06/08/2026
آج میٹرک کا رزلٹ آ چکا ہے ۔ رزلٹ آنے کے بعد آپ اس میں کوئ تبدیلی نہیں کر سکتے ۔ آپ کا جیسا رزلٹ ہے تسلیم کرنا ہی ہے ۔ بچے کو لعن طعن ، مار پیٹ اور سب سے اہم بات کزن۔ یا دوست کے بچوں کےساتھ موازنے کی نظر نہیں کرنا یہی سے بچے کی شخصیت خراب ہوتی ہے ۔
میں نے آج تک اپنے بچوں کا نہ کسی سے موازنہ کیا ہے ۔ نہ اس بات پر ڈانٹا ہے کہ نمبر کم آ رہے ہیں ۔ البتہ کم کوشش پر ضرور پوچھتا ہوں ۔ انہیں اپنے پوٹینشنل کو بھرپور استعمال کرنے کا ضرور کہتا ہوں ۔
کم نمبر لینے والوں بچوں کو ایف ایس سی سے بہت دور رکھیں ۔ البتہ آپ اگر پرائیوٹ میڈیکل افورڈ کرتے ہیں تو ضرور ایف ایس سی کرنے دیں ۔
اس وقت کینڈا ، امریکہ ، آسٹریلیا میں میڈیکل یا اس سے منسلک شعبوں کی بہت مانگ ہے ۔ میٹرک کے بعد دو سالہ ڈپلومہ جو ایف ایس سی کے مساوی ہیں وہ بہترین آپشن ہیں ۔ میٹرکس کے بعد ایسے دو سالہ ڈپلومے پاکستان میں دستیاب ہیں جن کے کرنے کے دوران ہی بچہ روزگار پر لگ جاتا ہے ، اگر بھرپور دلچسپی لے تو دو تین سالہ تجربے کے بعد پاکستان میں ہی شاندار کریئر اس کا انتظار کر رہا ہوتا ہے ۔
Medical Laboratory Technology
Dispenser
Nursing
OTT
Oral hygienist
اس کے علاوہ بھی بہت سی آپشنز موجود ہیں ۔جن میں ٹورازم و ہوٹل انڈسٹری میں مختلف آپشنز موجود ہیں ۔
عام طور پر بچے ڈپلومے کر لیتے ہیں لیکن شام کے اوقات میں کسی بھی چیز کی پریکٹس نہیں کرتے ۔ اس طرح کی ڈپلومے کا کوئ فائدہ نہیں ہے ۔جس دن ڈپلومہ شروع کریں اسی دن شام کے اوقات میں پارٹ ٹائم بطور ٹرینی کام کرنا شروع کر دیں ۔دو سال بعد ڈپلومہ بھی ہو جائے گا اور آپ کا تجربہ بھی دو سال کا ہو جائے گا ۔