Chinar Army Public College Murree

Chinar Army Public College Murree The institution was established in July 1990 and inaugurated by Gen. Miraz Aslam Baig NI(M) HI(M) Bt
(289)

Miraz Aslam Baig NI(M) HI(M) Bt Chief of the Army Staff, Pakistan Army. At that time the school had only two Junior Wing from I to VI and Senior Wing from class VII to X. In the year 1997, the college wing started operating with classes XI and XII. After the establishment of secretariat of Army Public Schools and Colleges Systems in 2005 Pre-Junior, Junior School, Middle School and Senior School started functioning. Over the last eighteen years, the institution has earned nation wide recognition as one of the best boarding institution. The credit goes to those faculty members who painstakingly guide the children, to Principal who provides an excellent teaching and academic environment and to administrative staff who relentlessly work as a team

"HAPPY TEACHERS DAY"ٹیچرز ڈے کے موقع پر ہم اپنے تمام قابلِ احترام اساتذہ کو دل کی گہرائیوں سے خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ ...
05/10/2026

"HAPPY TEACHERS DAY"

ٹیچرز ڈے کے موقع پر ہم اپنے تمام قابلِ احترام اساتذہ کو دل کی گہرائیوں سے خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں
۔ تصاویر میں نظر آنے والے یہ عظیم اساتذہ صرف ہمارے معلّم نہیں تھے، بلکہ ہماری زندگی کے وہ رہنما تھے جنہوں نے ہمیں علم کی روشنی دی، ہماری تربیت کی، ہماری شخصیت اور کردار سازی کی اور ہمیں زندگی کے نشیب و فراز کا سامنا کرنے کا حوصلہ عطا کیا۔ انہوں نے کبھی ایک شفیق ماں کی طرح ہماری فکر کی، کبھی ایک مہربان باپ کی طرح ہماری رہنمائی کی اور کبھی ایک مخلص دوست کی طرح ہماری کمزوریوں کو سمجھ کر ہمیں بہتر بننے کا راستہ دکھایا۔ ان کی محنت، خلوص، دعاؤں اور بے لوث کاوشوں نے ہماری سوچ کو وسعت دی اور ہمارے خوابوں کو حقیقت کا راستہ دکھایا۔ یہ وہ عظیم ہستیاں ہیں جنہوں نے ہمیں زمین سے اٹھا کر آسمان کی بلندیوں تک پہنچنے کا حوصلہ دیا۔ ان کے پڑھائے ہوئے اسباق صرف کتابوں تک محدود نہیں رہے بلکہ ہماری عملی زندگی کا حصہ بن گئے۔ وقت گزر جاتا ہے، نسلیں بدل جاتی ہیں، مگر ایک سچے استاد کی دی ہوئی تربیت، نصیحت اور محبت ہمیشہ دلوں میں زندہ رہتی ہے۔ ہم اپنے ان محسن اساتذہ کی کاوشوں، قربانیوں اور احسانات کو کبھی فراموش نہیں کر سکتے۔ آج ہم جہاں بھی ہیں، ہماری کامیابیوں میں ہمارے اساتذہ کی محنت اور دعاؤں کا ایک روشن حصہ شامل ہے۔ سلام ہے ان عظیم معمارانِ قوم کو جو نسلوں کو سنوارتے، کردار بناتے اور مستقبل تعمیر کرتے ہیں۔ Happy Teachers’ Day — سلام، خراجِ عقیدت اور بے شمار دعائیں ہمارے عظیم اساتذہ کے نام۔

وسیم جبران صاحب، صدرِ شعبۂ اردو — میرے عزیز دوست، ایک خوش خصال  شخصیت، خوش گفتار، فرض شناس ،خوش اخلاق اور ملنسار انسان ب...
03/10/2026

