Hafsah Online Quran centre

Hafsah Online Quran centre

Share

"Welcome to Haideri Quran Acadmy Centre! We offer online Quran classes with Tajweed, and Hifz for all ages. Learn from qualified teachers at your convenience.

Personalized, one-on-one sessions for students wo. Start your Quranic journey with us today!"

23/01/2026

دل پسند ہوٹل میر ہزار خان کے اونر منیجر کی فرمائش پر ہمارے طالب علم نے تلاوتِ قرآن سنائی۔ تلاوت سن کر انہوں نے بھرپور داد دی، دعاؤں سے نوازا اور اپنے بچے کو بھی اکیڈمی میں داخل کرانے کی خواہش ظاہر کی۔ عبدالمنان مدنی کی تلاوت پر حاضرین نے محبت کا اظہار کیا اور ویڈیوز بنائیں۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اخلاص کے ساتھ دین کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

20/11/2025

25 hazar ki noukri kru? Wake up to reality about her justification.

20/11/2025

25 hazar ki noukri kru? Wake up to reality about her justification.

19/10/2025

ہمارا مقصد ایسے افراد تیار کرنا ہے جو خالق کو عبادت کے ساتھ مخلوق کو خدمت کے ساتھ راضی کریں

29/09/2025

📜 محترم والدین کرام!
السلام علیکم ورحمة الله وبرکاته

یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ ہمارے ادارے کے ناظرہ طلبہ و طالبات کا رزلٹ بروز جمعہ، نمازِ جمعہ کے فوراً بعد، بمعہ دیا جائے گا۔

آپ تمام والدین سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ براہِ کرم بنفسِ نفیس تشریف لا کر اپنے بچوں کا رزلٹ وصول کریں۔
نوٹ فرما لیں:
رزلٹ صرف اسی بچے کو دیا جائے گا جس کے ساتھ اس کے والد یا قریبی سرپرست (چاچا، ماموں وغیرہ) موجود ہوں۔

براہِ کرم اپنی مصروفیات میں سے کچھ وقت نکال کر ضرور شریک ہوں تاکہ بچوں کی محنت اور کارکردگی کا مشاہدہ کر سکیں۔

آپ کی آمد نہ صرف بچوں کے لئے باعثِ حوصلہ افزائی ہوگی بلکہ ان کی تعلیم و تربیت میں مزید بہتری کا ذریعہ بھی بنے گی۔

اللہ تعالیٰ ہمارے بچوں کو دین و دنیا کی کامیابیوں سے نوازے۔

✒️ انتظامیہ: حیدری قرآن اکیڈمی جتوئی

29/09/2025

ایک عورت کو اللّٰہ ہر بار اولادِ نرینہ سے نوازتا مگر چند ماہ بعد وہ بچہ فوت ہو جاتا۔ لیکن وہ عورت ہر بار صبر کرتی اور اللّٰہ کی حکمت سے راضی رہتی تھی۔ مگر اُس کے صبر کا امتحان طویل ہوتا گیا اور اسی طرح ایک کے بعد ایک اُس عورت کے بیس بچّے فوت ہوئے۔ آخری بچّے کے فوت ہونے پر اُس کے صبر کا بندھن ٹوٹ گیا۔ وہ آدھی رات کو زندہ لاش کی طرح اُٹھی اور اپنے خالقِ حقیقی کے سامنے سر سجدے میں رکھ کر خوب روئی اور اپنا غم بیان کرتے ہوئے کہا
"اے کون و مکاں کے مالک.! تیری اِس گناہگار بندی سے کیا تقصیر ہوئی کہ سال میں نو مہینے خونِ جگر دے کر اِس بچّے کی تکلیف اُٹھاتی ہوں اور جب اُمید کا درخت پھل لاتا ہے تو صرف چند ماہ اُس کی بہار دیکھنا نصیب ہوتا ہے۔ آئے دن میرا دل غم کے حول کا شکار رہتا ہے کہ میرا بچّہ پروان چڑھے گا بھی کہ نہیں۔ اے دُکھی دلوں کے بھید جاننے والے.! مجھ بےنوا پر اپنا لطف و کرم فرما دے۔"
روتے روتے اُسے اونگھ آ گئی۔ خواب میں ایک شگفتہ پُربہار باغ دیکھا جس میں وہ سیر کر رہی تھی کہ سونے چاندی کی اینٹوں سے بنا ایک محل نظر آیا جس کے اوپر اُس عورت کا نام لکھا ہُوا تھا۔ باغات اور تجلیات دیکھ کر وہ عورت خوشی سے بیخود ہو گئی۔ محل کے اندر جا کر دیکھا تو اُس میں ہر طرح کی نعمت موجود تھی اور اُس کے تمام بچّے بھی اُسی محل میں موجود تھے جو اُسے وہاں دیکھ کے خوشی سے جھُوم اُٹھے تھے۔ پھر اُس عورت نے ایک غیبی آواز سُنی کہ
"تُو نے اپنے بچّوں کے مرنے پر جو صبر کیا تھا, یہ سب اُس کا اجر ہے۔"
خوشی کی اِس لہر سے اُس کی آنکھ کھل گئی۔ جب وہ خواب سے بیدار ہوئی تو اُس کا سارا ملال جاتا رہا اور اُس نے بھیگی ہوئی آنکھوں سے عرض کیا "یا الہٰی اب اگر تُو اِس سے بھی زیادہ میرا خُون بہا دے تو میں راضی ہوں۔ اب اگر تُو سینکڑوں سال بھی مجھے اِسی طرح رکھے تو مجھے کوئی غم نہیں۔ یہ انعامات تو میرے صبر سے کہیں زیادہ ہیں۔"
درسِ حیات: انسان کو ہر حال میں صبر کا دامن تھامے رکھنا چاہیے کیونکہ
یہی چیز انسان کو اللّٰہ کے قریب کرتی ہے۔
حکایت نمبر 63, مترجم کتاب "حکایاتِ رومی"

29/09/2025

ماشاءاللّٰہ
الحمدللہ! محمد فیضان باری نے محنت، لگن اور دلجمعی کے ساتھ پارہ نمبر تیرہ (17) نہایت قلیل مدت یعنی صرف چند دنوں میں مکمل کیا۔ یہ یقینا ایک عظیم سعادت اور خوش بختی کی بات ہے کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں اپنی کتاب کی تلاوت اور حفظ میں کامیابی عطا فرمائی۔

ایسے نونہال ہماری امت کا فخر ہیں، جو کم عمری میں قرآنِ کریم کے ساتھ وابستہ ہو کر اپنی زندگیوں کو سنوارنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ محمد فیضان باری کو مزید برکتوں اور کامیابیوں سے نوازے، قرآنِ کریم کو ان کے لیے دنیا و آخرت میں روشنی اور رحمت بنائے اور انہیں دین و دنیا میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

جزاکم اللہ خیراً

゚viralシfypシ゚viralシ

28/09/2025

اپنی اولاد کو تربیت دینے کیلیے اگر آپ کے پاس وقت نہیں ہے
تو آپ کی اولاد کو بگاڑنے کیلیے معاشرے کے پاس بہت وقت ہے ۔۔ 💯*

Want your school to be the top-listed School/college in Multan?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address


Multan