28/04/2024
تقسيم انعامات اور افتتاح درس نظامی
جامعہ المنہل میں "تقسیم انعامات اور افتتاح درس نظامی" کا انعقاد کیا گیا. جس میں وفاق المدارس العربیہ، ضلع دیر لوئر کے نگران مفتی شمس الامین، جامعہ مفتاح العلوم کے مہتمم مفتی مجیب الرحمان اور جامعہ فاروقیہ کے استاذ حدیث مفتی ضیاء اللہ نے شرکا سے خطاب کیا.
گزشتہ سال وفاق المدارس کے سالانہ امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والی طالبات کے رشتہ داروں نے مہمانوں سے انعامات وصول کیے.
جامعہ المنہل کے مہتمم مولانا معراج محمد صاحب نے ادارے کے مقاصد اور گزشتہ کارکردگی بیان کی. اور تقریب کا اختتام مفتی شمس الامین صاحب کی دعا سے ہوا.