Govt. Sumra public high school Chah Bohar Wala Multan

Directions

Govt. Sumra public high school Chah Bohar Wala Multan Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Govt. Sumra public high school Chah Bohar Wala Multan, School, Multan.

SBA exam.
22/09/2026

SBA exam.

22/09/2026
22/09/2026

گورنمنٹ سمرا پبلک ہائی سکول ملتان میں مارننگ اسمبلی کا خوبصورت منظر

گورنمنٹ سمرا پبلک ہائی سکول ملتان میں سینئر ہیڈ ماسٹر خالد محمود خان صاحب کی زیرِ نگرانی روزانہ کی بنیاد پر مارننگ اسمبلی کا باقاعدگی سے اہتمام کیا جاتا ہے، جس میں طلبہ کو میسج آف دی ڈے کے ذریعے اہم اخلاقی، تعلیمی اور قومی اقدار سے آگاہ کیا جاتا ہے۔

آج کی اسمبلی میں سینئر ہیڈ ماسٹر صاحب نے طلبہ کو نظم و ضبط، پابندیٔ وقت اور ذمہ داری کی اہمیت سے آگاہ کیا۔ قومی ترانے کے موقع پر طلبہ نے مثالی نظم و ضبط، وقار اور حب الوطنی کا مظاہرہ کیا، جس پر سکول انتظامیہ کی جانب سے طلبہ کو خصوصی طور پر سراہا گیا۔

قائداعظم محمد علی جناحؒ کی تعلیمات میں نظم و ضبط کو بنیادی اہمیت حاصل تھی۔ ان کا معروف پیغام "اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط" آج بھی ہمارے لیے رہنمائی کا ذریعہ ہے۔ ایک قوم کی ترقی کے لیے ضروری ہے کہ اس کے افراد قانون، وقت، ذمہ داری اور اپنے فرائض کی پابندی کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں۔

سینئر ہیڈ ماسٹر خالد محمود خان صاحب نے طلبہ کے بہترین ڈسپلن اور قومی ترانے کے دوران شاندار نظم و ضبط کا خصوصی طور پر اعتراف کرتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔

یہی نظم و ضبط، یہی تربیت اور یہی جذبہ ہمارے بچوں کو ایک ذمہ دار اور باکردار قوم کا فرد بناتا ہے۔

🇵🇰 پاکستان زندہ باد
🏫 گورنمنٹ سمرا پبلک ہائی سکول ملتان

🇵🇰 پلیج فار پاکستان — عہدِ پاکستان 🇵🇰سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ہدایات کے مطابق “Theme of the Month: Pledge for Pakistan...
16/09/2026

🇵🇰 پلیج فار پاکستان — عہدِ پاکستان 🇵🇰

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ہدایات کے مطابق “Theme of the Month: Pledge for Pakistan” کے تحت گورنمنٹ سمرہ پبلک ہائی سکول ملتان میں یہ سرگرمی سینئر ہیڈ ماسٹر جناب خالد محمود خان صاحب کی زیرِ نگرانی بھرپور انداز میں جاری ہے۔ روزانہ اسمبلی میں طلبہ کو پاکستان سے محبت، قومی ذمہ داری، دیانت داری، صفائی، نظم و ضبط اور ملکی ترقی کے حوالے سے مختلف عہد کروائے جا رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں آج جماعت ششم، ہفتم اور ہشتم کے طلبہ نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیتے ہوئے خوبصورت پلے کارڈز اور پینٹنگز تیار کیں، جن میں “Say No to Corruption” سمیت مختلف قومی عہدوں اور مثبت پیغامات کو اجاگر کیا گیا۔ سینئر ہیڈ ماسٹر صاحب نے طلبہ کی تخلیقی صلاحیتوں، محنت اور حب الوطنی کو سراہا اور ان کے تیار کردہ پلے کارڈز و فن پاروں کو سکول کے “Pledge for Pakistan” نوٹس بورڈ پر آویزاں کیا۔ طلبہ اس سرگرمی میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں اور روزانہ کسی نہ کسی مثبت عہد کے ذریعے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کر رہے ہیں۔ 🇵🇰💚

گورنمنٹ سمرا پبلک ہائی سکول ملتان کے سینئر ہیڈ ماسٹر جناب خالد محمود خان صاحب میسج آف دی ڈے/تھیم آف دی منتھ کے تحت طلبہ ...
14/09/2026