وسیم جبران صاحب، صدرِ شعبۂ اردو — میرے عزیز دوست، ایک خوش خصال شخصیت، خوش گفتار، فرض شناس ،خوش اخلاق اور ملنسار انسان بھی چنار آرمی پبلک کالج میں تقریباً ربع صدی (چوبیس برس ) اپنی خدمات انجام دینے کے ںعد رخصت ہو گئے۔
شامی صاحب کے بعد اب وسیم جبران صاحب کی جدائی بھی دل کو گہری اداسی میں مبتلا کر گئی ہے۔گزشتہ تیرہ برس ہم نے اکٹھے چنار میں گزارے وہ محض ایک ساتھی یا رفیقِ کار نہیں تھے، بلکہ اپنے اندر ایک پوری انجمن تھے۔ ان کی گفتگو میں شگفتگی، مزاج میں اپنائیت، طبیعت میں کشادگی اور شخصیت میں ایسی دل آویزی تھی کہ محفل ان کی موجودگی سے آباد رہتی تھی۔
وسیم جبران صاحب صرف درس و تدریس سے وابستہ شخصیت نہیں، بلکہ ایک صاحبِ قلم اور صاحبِ اسلوب ادیب بھی ہیں۔ ان کے دو شعری مجموعے ’’تمام دکھ ہے‘‘ اور ’’تم سے کہنا تھا‘‘ ان کی شاعرانہ شناخت کا معتبر حوالہ ہیں۔ افسانوی ادب میں ’’رتی گلی کی لڑکی‘‘ اور ’’شکنتلا‘‘ جیسے افسانوی مجموعے ان کے تخلیقی سفر کی گواہی دیتے ہیں۔ تنقیدی و ادبی مضامین پر مشتمل کتاب ’’ادبی زاویے‘‘ اور ان کے کالموں کا مجموعہ ’’اپنا ٹائم آئے گا‘‘ ان کے وسیع ادبی مزاج اور متنوع تخلیقی جہتوں کا آئینہ دار ہیں۔
چنار سے ان کی رخصتی محض ایک فرد کی رخصتی نہیں، ایک ایسی آواز کا خاموش ہو جانا ہے جو برسوں تک اس ادبی فضا کو اپنی گفتگو، تخلیق، محبت اور خلوص سے زندہ رکھتی رہی۔ ادارے اور محفلیں قائم رہتی ہیں مگر کچھ لوگ جب رخصت ہوتے ہیں تو ان کی جگہ صرف ایک خالی کرسی نہیں رہ جاتی، بلکہ ایک پورا عہد اپنی یادوں سمیت پیچھے رہ جاتا ہے۔
وسیم جبران صاحب!
آپ جہاں بھی رہیں، ہماری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو صحت، سلامتی، عزت اور خوشیوں سے نوازے، آپ کے قلم کو مزید توانائی عطا فرمائے اور زندگی کے ہر سفر میں کامیابی و کامرانی آپ کا مقدر کرے۔ ہمیشہ شاد و آباد رہیں
الوداع اے نخل فن، الوداع چنار کی شان
الوداع اے صدر شعبہ ،الوداع وسیم جبران
Written By
Prof. Mr.Haroon Rashid Sb
Urdu Department
APSACS Chinar Campus Murree

سر حسن رشید شامی ایک باصلاحیت، مخلص، محنتی اور متحرک ماہرِ تعلیم و کھیل ہیں، جنہوں نے آرمی پبلک کالج چنار کیمپس میں اپنی...
03/10/2026

سر حسن رشید شامی ایک باصلاحیت، مخلص، محنتی اور متحرک ماہرِ تعلیم و کھیل ہیں، جنہوں نے آرمی پبلک کالج چنار کیمپس میں اپنی ذمہ داریاں نہایت خلوص، پیشہ ورانہ صلاحیت اور لگن کے ساتھ ادا کرتے ہوئے طلبہ کی تعلیم و تربیت، نظم و ضبط، جسمانی نشوونما اور کھیلوں کے فروغ میں نمایاں خدمات انجام دیں۔ ان کی قائدانہ صلاحیتوں، طلبہ کی شخصیت سازی اور کھیلوں کے ذریعے ٹیم ورک، خود اعتمادی، نظم و ضبط اور مثبت مسابقتی جذبے کو فروغ دینے کی کاوشیں ہمیشہ قابلِ تحسین رہی ہیں۔

آج سر حسن رشید شامی پاکستان کے ایک معروف اور ممتاز تعلیمی ادارے چاند باغ اسکول میں Head اور Director Sports & Physical Education کی حیثیت سے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور وسیع تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے نمایاں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ان کی موجودہ ذمہ داری نہ صرف ان کے تجربے اور قابلیت کا اعتراف ہے بلکہ یہ بھی اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ ایک مخلص اور باصلاحیت استاد اپنی محنت، کردار اور مسلسل جدوجہد کے ذریعے بڑے اداروں میں بھی اپنی نمایاں شناخت قائم کر سکتا

