Miss Math

Call Directions Contact the school

Miss Math Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Miss Math, Tutor/Teacher, Muridke.

“Mathematics is the language with which God has written the universe” I feel that the joy in maths comes from understanding and being able to know why things work and fit together.

┄┅════❁﷽❁════┅┄اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی ...
18/08/2026

┄┅════❁﷽❁════┅┄

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ

اَللّٰھُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ

" فاضرب لهم طريقا في البحر يبسا ""پس ان کے لیے سمندر میں خشک راستہ بنا دو۔"موسیٰ علیہ السلام کی قوم سمندر کو عبور تو شای...
18/08/2026

" فاضرب لهم طريقا في البحر يبسا "
"پس ان کے لیے سمندر میں خشک راستہ بنا دو۔"

موسیٰ علیہ السلام کی قوم سمندر کو عبور تو شاید کیچڑ اور گارے کے بچے کھچے حصے سے بھی کر سکتی تھی، لیکن اللہ تعالیٰ جب عطا فرماتا ہے تو کرم کی انتہا کر دیتا ہے؛ اس نے یہ بھی پسند نہ فرمایا کہ ان کے کپڑے تک بھیگیں۔

خوبصورت ترین بات یہ ہے کہ: اللہ کی مدد صرف مشکل سے نکالنا نہیں ہوتی، بلکہ کبھی وہ راستہ اس طرح بنانا ہوتی ہے کہ مشکل کا ایک لمحہ بھی ہم تک نا پہنچے۔ 🌿

*بھول، اک نعمت* کیا آپ کو پتا ہے کہ الله کی عظیم نعمتوں میں سے ایک نعمت بھول جانا بھی ہے۔بالکل صحیح پڑھا، بھول جانا۔ارے ...
17/08/2026

*بھول، اک نعمت*

کیا آپ کو پتا ہے کہ الله کی عظیم نعمتوں میں سے ایک نعمت بھول جانا بھی ہے۔
بالکل صحیح پڑھا، بھول جانا۔

ارے نہیں، میں اس بھول کی بات نہیں کر رہی جس پر بچپن میں "بھائی بھلکڑ" والی نظم پڑھا کرتے تھے۔ یہ بھول تو اگر شدت اختیار کر جائے تو اک بیماری بن جاتی ہے۔

میں تو اس بھول کی بات کر رہی ہوں جس نے اب تک ہمارے حواس قائم رکھے ہوئے ہیں۔ زندگی میں کتنے ہی ایسے حادثات و واقعات رونما ہوتے ہیں جب یوں محسوس ہوتا ہے کہ دل شدتِ غم سے بند ہو جائے گا، جسم سے روح نکل جائے گی یا دماغ کی کوئی نس پھٹ جائے گی۔

لیکن ایسا نہیں ہو پاتا، کیوں کہ الجبار نے آپ کو تھام لیا، حوصلہ دیا، بھول جانے کی وہ صلاحیت دی جس نے آپ کے زخموں کو مدھم کر دیا، درد کی شدت کو کم کر دیا۔

سوچیں اگر کوئی انسان کبھی کسی صدمے کو بھول ہی نہ پائے تو کیا ہوگا؟

وہ شاید تڑپ تڑپ کر پاگل ہو جائے گا، دیوانہ ہو جائے گا۔
اس کی باقی زندگی اس کے لیے ناقابلِ برداشت بن جائے گی اور وہ صرف ایک زندہ لاش بن کر رہ جائے گا۔

ہمارا رب کتنا رحیم ہے نا! اگر وہ آزمائش دیتا ہے، تکلیف دیتا ہے تو اس پر صبر بھی عطا فرماتا ہے، اور وقت کے ساتھ بہت سے زخموں کی شدت بھی کم کر دیتا ہے۔ اگرچہ ہر زخم مکمل نہ بھی بھرے تو کافی حد تک مندمل ضرور ہو جاتا ہے۔