گورنمنٹ سمرا پبلک ہائی سکول ملتان کے سینئر ہیڈ ماسٹر جناب خالد محمود خان صاحب میسج آف دی ڈے/تھیم آف دی منتھ کے تحت طلبہ کو پاکستان سے وفاداری، قومی ذمہ داری اور حب الوطنی کے حوالے سے آگاہی دے رہے ہیں۔ اس موقع پر بچوں نے بھی بھرپور حصہ لیا اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے عہد کیا۔

گورنمنٹ سمرا پبلک ہائی سکول ملتان میں ’’عہد (Pledge)‘‘ کے حوالے سے خصوصی سرگرمیمحکمہ تعلیم کی ہدایات کے مطابق ’’عہد (Ple...
14/09/2026

گورنمنٹ سمرا پبلک ہائی سکول ملتان میں ’’عہد (Pledge)‘‘ کے حوالے سے خصوصی سرگرمی

محکمہ تعلیم کی ہدایات کے مطابق ’’عہد (Pledge)‘‘ کو ماہِ رواں کی تھیم قرار دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں آج گورنمنٹ سمرا پبلک ہائی سکول ملتان میں سینئر ہیڈ ماسٹر جناب خالد محمود خان صاحب کی خصوصی ہدایت پر جماعت پنجم کے طلبہ کے مابین تصویری، بینرز اور پوسٹر سازی کا مقابلہ منعقد کیا گیا۔

طلبہ نے ’’عہد‘‘ کے موضوع پر نہایت خوبصورت، بامقصد اور فکر انگیز پوسٹرز تیار کیے، جن میں اپنے اسکول، گھر، والدین، معاشرے اور وطنِ عزیز پاکستان کے لیے اپنی ذمہ داریوں اور مثبت عزم کا اظہار کیا گیا۔ نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ کی حوصلہ افزائی کی گئی اور ان کے تیار کردہ پوسٹرز اور تصاویر اسکول کے فیس بک پیج پر نمایاں کی جا رہی ہیں، تاکہ دیگر جماعتوں کے طلبہ بھی اس مثبت سرگرمی سے تحریک حاصل کریں۔

اس سرگرمی کا بنیادی مقصد طلبہ میں ذمہ داری، خود احتسابی، نظم و ضبط، مثبت سوچ اور اپنے فرائض کی ادائیگی کا شعور پیدا کرنا ہے۔ تمام جماعتوں کے طلبہ کو ترغیب دی گئی ہے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر ایک مثبت عہد کے ساتھ اپنے دن کا آغاز کریں—کہ آج انہیں اسکول میں کیا بہتر کرنا ہے، گھر میں اپنے والدین اور اہلِ خانہ کے لیے کیا ذمہ داری ادا کرنی ہے، اپنے لیے کیا مثبت قدم اٹھانا ہے اور وطنِ عزیز پاکستان کے لیے اپنی ذمہ داری کس طرح نبھانی ہے۔

طلبہ کو یہ بھی تلقین کی گئی کہ وہ رات کو سونے سے قبل چند لمحے خود احتسابی کے لیے ضرور نکالیں اور جائزہ لیں کہ صبح جو عہد کیا تھا، اس پر دن بھر کس حد تک عمل کیا۔

اس موقع پر سینئر ہیڈ ماسٹر جناب خالد محمود خان صاحب نے جماعت پنجم کے طلبہ کو ان کی بہترین کاوش پر شاباش دی اور دیگر جماعتوں کے طلبہ پر زور دیا کہ وہ بھی اس سرگرمی میں بھرپور حصہ لیتے ہوئے اپنے ہر دن کا آغاز ایک مثبت عہد کے ساتھ کریں۔

ان شاء اللہ، اس مثبت اور تعمیری سرگرمی کا سلسلہ جاری رہے گا، اور امید ہے کہ کل جماعت ہفتم کے طلبہ اس سرگرمی کو مزید خوبصورت اور مؤثر انداز میں پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔

’’آج کا عہد، بہتر کل کی بنیاد ہے۔‘‘

گورنمنٹ سمرا پبلک ہائی سکول، ملتان

گورنمنٹ سمرہ پبلک ہائی سکول، ملتانسینئر ہیڈ ماسٹر خالد محمود خان صاحب نے حسبِ معمول آج صبح اسمبلی میں طلبہ سے خطاب کیا۔ ...
08/09/2026

گورنمنٹ سمرہ پبلک ہائی سکول، ملتان

سینئر ہیڈ ماسٹر خالد محمود خان صاحب نے حسبِ معمول آج صبح اسمبلی میں طلبہ سے خطاب کیا۔ گزشتہ روز انہوں نے بچوں کو عہد کی اہمیت کے بارے میں آگاہ کیا تھا، جبکہ آج اسی سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے طلبہ سے عہد کی عملی پریکٹس کروائی۔