ہم سر حسن رشید شامی کی سابقہ خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں اور ان کی موجودہ ذمہ داریوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ انہیں مزید کامیابیاں، عزت، صحت اور استقامت عطا فرمائے اور انہیں تعلیم، تربیت، کھیل اور نوجوانوں کی شخصیت سازی کے میدان میں مزید مؤثر خدمات انجام دینے کی توفیق دے۔ آمین۔ 🌹🇵🇰

13 Years Back
27/09/2026

13 Years Back

سر حسن رشید شامی صاحب — 23 سالہ قابلِ قدر خدمات کو سلامکچھ لوگ اداروں میں صرف ملازمت نہیں کرتے بلکہ اپنی محنت، خلوص، کرد...
08/08/2026

سر حسن رشید شامی صاحب — 23 سالہ قابلِ قدر خدمات کو سلام

کچھ لوگ اداروں میں صرف ملازمت نہیں کرتے بلکہ اپنی محنت، خلوص، کردار اور اخلاص سے ادارے کی تاریخ کا حصہ بن جاتے ہیں۔ سر حسن رشید شامی صاحب بھی ایسی ہی ایک قابلِ احترام شخصیت ہیں، جنہوں نے آرمی پبلک کالج چنار کیمپس مری میں اپنی زندگی کے قیمتی 23 سال علم، تربیت، نظم و ضبط اور طلبہ کی کردار سازی کے لیے وقف کیے۔

تئیس برس کسی بھی ادارے کے لیے محض ایک مدت نہیں بلکہ ایک عہد ہوتا ہے۔ اس طویل عرصے کے دوران سر حسن رشید شامی صاحب نے نہ صرف اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھائیں بلکہ اپنی محنت، شفقت، مستقل مزاجی اور بہترین اخلاق سے بے شمار طلبہ اور ساتھی اساتذہ کے دلوں میں اپنا مقام بنایا۔ ان کی خدمات کا دائرہ صرف کلاس روم تک محدود نہیں رہا بلکہ انہوں نے ادارے کی مجموعی تعلیمی و تربیتی فضا کو بہتر بنانے میں بھی اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔

آج جب وہ آرمی پبلک کالج چنار کیمپس مری سے رخصت ہو رہے ہیں تو یہ محض ایک استاد کی رخصتی نہیں، بلکہ ایک ایسے مخلص ساتھی کی رخصتی ہے جس کی موجودگی ادارے کے لیے باعثِ تقویت رہی۔ ان کے ساتھ وابستہ یادیں، ان کی رہنمائی، ان کا تعاون اور ان کی پیشہ ورانہ خدمات یقیناً طویل عرصے تک یاد رکھی جائیں گی۔

سر حسن رشید شامی صاحب!
آپ نے اس ادارے کو اپنی زندگی کے 23 قیمتی سال دیے۔ آپ کی یہ بے لوث خدمات یقیناً قابلِ تحسین اور قابلِ احترام ہیں۔ ادارے سے آپ کی رخصتی ایک نئے سفر کا آغاز ہے، مگر آپ کی محنت اور خدمات کے نقوش ہمیشہ اس ادارے کی یادوں میں زندہ رہیں گے۔

دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کے آئندہ سفر کو کامیابی، عزت، صحت، خوشیوں اور آسانیوں سے بھر دے۔ آپ جہاں بھی جائیں، اپنی قابلیت، خلوص اور مثبت کردار سے اسی طرح لوگوں کے دل جیتتے رہیں۔

سر حسن رشید شامی صاحب، آپ کی 23 سالہ خدمات کو دل کی گہرائیوں سے سلام اور خراجِ تحسین۔

آپ ادارے سے رخصت ہو رہے ہیں، مگر ادارے کی یادوں سے کبھی رخصت نہیں ہوں گے۔

اللہ تعالیٰ آپ کو ہمیشہ خوش، سلامت اور کامیاب رکھے۔ آمین۔

Shalimar House
16/07/2026

Shalimar House

A glimpse from the gallery of the past, filled with unforgettable memories and lifelong bonds.Once a Chinarian, always a...
11/07/2026

A glimpse from the gallery of the past, filled with unforgettable memories and lifelong bonds.

Once a Chinarian, always a Chinarian.

28/05/2026

Address

Cart Road Murree
Murree
47150

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 11:00 - 14:00
Wednesday 11:00 - 14:00
Thursday 11:00 - 14:00
Friday 11:00 - 12:00

Telephone

+92513758102

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Chinar Army Public College Murree posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Chinar Army Public College Murree:

Shortcuts

Share

Category