.
Swan Valley Welfare Society - Regd. Murree
Swan Valley Welfare Society (Regd.) is a non-profit organization to help the poor & neglected people of Murree in education, health & communication sector. M.
Murree came into existence on 10th of October 2000, moved by the Pathetic Condition of the Poor, and neglected people of Murree, particularly those of its resources-less Rural Area, some Sensitive, Sincerely, Educated and Enthusiastic Youths and filled with the spirit of service to the humanity made up their mind to come to the help of these destitute people who were leading their lives, much belo
04/10/2020
12/08/2020
10/05/2020
سابق تحصیل ناظم و رہنما پی ٹی آئی مری اور صدر و سرپرست اعلیٰ سواں ویلی ویلفیئر سوسائٹی رجسڑڈ مری محمد خورشید عباسی نے کمشنر راولپنڈی جناب محمد محمود سے ان کے آفس راولپنڈی میں مری کے عوام کے مفاد عامہ کے مختلف مسائل پر تفصیل سے گفتگو کی اور مری کے تمام مسائل کمشنر راولپنڈی کے نوٹس میں لائے گئے اور زور دیا گیا کہ ان پر فوری کاروائی کی جائے جس پر انہوں نے فوری کاروائی کا مکمل یقین دلایا بلکہ کچھ مسائل پر فوری طور پر اسسٹنٹ کمشنر مری کو ہدایات جاری کر دی گئی جن میں سرفہرست مری کے عوام کا مطالبہ ہے جیسا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے فیول کی قیمتوں میں خاطرخواہ کمی کی گئی ہے مگر اس کا فائدہ عام عوام کو نہیں مل رہا جیسا کہ پرائیویٹ ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں نمایاں کمی ہونی چاہیئے اور خصوصاً مری کے مضافات میں جو پرائیویٹ ٹرانسپورٹ چل رہی ہے انکو بھی کرایہ نامہ کے ساتھ پابند کیا جائے.
دوسرا یہ کہ عوام کی دوز مرہ ضرورت کی اشیاء کی قیمتوں کو بھی تحصیل انتظامیہ موثر کنٹرول کرے اور چیک اینڈ بیلنس دکھے بلکہ پرائس کنٹرول ٹیم تشکیل دے کر دکانداروں کو پابند کیا جائے کے وہ ناجائز زخیرہ اندوزی اور منافع خوری پر کنٹرول کیا جائے.
لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال پر بھی گہری نظر رکھی جائے کیونکہ آئے دن مری کے مضافات میں ڈکیتی اور چوری کی وارداتیں ہو رہی ہیں. گزشتہ دنوں میں جہاں جہاں چوری کی وارداتیں ہوئی ہیں ان پر پولیس کی کارکردگی ایک سوالیہ نشان ہے جس کی وجہ سے عوام میں سخت بے چینی پائی جاتی ہے.
مری میں بلڈنگ بائی لاس کی فوری منظوری حکومت پنجاب سے لی جائے جس کا ڈرافٹ پہلے ہی عرصہ دراز سے بھیجا جا چکا ہے تا کہ ایک پالیسی کے اور ریگولیشن کے تحت لوگ اپنی اپنی تعمیرات کرا سکیں جس کےلئے عدالت عظمیٰ سپریم کورٹ بھی تعمیرات پر پابندی ختم کر چکی ہے.
دیگر عوامی مسائل کے حل کیلئے جلدازجلد کھلی کچہری کے لئے کمشنر راولپنڈی جناب محمد محمود کو دعوت دی گئی ہے جس کے لئے انہوں نے وعدہ کیا اور عید کے بعد اور کورونا وباء کی وجہ سے حالات میں بہتری کے فوری بعد کھلی کچہری منعقد کی جائے گی تا کہ عوان کی شکایات کا ازالہ کیا جا سکے جس کے لیے عوام کو موجودہ حکومت سے توقعات وابستہ ہیں. اس معاملے میں وزیراعظم پاکستان جناب عمران خان عوام کی شکایات کے ازالہ کے لئے کوشاں ہیں.
ان سب مسائل کو سننے اور ان کے جلد حل کے لئیے تعاون پر سابق تحصیل ناظم ورہنما پی ٹی آئی مری صدر و سرپرست اعلیٰ سواں ویلی ویلفیئر سوسائٹی رجسڑڈ مری محمد خورشید عباسی نے کمشنر راولپنڈی جناب محمد محمود کا شکریہ ادا کیا.
اطلاع عام
اہلیان مری بلخصوص یو سی دریا گلی مری کی عوام کو اطلاع دی جاتی ہے کے جن لوگوں کی درخواستیں برائے گیس کنکشن 31 دسمبر 2018 تک جمع ہوئی ہیں ان کو میرٹ کے مطابق ڈیمانڈ نوٹس کا اجراء شروع ہو چکا ہے اور آئندہ چند دنوں میں با لترتیب گیس کے میٹر بھی لگنے شروع ہو جائیں گے امید کی جاتی ہے کے اس نعمت سے لوگوں کو آ ئندہ سردی کے موسم میں آ سانی پیدا ہو گی.
اور مزید جن لوگوں کی درخواستیں جنوری 2019 کے بعد جمع ہوئی ہیں ان کے لیے بھی کوشش جاری ہے کہ جلد ڈیمانڈ نوٹس کا اجراء شروع ہو جائے تا کہ وہ بھی اس نعمت سے مستفید ہو سکیں.
منجانب:
سابق تحصیل ناظم مری،
سابق صدر پی. ٹی. آئی مری، کوآرڈینیٹر سوئی گیس تحصیل مری.
محمد خورشید عباسی.
اطلاع عام
20 اکتوبر 2019 بروز اتوار صبح 09 بجےسے سواں ویلی جنرل میڈیکل ہسپتال مین مری ایکسپریس وے بمقام لکوٹ میں ایک روزہ جنرل میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں تمام امراض کے ماہر ڈاکٹروں کی بہترین ٹیم موجودہو گی جس میں لوگوں کا مفت معائنہ اور علاج بھی کیا جائے گانیز ادویات بھی فراہم کی جائیں گی۔ عوام الناس کو اطلاع دی جاتی ہے کے اس سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔
آپ کی دعاؤں کا طلب گار۔۔۔
سابق تحصیل ناظم مری
سابق صدر پی۔ٹی۔آئی مری
کوآرڈینیٹر سوئی گیس تحصیل مری۔
صدر سواں ویلی ویلفیئر سوسائٹی ( رجسٹرڈ) مری۔
محمد خورشید عباسی
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the school
Telephone
Address
15/9, View Forth Road, Kashmir Point
Murree
47150