خالد محمود خان صاحب نے طلبہ کو تلقین کی کہ وہ روزانہ گھر سے یہ عہد کرکے سکول آئیں کہ ہم پڑھنے کے لیے جا رہے ہیں، آج ضرور کچھ سیکھیں گے اور علم و کردار میں بہتری کے ساتھ واپس گھر جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سکول آنے کا مقصد صرف حاضری لگوانا نہیں بلکہ ہر روز کچھ نیا سیکھنا، اپنی صلاحیتوں کو بہتر بنانا اور اپنے کردار کو سنوارنا ہے۔

انہوں نے طلبہ کو یہ بھی نصیحت کی کہ ہر طالب علم رات کو سونے سے پہلے اپنا احتساب ضرور کرے کہ آج میں نے کیا حاصل کیا، کیا سیکھا، کہاں کامیاب رہا اور کہاں مجھ سے کوتاہی ہوئی۔ اگر ہم روزانہ اپنے اعمال اور کارکردگی کا جائزہ لیتے رہیں تو ہم اپنی غلطیوں کو درست کرکے مسلسل بہتری کی طرف بڑھ سکتے ہیں۔

آج کا پیغام:
"ہر صبح ایک نئے عہد کے ساتھ آغاز کریں اور ہر رات اپنے آپ سے سوال کریں: آج میں نے کیا سیکھا، کیا حاصل کیا اور اپنے کل کو بہتر بنانے کے لیے کیا کیا؟"

اچانک معائنہ گورنمنٹ سمرا پبلک ہائی سکول ملتانڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری، معزز جناب منور حسین کمال صاحب نے آج گورنمنٹ...
03/09/2026

اچانک معائنہ گورنمنٹ سمرا پبلک ہائی سکول ملتان

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری، معزز جناب منور حسین کمال صاحب نے آج گورنمنٹ سمرا پبلک ہائی سکول ملتان کا اچانک معائنہ کیا۔ معائنہ کے دوران سکول کی مجموعی تعلیمی و انتظامی صورتحال، سٹاف اور طلبہ کی حاضری، صفائی ستھرائی، کلاس رومز میں تدریسی عمل، طلبہ کی تعلیمی کارکردگی اور سکول کے مختلف ریکارڈز و متعلقہ دستاویزات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ سکول کا تمام ضروری ریکارڈ مکمل، منظم اور اپ ٹو ڈیٹ پایا گیا۔ سینئر ہیڈ ماسٹر جناب خالد محمود خان اور تمام سٹاف کی مکمل حاضری، بہترین نظم و ضبط، تعلیمی سرگرمیوں اور انتظامی امور کی احسن انجام دہی پر معزز ڈی او صاحب نے اطمینان اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سکول انتظامیہ اور سٹاف کی کاوشوں کو سراہا۔ معائنہ کے دوران مجموعی طور پر سکول کا ماحول اور کارکردگی تسلی بخش قرار دی گئی۔

🌸 استاد صرف پڑھاتا نہیں، کردار بناتا ہے! 🌸گورنمنٹ سمرا پبلک ہائی سکول ملتان کے جماعت ششم کے انچارج محترم جناب وسیم صاحب ...
01/09/2026

🌸 استاد صرف پڑھاتا نہیں، کردار بناتا ہے! 🌸

گورنمنٹ سمرا پبلک ہائی سکول ملتان کے جماعت ششم کے انچارج محترم جناب وسیم صاحب اپنے فارغ پیریڈ میں طلبہ کی کاپیاں نہایت محنت، توجہ اور ذمہ داری کے ساتھ چیک کرتے ہوئے۔

یہ منظر اس بات کی گواہی ہے کہ ہمارے اساتذہ کے لیے تدریس محض ایک پیشہ نہیں بلکہ ایک مقدس ذمہ داری ہے۔
ہمارے تمام اساتذہ کلاس روم میں اسی ذوق و شوق سے بچوں کو تعلیم دیتے ہیں اور فارغ اوقات میں بھی ان کی تعلیمی کمزوریوں کی نشاندہی اور اصلاح کے لیے کاپیاں بھرپور انداز میں چیک کرتے ہیں۔

یہی اخلاص، یہی محنت اور یہی احساسِ ذمہ داری ایک ادارے کو مثالی ادارہ بناتا ہے۔
خراجِ تحسین ہمارے محنتی اور مخلص اساتذہ کو! 🌹

Address

Multan

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Govt. Sumra public high school Chah Bohar Wala Multan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category