تو بس پھر آج شکر ادا کریں اس بات پر کہ بھول جانا محض *بیماری نہیں بلکہ ایک نعمت بھی ہے۔*

ازقلم: سعدیہ ناز

کیا آج آپ نے درودِ پاک پڑھا؟نہیں پڑھا ؟ تو ابھی پڑھ لیں ♥️✨ صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم❤_
16/08/2026

کیا آج آپ نے درودِ پاک پڑھا؟
نہیں پڑھا ؟ تو ابھی پڑھ لیں

♥️✨ صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم❤_

🔹▬▬▬🌹♥️🌹▬▬▬🔹 *🕌  *مکافات عمل*         *مکافات عمل ٹالے نہیں جاتے…**جو کرتے ہیں... اسکا بدلہ دنیا میں ہی اللہ دے دیتا ہے*...
16/08/2026

🔹▬▬▬🌹♥️🌹▬▬▬🔹
*🕌 *مکافات عمل*


*مکافات عمل ٹالے نہیں جاتے…*

*جو کرتے ہیں... اسکا بدلہ دنیا میں ہی اللہ دے دیتا ہے*

👈*کوئی کسی کا جینا حرام کرے تو اللہ اس کا مرنا حرام کر دیتا ہے!*۔


_*🕌 آپنے لیے اور دوسروں کے لیے آسانیاں پیدا کریں* ۔
🔹▬▬▬🌹♥️🌹▬▬▬🔹

کیا آج آپ نے درودِ پاک پڑھا؟نہیں پڑھا ؟ تو ابھی پڑھ لیں *_*♥️✨ صلی الله علیہ وآلہٖ وسلم ❤_        ❤️
12/08/2026

کیا آج آپ نے درودِ پاک پڑھا؟
نہیں پڑھا ؟ تو ابھی پڑھ لیں

*_*♥️✨ صلی الله علیہ وآلہٖ وسلم ❤_
❤️

✨ہر ٹھوکر آپ کے خلاف نہیں ہوتی، کبھی کبھی قدرت آپ کو نرمی سے تھام لیتی ہے تاکہ آپ کو ایک ایسے دروازے سے روکا جا سکے جسے ...
12/08/2026

✨ہر ٹھوکر آپ کے خلاف نہیں ہوتی، کبھی کبھی قدرت آپ کو نرمی سے تھام لیتی ہے تاکہ آپ کو ایک ایسے دروازے سے روکا جا سکے جسے پار کرنا آپ کی قسمت میں نہیں لکھا تھا۔💕

🕯️ موم بتی کا دھاگا اور شعلے کی تپشکیا آپ نے کبھی کسی موم بتی کو جلتے ہوئے دیکھا ہے؟ہم سمجھتے ہیں کہ شاید موم جل رہا ہے،...
04/08/2026

🕯️ موم بتی کا دھاگا اور شعلے کی تپش

کیا آپ نے کبھی کسی موم بتی کو جلتے ہوئے دیکھا ہے؟

ہم سمجھتے ہیں کہ شاید موم جل رہا ہے، لیکن حقیقت میں وہ باریک سا دھاگا ہوتا ہے جو اندر بیٹھ کر خود کو جلاتا ہے۔
وہ دھاگا موم کو پگھلاتا ہے تاکہ اردگرد کا ماحول روشن ہو سکے اور اندھیرا دور ہو۔
اگر وہ دھاگا سوچنے لگے کہ "ساری تپش اور درد تو میں برداشت کر رہا ہوں، پھر میری قیمت کیوں نہیں؟"
تو وہ جلنا چھوڑ دے گا۔
مگر جیسے ہی وہ دھاگا جلنا بند کرتا ہے، روشنی غائب ہو جاتی ہے اور موم بتی کا وجود ہی بے معنی ہو جاتا ہے۔

