Al-Zuha Media

Al-Zuha Media

Share

Islamic page

14/04/2026

پیر طریقت رہبر شریعت پیر سید محمد شاہ صاحب خطاب حصہ اول
بمقام سالانہ تبلیغی روحانی و اصلاحی اجتماع بسلسلہ دستار بندی حفاظ کرام مدرسہ عمر بن خطاب نارماں لساں ٹھکرال مانسہرہ

05/04/2026

بشارتِ عظمی

الحمدللہ! اہلِیان علی پورشہرومضافات کے تمام معزز احباب کے لئے ایک نہایت خوشخبری ہے کہ ایک اہم اوراصلاحی،روحانی بیان جو حضرت شیخ صاحب دامت برکاتہم نے مدرسہ اصحاب صفہ للبنات علی پور کے مبارک اجتماع میں فرمایا،یہ روحانی،اصلاحی بیان ہمیں اپنے ایمان کی تجدید،اعمال کی اصلاح اور اللہ تعالیٰ سے تعلق مضبوط کرنے کاموقع فراہم کرے گا۔
آئیں! اس روحانی،اصلاحی بیان کوپوری توجہ،دھیان سے خود بھی سماعت کیجئےاور اپنے گھر والوں اورعزیز و اقارب کی تمام حضرات وخواتین وطالبات کو بھی ضرورسینڈکیجئے،یقیناً یہ مبارک روحانی،اصلاحی بیان ہماری دنیا و آخرت کی کامیابی کا ذریعہ بن سکتے ہیں۔

اللہ تعالیٰ ہمیں اس بیان سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی توفیق عطاءفرمائے،آمین آمین
ثم آمین۔محمد عمیرمعاویہ
خادم مدرسہ اصحاب صفہ علی پور

31/03/2026

طالب علم تین باتوں کی گارنٹی دے تو میں اسے گارنٹی دیتا ہوں کہ وہ بڑا عالم بن جائے گا۔

دینی مدارس اور جامعات میں نئے سال کا آغاز ہو رہا ہے اور چند دنوں میں اسباق شروع ہو جائیں گے، طلبہ کرام کی خدمت میں حضرت تھانوی رح کا ایک ملفوظ پیش خدمت ہے

حضرت تھانوی رح نے فرمایا کہ مجھے طالب علم تین باتوں کی گارنٹی دیدے تو میں اسے گارنٹی دینے کے لیے تیار ہوں کہ وہ بڑا عالم بن جائے گا

(۱) روزانہ اگلے سبق کا مطالعہ اس طرح کرے کہ اسے مجہول اور معلوم کا علم حاصل ہوجائے، کونسی بات اسے معلوم ہوئ اور کونسی نہیں معلوم اس میں تفریق کر لے۔

(۲) استاد سے سبق کو اچھی طرح سمجھنے کی کوشش کرے، جو جگہ سمجھ نہ آئے وہ کسی عالم سے سمجھ لے اور کسی بھی سبق کو بغیر سمجھے آگے نہ جائے۔

(۳) نئے سبق کو کم از کم ایک بار دہرا لے، جو طالب علم دوسرے طلبہ کو تکرار نہیں کرا سکتا وہ درسگاہ کی تپائیوں کو سامنے رکھ کر بلند آواز سے سبق دہرائے

حضرت مولانا سعید احمد پالن پوری رح فرماتے ہیں امام اخفش کی بکری تھی وہ اپنا سبق بکری کے سامنے دہراتے تھے، بکری تو جاہل رہی لیکن اخفش امام بن گئے۔

سال کے آغاز سے ہی ان تین باتوں پر مضبوطی سے عمل پیرا ہو جائیے ان شاء اللہ آپ بڑے عالم دین بن جائیں گے۔

30/03/2026

بے شک زندگی اور موت میرے اللہ کے ہاتھ میں ہے،،،کل نمازِ عصر کے وقت جامع مسجد قبا مسلم کالونی علی پورمیں ایک ایسا واقعہ پیش آیا جسے دیکھ کر اللہ تعالیٰ یاد آگیا تقریبا 15 فٹ کی بلندی سے ایک سات آٹھ سال کا بچہ گرتا ہے اور قدرت کا نظام کہ گرتے ہی فوراً اٹھ کر بھاگ جاتا ہے بے شک زندگی اور موت میرے اللہ کے ہاتھ میں ہے اللہ تعالیٰ سب پر اپنا کرم فرمائے آمین ثم آمین

20/03/2026

کل ان شاءاللہ تعالیٰ عیدالفطر کی نماز 7:15 پر ہوگی۔

20/03/2026
19/03/2026

نمازِ عیدالفطر ان شاءاللہ تعالیٰ

19/03/2026

پاکستان میں شوال کا چاند نظرنہیں آیا مرکزی رویت ہلال کمیٹی کل ان شاءاللہ تیسواں روزہ ہوگا

22/02/2026

سچ کہو روضے میں تم نے یہ سماں دیکھا نھیں
کیا ابوبکر و عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما کو بھی وہاں دیکھا نھیں۔
سید سلمان گیلانی نے اپنی جوانی کے انداز میں کلام پیش کر کے محفل لوٹ لی۔

22/02/2026

اللہ اکبر 😭😭😭
دیکھ لو گیلانی کو پڑھتےہوئے نعت نبیﷺ ۔
پھرنہ پچتانا کہ نبی کا نعت خواں دیکھا نہیں ۔۔!
اللہ کریم گیلانی صاحب کی مغفرت فرمائیں درجات بلند فرمائیں یقینا ایک سچے عاشق رسولﷺ تھے ۔۔۔!!

17/02/2026

سعودی عرب میں رمضان المبارک 1447ھ کا چاند نظر آگیا
سعودی عرب میں پہلا روزہ بدھ 18 فروری کو ہوگا

Want your school to be the top-listed School/college in Multan?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address


Kot Addu
Multan