29/07/2023
Urdu Kahanian
اردو کہانیو ں,شاعری اور حکایات کے لئے ہمارا پیج لائیک کریں. شکریہ!!!
29/07/2023
09/07/2023
ایک ریڑھی والے سے گول گپے کھانے کے بعد میں نے پوچھا ۔۔"بھائی !! فیصل آباد کو جانے والی بسیں کہاں کھڑی هوتی ہیں؟"
تو انہوں نے سامنے اشارہ کرتے هوئے کہا کہ "سامنے اس هوٹل کے پاس ۔"
میں جلدی جلدی وہاں پہنچا تو هوٹل پہ چائے پینے والوں کا بہت رش تھا۔ هم نے بھی یہ سوچ کر چائے کا آرڈر دے دیا کہ چائے میں کوئی خاص بات هوگی ۔چائے واقعی بڑی مزیدار تھی ۔جب هم چائے کا بل دینے لگے تو یاد آیا کہ گول گپے والے کو تو پیسے دیے هی نہیں ۔واپس دوڑتے هوئے گول گپے والے کے پاس پہنچے اور انہیں بتایا کہ بھائی شاید آپ بھول گئے ہیں ،میں نے آپ سے گول گپے تو کھائے ہیں لیکن پیسے نہیں دیے؟"
تو گول گپے والا مسکراتے هوئے کہنے لگا۔"بھائی جس کے بچوں کی روزی انہی گول گپوں پہ لگی هے ،وہ پیسے کیسے بھول سکتا هے؟"
"تو پھر آپ نے پیسے مانگے کیوں نہیں؟"
میں نے حیران هوتے هوئے پوچھا۔۔
تو کہنے لگے"بھائی یہ سوچ کر نہیں مانگے کہ آپ مسافر ہیں، شاید آپ کے پاس پیسے نہ هوں،اگر مانگ لیے تو کہیں آپ کو شرمساری نہ اٹھانا پڑے ""
احساس کی انتہا..
جب تک مسلمان اپنے بھائی کی مدد میں لگا رهتا هے اللہ اس کی مدد میں لگا رهتا هے (مفہوم الحدیث)
25/05/2023
حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے:
"قبر میں مردہ کی حالت ایسی ہوتی ہے جیسا کہ کوئ ڈوب رہا ہو اور مدد کے لئے کسی کو پکار رہا ہو کہ میرا ہاتھ پکڑ کر باہر نکال دے" چنانچہ وہ مردہ ہر وقت اس بات کا منتظر رہتا ہے کہ اس کے باپ کی طرف سے، اس کی ماں کی طرف سے یا اس کے دوست کی طرف سے اس کو دعا پہنچے - پس جب اسے کسی کی طرف سے دعا پہنچتی ہے تو یہ دعا پہنچنا اس کے لئے دنیا اور دنیا کی تمام چیزوں سے زیادہ محبوب ہوتا ہے اور اللہ تعالی قبر والوں کو دنیا والوں کی طرف سے دعا کا ثواب پہاڑ کی مانند یعنی بہت زیادہ پہنچاتا ہے اور زندوں کی طرف سے مردوں کے لئے بہترین ہدیہ استغفار ہے" -
اس پر خود بھی عمل کریں اور دوسروں تک بھی پہنچاے
کل آپ نے بھی مرنا ہے اور آپ بھی اس چیز کے منتظر ہونگے
آپکے مرنے کے بعد بھی اگر کوئی آپ کی یہ بتائی ہوئی بات پر عمل کرے گا تو آپکو قبر میں بھی ثواب ملتا رہے گا❤️۔
جزکاللہ ❤️
05/05/2023
05/05/2023
میں نے گورکن کو جیب سے 8 ہزار نکال کر دیئے اور بولا کہ دیکھو جیسے تم کو سمجھایا ہے ویسے ہی قبر کھود دینا،
یہ میرا نمبر ہے
جنازے سے 5 گھنٹے پہلے تم کو کال کروں گا تم مجھے مسڈ کال دے دو
اس نے چپ چاپ پیسے پکڑے میرا نمبر ملایا مسڈ کال دی اور چل دیا نا اس کے آنکھوں میں کوئی دکھ تھا نا ہی درد کیونکہ اس کی روزی روٹی قبر کھودنے سے جڑی ہوئی تھی
میرے قدم میرا ساتھ نہیں دے رہے تھے اچانک میرا پاؤں لڑکھڑایا اور میں ایک قبر کے سرہانے گر گیا
ہمت کرکے اٹھا تو قبر کے کتبہ پہ بڑے حروف میں نام رانا امیر علی درج تھا جس کے سرہانے سے بارش کا پانی اندر جاکر تباہی مچا چکا تھا قبر مکمل بیٹھ چکی تھی
