیر تعلیم رانا سکندر حیات صاحب،
گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول دیول بانڈی ضلع مری میں زیر تعلیم 8ویں جماعت کا 13 سالہ طالب علم، عبدالمعیز، اس دیس کی اندھیر نگری میں انصاف کا منتظر ہے۔
ایک غریب باپ جو تھانے تک جانے کا خرچہ بھی نہیں برداشت کر سکتا وہ آپ کے نظام انصاف سے امید لگائے بیٹھا ہے ۔

عبد المعیز کا سفاکانہ قتل پنجاب کے نظام انصاف پر ایک سوالیہ نشان ہے ۔

ہمارا مطالبہ: عبدالمعیز کے کیس کی فوری شفاف تحقیقات کروائی جائیں اور ملوث افراد کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے۔

محترمہ مریم نواز صاحبہ! انصاف کی پکار ایوانوں تک پہنچ چکی ہے، اب عمل کا وقت ہے۔ معیز کو انصاف دیں، نظام بچائیں۔

12/02/2026

انصاف کی پکار! ⚖️🩸
​نہایت دکھ اور کرب کے ساتھ ہم اپنے سرکاری اسکول کے ہونہار طالب علم عبدالمعیز کے قتل پر آواز اٹھا رہے ہیں۔ ایک استاد کے لیے اس سے بڑا المیہ کیا ہوگا کہ اس کا شاگرد کتابوں کے بجائے کفن میں لپٹا ہوا ملے؟
​وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز صاحبہ اور وزیر تعلیم سے دردمندانہ اپیل:
​فوری ایکشن: اس لرزہ خیز قتل کا ذاتی نوٹس لے کر تحقیقات تیز کی جائیں۔
​عبرتناک سزا: قاتلوں کو فوری گرفتار کر کے کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے۔
​تحفظ کا احساس: سرکاری اسکولوں کے بچوں اور والدین کے عدم تحفظ کو دور کیا جائے۔
​عبدالمعیز کا خون ہم سب پر قرض ہے۔ اگر آج ہمارا طالب علم محفوظ نہیں، تو تعلیمی مستقبل کیسے محفوظ ہوگا؟
DTE Punjab DSD

Photos from GGHS BANDI DEWAL Murree's post 23/09/2025

:
20/09/2025
گورنمنٹ گرلز ہائی سکول دیول بانڈی میں سالانہ انعامات تقسیم کرنے کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی جناب مظہر عباسی تھے۔ اس موقع پر ایس ایم سی ممبران اور وائس آف لوئر دیوال کی طرف سے بھی طلباء اور اساتذہ میں انعامات تقسیم کیے گئے۔
تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآنِ حکیم اور نعتِ رسول مقبول ﷺ سے ہوا جس کے بعد نقابت کے فرائض نہایت خوش اسلوبی سے سرانجام دیے گئے۔ مہمانِ خصوصی جناب مظہر عباسی نے اپنے خطاب میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ و طالبات اور ان کے اساتذہ کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کی یہ کامیابی اساتذہ کی محنت اور والدین کی دعاؤں کا نتیجہ ہے۔
ایس ایم سی ممبران اور وائس آف لوئر دیوال نے بھی اپنی تقاریر میں محنتی طلبہ و طالبات کی کارکردگی کو سراہا اور ان میں انعامات تقسیم کیے۔ اساتذہ کو بھی بہترین کارکردگی پر شیلڈز اور سرٹیفکیٹ پیش کیے گئے۔
تقریب کے اختتام پر دعا کرائی گئی .
District Education Authority Rawalpindi DEO SE- Rawalpindi

Photos from GGHS BANDI DEWAL Murree's post 04/09/2025

3 ستمبر کو گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول بانڈی دیول میں ڈینگی سے بچاؤ کے لیے ایک اہم اقدام کیا گیا۔ اس موقع پر اسپرے کی ٹیم نے اسکول کے اندر اور اطراف میں ڈینگی اسپرے کیا تاکہ طالبات اور اساتذہ کو اس موذی مرض سے محفوظ رکھا جا سکے۔ یہ اقدام نہ صرف اسکول کے ماحول کو صحت مند بنانے میں مددگار ثابت ہوگا بلکہ بچوں کو بیماریوں سے بچاؤ کی اہمیت سے آگاہ کرنے کا بھی ذریعہ ہے۔ ہم اس بہترین اقدام پر اسکول انتظامیہ اور اسپرے ٹیم کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں، جنہوں نے طلبہ و طالبات کی صحت کے تحفظ کے لیے یہ نیک عمل سرانجام دیا۔
District Education Authority Rawalpindi DEO SE- Rawalpindi Muhammad Amin Leghari Rana Sikandar Hayat

