10/01/2026
ہمیں فخر ہے کہ الحمدللہ غزنوی ماڈل اسکول اینڈ کالج نے ہمیشہ کی طرح اس سال بھی بہترین نتائج پیش کیے ہیں۔
اس سال 70+ طلبہ نے 500 سے زائد نمبر حاصل کیے جو ہمارے تعلیمی معیار، اساتذہ کی محنت اور طلبہ کی لگن کا واضح ثبوت ہے۔
غزنوی صرف تعلیم تک محدود نہیں، بلکہ کھیلوں اور دیگر نصابی سرگرمیوں میں بھی نمایاں مقام رکھتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہمارے طلبہ ہر میدان میں آگے نظر آتے ہیں۔
یاد رہے کہ غزنوی فٹبال ٹیم اس سال ڈسٹرکٹ دیر اور ملاکنڈ بورڈ دونوں کی چیمپئن رہی ہے۔
ہم طلبہ کو صرف کامیاب نہیں بلکہ بااخلاق، باصلاحیت اور پراعتماد شہری بنانے پر یقین رکھتے ہیں۔
اساتذہ، طلبہ اور والدین کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد!
آپ کے اعتماد نے ہمیں ہمیشہ بہتر کرنے کا حوصلہ دیا۔
Ghaznavi Model School and College, Munda Dir (L)