7 مربع زمین ، کروڑوں روپے کی فیکٹریاں اور چار بڑے بنگلوں کا مالک مجھے چیخ چیخ کے کہہ رہا تھا کہ سنبھل جاؤ آج تم اپنے پیارے دوست کو دفنانے آرہے ہو کل تم بھی یہاں ہوگے ۔۔۔۔۔مجھے یاد ہے کہ کالج کے زمانے میں ایک دوست کی فوتگی کی جھوٹی خبر ملی تو بھاگتے بھاگتے اس کے گھر پہنچا جب سامنے اس کو صحیح سلامت دیکھا تو آنکھوں سے خوشی کے آنسو نکل پڑے بہت لعن طعن کی تو دوست کہنے لگا یار سنو اگر میں فوت ہوا ہوتا تو شہر بھر کی دوکانیں اس طرح کھلی نہ ہوتیں بلکہ پورا بازار بند ہوتا۔
پھر ایک دن ایسا ہوا کہ واقعی میرا دوست فوت ہوگیا اس کی فوتگی پہ بازار میں کوئی دوکان بند ہونا تو دور کی بات اس کے سگے بھائی کی بھی دکان کھلی ہوئی تھی بھائی سے پوچھا تو کہنے لگا کہ جنازہ لیٹ ہے دودھ، دہی خراب نہ ہو جائے، میں جلدی سے ان کو بیچ کر دکان بند کرکے آتا ہوں
پتا ہے قبرستان ہم جیسے لوگوں سے بھرے پڑے ہیں جو یہ سمجھتے تھے کہ ان کے بغیر دنیا رک جاۓ گی
لیکن افسوس دنیا چلتی رہتی ہے
نا شہر بند ہوتا ہے اور نا ہی دوکان
02/05/2023
گھر کے مالی حالات زیادہ اچھے نہیں تھے لیکن پھر بھی بہتر گزارہ چل رہا تھا -
اس رات شوہر تھکان سے چور گھر آیا بیگم نے جلی کٹی سنائی، تکرار بڑھ گئی بیگم گھر چھوڑ کر چلی گئی -
محلے میں کوئی ایسا نہیں تھا جس کے گھر وہ جاسکتی تھی وہ غصے میں نکلی تھی اسے منزل کا علم نہیں تھا-
وہ محلے کی گلیوں میں ادھر ادھر بھٹک رہی تھی اسے ایک گھر سے کسی خاتون کی آواز سنائی دی -
یہ ایک پریشان حال ماں کی آواز تھی جو اپنے بیمار بچے کیلئے دعا کر رہی تھی کہ اللہ میاں میرے بچے کو جلد ٹھیک کر دے تاکہ یہ بھی محلے کے بچوں کے ساتھ کھیل سکے اور میری آنکھیں ٹھنڈی ہو -
ایک اور گھر سے آواز آ رہی تھی جہاں ایک خالی کوکھ ماں رب سے اولاد مانگ رہی ہے -
وہ آگے بڑھی - -
یہ ایک اور گھر تھا وہ کھڑکی کے قریب کھڑی ہوئی اندر بیگم شوہر سے کہہ رہی تھی کہ آپ مالک مکان سے کہہ دے کہ اس مہینے کچھ دن مہلت دے -
وہ روز روز آ کر تنگ کر رہا ہے -
یہ ایک اور گھر تھا جہاں ایک کھانستی عورت اپنے پوتے سے کہہ رہی تھی کہ آج کتنے دن ہوئے میں دوا لیے بنا لیٹتی ہوئی، پوری پوری رات بے خوابی میں گزرتی ہے، پوتا آگے سے جواب دیتا ہے دادی وہ میڈیکل والا اب ادھار نہیں دیتا میں کہاں سے دوائی کیلئے پیسے لاؤں -
اگلا گھر ایک یتیم بچے کا تھا جو دعا کر رہا تھا اللہ میاں ماں سے ملاقات کا بہت دل کرتا ہے لیکن وہ آپ کے پاس آپ کی جنتوں میں ہے -
گھر سے بھاگی وہ عورت کچھ دیر وہی کھڑی رہی اور واپس یہ سوچتے گھر کی طرف پلٹ گئی کہ یہ جو لوگ ہمارے سامنے اپنے آپ کو خوش باش ظاہر کرتے ہیں ان سب کی کوئی نہ کوئی کہانی ہوتی ہے -
یہ اپنا دکھ اور درد چھپا کر جیتے ہیں، وہ عورت گھر لوٹ آئی اور اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا کہ
اس کے پاس گھر، اولاد اور شوہر جیسی نعمتیں ہیں -
ضروری نہیں کہ آپ کو خوش نظر آنے والے سب لوگوں کی زندگیاں پرفیکٹ ہیں، ان کی لائف میں کوئی پریشانی یا دکھ نہیں، کوئی غم یا الم نہیں -
بہت سارے قہقہوں کے پیچھے ماتم ہے، آنسو ہیں -
کلفتوں، آزمائشوں اور مشکلات کے باوجود بھی جینا دراصل زندگی کی حقیقت ہے -
عربی سے اردو قالب
16/04/2023
میں نے پوچھا،
رشیدچاچا! کل میرے گھر میں افطاری ہے، قریباً پچاس احباب ہونگے، مجھے پکوڑے چاہئیں، آپ کو اڈوانس کتنے پیسے دے جاؤں؟
چاچا جی نے میری طرف دیکھا اور سوالیہ نظروں سے مسکرائے ۔