03/09/2025

سیلاب زدگان کی مدد انسانیت کا ایک عظیم فریضہ ہے۔ اس کارِ خیر میں طلبہ اور اساتذہ کی شمولیت قابلِ تعریف ہے۔ تعلیم کا اصل مقصد یہی ہے کہ ہم صرف کتابی علم تک محدود نہ رہیں بلکہ عملی زندگی میں دوسروں کے دکھ درد کو بھی محسوس کریں۔ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بندی دیوال کے طلبہ اور اساتذہ نے جس جذبے کے ساتھ عطیات جمع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وہ ان کے اعلیٰ کردار کی علامت ہے۔

مشکل کی گھڑی میں ہاتھ بٹانا ہی اصل انسانیت ہے۔ جو طلبہ آج اپنے جیب خرچ سے چند سکے عطیہ کر رہے ہیں، وہ کل کے وہی شہری ہیں جو معاشرے میں ہمدردی، قربانی اور بھائی چارے کے فروغ کا ذریعہ بنیں گے۔ اساتذہ کی رہنمائی اور حوصلہ افزائی سے یہ کارِ خیر مزید برکت کا سبب بنے گا۔

ہم سب کو چاہیے کہ اس کاروانِ نیکی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ یہ چھوٹے چھوٹے عطیات سیلاب زدگان کے لیے امید کی کرن ہیں۔ اللہ تعالیٰ اس نیک جذبے کو قبول فرمائے اور سب کو خدمتِ خلق کی توفیق عطا کرے۔
District Education Authority Rawalpindi DEO SE- Rawalpindi Muhammad Amin Leghari Rana Sikandar Hayat

Photos from GGHS BANDI DEWAL Murree's post 23/08/2025

یوسی دیول میں ڈینگی کے پھیلاؤ کے پیش نظر ایس ایم سی کی جانب سے الخدمت فاؤنڈیشن دیول کی ٹیم زاہد عباسی صاحب کی نگرانی میں اسکول میں بھیجی گئی۔ ٹیم نے اسکول کے اندر اور اردگرد اسپرے کیا تاکہ بچوں کو ڈینگی سے محفوظ رکھا جا سکے۔
ہم ایس ایم سی اور الخدمت فاؤنڈیشن دیول کی ٹیم کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے بروقت یہ قدم اٹھایا۔ بچوں کی صحت اور حفاظت ہماری پہلی ترجیح ہے۔

ڈینگی کی چند اہم احتیاطی تدابیر:

اسکول اور گھروں میں پانی جمع نہ ہونے دیں۔

مچھر دانی اور مچھر بھگانے والی دوا کا استعمال کریں۔

صبح اور شام کے وقت بازو اور ٹانگوں کو ڈھانپ کر رکھیں۔

گملوں اور برتنوں میں پانی کھڑا نہ رہنے دیں۔
DEO SE- Rawalpindi District Education Authority Rawalpindi

Photos from GGHS BANDI DEWAL Murree's post 22/08/2025

"اسکول کونسل بانڈی دیول نےانتظامیہ کی درخواست پر آج مورخہ 22 اگست 2025 کو
اسکول کے اطراف کی صفائی کے لیے ’ستھرا پنجاب‘ کی ٹیم کو بلایا۔ ٹیم نے محنت اور لگن سے اسکول کے نان ٹیچنگ اسٹاف کے ساتھ اسکول کی صفائی میں حصّہ لیا ۔ اسکول انتظامیہ اور بچے اُن تمام افراد کی کاوشوں کو سراہتے ہیں اور ان کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔مزید یہ کہ ڈینگی کے پھیلاؤ سے بچاؤ کے لئے اس سرگرمی کو ہفتہ وار یا ماہانہ کرنے اور اسکول اور اسکے اطراف میں سپرے کرنے میں بھی اسی تعاون کی درخواست کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں مزید خدمتِ خلق کی توفیق دے۔"
Aman Ullah Khan Cheena District Education Authority Rawalpindi DEO SE- Rawalpindi

Want your school to be the top-listed School/college in Murree?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address


GGHS Bandi Dewal
Murree

Opening Hours

Monday 08:00 - 14:15
Tuesday 08:00 - 14:15
Wednesday 08:00 - 14:15
Thursday 08:00 - 14:15
Friday 08:00 - 14:15