ہم انسان بھی جب اپنی ذات، اپنے جذبوں اور اپنی قربانیوں کو دوسروں کے سامنے مسلسل ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں، تو خود کو تھکا دیتے ہیں۔
ہمیں لگتا ہے کہ ہم ہی ہر رشتے کو سنبھال رہے ہیں، ہم ہی سارے بوجھ اٹھا رہے ہیں، اور کوئی ہماری قدر نہیں کر رہا۔

نفسیاتی طور پر، جب انسان کی قربانیوں کا مقصد لوگوں کی تعریف یا بدلہ ہوتا ہے، تو وہ اندر سے جل کر راکھ ہونے لگتا ہے۔
حقیقی توکل یہ ہے کہ آپ کی ہر قربانی، ہر برداشت اور ہر خاموشی صرف اور صرف اللہ کی رضا کے لیے ہو۔
سید الانبیاء رسول اللہ ﷺ نے انسان کے اسی اخلاص اور اندرونی سکون کا راز کتنے خوبصورت انداز میں بیان فرمایا ہے:
"اعمال کا دارومدار صرف نیتوں پر ہے، اور ہر انسان کے لیے وہی ہے جس کی اس نے نیت کیے۔"
(صحیح بخاری: 1)

غور کیجیے، جب آپ کی نیت صرف اپنے رب کو راضی کرنا بن جاتی ہے، تو دنیا کی بے قدری آپ کو تکلیف نہیں دیتی۔
پھر آپ کی قربانی آپ کا بوجھ نہیں بنتی، بلکہ آپ کے دل کے اندر ایک عجیب سا سکون اور نکھار پیدا کر دیتی ہے۔

آج اگر آپ کو لگ رہا ہے کہ آپ کی محنت، آپ کا صبر یا آپ کی قربانیاں ضائع ہو رہی ہیں، تو لوگوں کی طرف دیکھنا چھوڑ دیں۔
گہرا سانس لیں، اپنی نیت کا رخ دوبارہ اپنے مولیٰ کی طرف کریں، اور مسکرا دیں کیونکہ جس کے لیے آپ جل رہے ہیں، وہ آپ کے ایک ایک آنسو اور ایک ایک سانس کی قدر جانتا ہے۔

یا رب یہ دل آپ کے اختیار میں ہے۔انہیں اپنی اطاعت پر پھیر دیں ۔انہیں اپنی محبت اور اخلاص سے بھر دیں ۔اپنی معرفت،اپنی کبری...
03/08/2026

یا رب یہ دل آپ کے اختیار میں ہے۔انہیں اپنی اطاعت پر پھیر دیں ۔انہیں اپنی محبت اور اخلاص سے بھر دیں ۔اپنی معرفت،اپنی کبریاٸی ،اپنے جلال و محبت کے احساس کو ہمارے دلوں پر ثبت کر دے کہ کوٸی دن ،کوٸی لمحہ ،آپ سے دور،آپکی حدود سے باہر،آپکے خوف و محبت سے خالی،آپکی نہ فرمانی میں نہ گزرے۔
یہ زندگی ،یہ مختصر سی امتحان گاہ ،ہمارے لیے آپکے قرب ،آپکی رضا کے حصول کا ذریعہ بن جاۓ کہ جب آپ کے سامنے حاضر ہوں تو پکارا جاۓ میرے بندے میں تجھ سے راضی ہوں ۔تیری بھاگ دوڑ،تیری تڑپ ،تیری طلب سے راضی۔
داخل ہو جا میری جنت میں ۔میرے خاص بندوں میں۔میرے دیدار کے مستحق بندوں میں ۔

کیا آج آپ نے درودِ پاک پڑھا؟نہیں پڑھا ؟ تو ابھی پڑھ لیں ♥️✨ صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم❤_
31/07/2026

کیا آج آپ نے درودِ پاک پڑھا؟
نہیں پڑھا ؟ تو ابھی پڑھ لیں

♥️✨ صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم❤_

Address

Muridke

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00

Telephone

+923400021076

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Miss Math posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Miss Math:

Shortcuts

Share

Category