"کتنے پیسے دے سکتے ہو"
مجھے ایسے لگا، جیسے چاچا جی نے میری توہین کی ہے،
مجھے ایک عرصے سے جانتے ہوئے بھی یہ سوال بے محل اور تضحیک تھی،
میں نے اصل قیمت سے زیادہ پیسے نکالے اور چاچا جی کے سامنے رکھ دئیے،
چاچا جی نے پیسے اٹھائے اور مجھے دیتے ہوئے بولے،
وہ سامنے سڑک کے اس پار اس بوڑھی عورت کو دے دو،
کل آ کر اپنے سموسے پکوڑے لے جانا،
میری پریشانی تم نے حل کر دی، افطاری کا وقت قریب تھا اور میرے پاس اتنے پیسے جمع نہیں ہو رہے تھے کہ اسے دے سکتا ، اب بیچاری چند دن سحری اور افطاری کی فکر سے آزاد ہو جائے گی۔
میرے جسم میں ٹھنڈی سی لہر دوڑ گئی۔
وہ کون ہے آپکی ؟؟
میرے منہ سے بے اختیار سوال نکلا ۔ چاچا جی تپ گئے،
وہ میری ماں ہے ، بیٹی ہے اور بہن ہے ۔ تم پیسے والے کیا جانو، رشتے کیا ہوتے ہیں، جنہیں انسانیت کی پہچان نہیں رہی انہیں رشتوں کا بھرم کیسے ہو گا؟
پچھلے تین گھنٹے سے کھڑی ہے، نہ مانگ رہی ہے اور نہ کوئی دے رہا ہے۔
تم لوگ بھوکا رہنے کو روزہ سمجھتے ہو اور پیٹ بھرے رشتےداروں کو افطار کرا کے سمجھتے ہو ثواب کما لیا۔
"اگر روزہ رکھ کے بھی احساس نہیں جاگا تو یہ روزہ نہیں، صرف بھوک ہے بھوک"
میں بوجھل قدموں سے اس بڑھیا کی طرف جا رہا تھا اور سوچ رہا تھا، اپنے ایمان کا وزن کر رہا تھا، یہ میرے ہاتھ میں پیسے میرے نہیں تھے غریب پکوڑے والے کے تھے، میرے پیسے تو رشتوں کو استوار کر رہے تھے۔
چاچا جی کے پیسے اللہ کی رضا کو حاصل کرنے جا رہے تھے۔
میں سوچ رہا تھا کہ اس بڑھیا میں ماں، بہن اور بیٹی مجھے کیوں دکھائی نہیں دی؟
اے کاش میں بھی چاچا جی کی آنکھ سے دیکھتا.
اے کاش تمام صاحبان حیثیت بھی اسی آنکھ کے مالک ہوتے،
اسی کاش، کے ساتھ بیشمار تمنائیں میرا پیچھا کر رہی تھیں۔🍂
Today & Tomorrow, your growth & survival is dependent on...
- Tech Skills
- Soft Skills (Communication, Creative Thinking, Persuasion)
- Consistency
- Multiple Sources Of Income
- Empowering People
- Prayers (Dua sb balaain taal daiti hy)
05/03/2023
ایک شخص نے بچھڑا ذبح کیا اور اسے آگ پر پکا کر اپنے بھائی سے کہا کہ ہمارے دوستوں اور پڑوسیوں کو دعوت دو تاکہ وہ ہمارے ساتھ مل کر اس کو کھائیں
اس کا بھائی باہر گیا اور پکار کر کہا۔
اے لوگو!!
ہماری مدد کرو میرے بھائی کے گھر میں آگ لگی ہوئی ہے۔
کچھ ہی دیر میں لوگوں کا ایک مجمع نکلا اور باقی لوگ کام میں لگے رہے جیسے انہوں نے کچھ نہ سنا ہو۔
وہ لوگ جو کہ آگ بجھانے میں مدد کو آئے تھے انہوں نے سیر ہوکر کھایا پیا۔
تو وہ شخص اپنے بھائی کی طرف تعجب سے دیکھ کر کہنے لگا :
یہ جو لوگ آئے تھے میں تو انہیں نہیں پہچانتا اور نہ میں نے پہلے ان کو دیکھا ہے پھر ہمارے دوست احباب کہاں ہیں؟
بھائی نے جواب دیا کہ یہ لوگ اپنے گھروں سے نکل کر ہمارے گھر میں لگی آگ بجھانے میں ہماری مدد کو آئے تھے ناں کہ دعوت میں۔اس لیے یہی لوگ مہمانی اور مہربانی کے مستحق ہیں.
"جس کو تکلیف کے وقت اپنے اردگرد نہ پاؤ اس کو دوست،بھائی،یا پڑوسی کا نام مت دو۔
اور جو تنگی کے وقت تیرا ساتھ دے وہی آپ کے حقیقی ہمدرد ہیں" ۔
Follow me 🌹
جزاک اللّه 💓
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the school
Telephone
Website
Address
Multan
32100