Iqra Quran Academy
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Iqra Quran Academy, Education Website, Multan.
01/12/2025
*📌"تجوید کے قواعد اور ان کے سائنسی و طبی فوائد"*
*تعارف:* تجوید قرآن کریم کے حروف کو صحیح مخارج اور صفات کے ساتھ ادا کرنے کا نام ہے۔ یہ نہ صرف قرآن کو صحیح طرح پڑھنے کے لیے ضروری ہے بلکہ اس کے ساتھ انسانی جسم اور ذہن پر بھی گہرے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ جدید سائنس نے ثابت کیا ہے کہ قرآن مجید کی تجوید کے ساتھ تلاوت صحتِ جسمانی اور سکونِ قلب کا ذریعہ ہے۔
1⃣ *مخارج الحروف (حروف کے صحیح مقام سے ادا کرنا)*
*قاعدہ:* ہر حرف کو اس کے مقررہ مقام (زبان، حلق، ہونٹ یا ناک) سے ادا کرنا۔
*سائنسی و طبی فائدہ:*
1. زبان، ہونٹ، حلق اور ناک کی مشق سے speech muscles مضبوط ہوتے ہیں۔
2. یہ عمل بالکل speech therapy جیسا ہے جو تلفظ کی خرابی اور لکنت کو دور کرتا ہے۔
3. دماغ کے وہ حصے فعال ہوتے ہیں جو بولنے اور سمجھنے سے متعلق ہیں، اس سے یادداشت اور توجہ بڑھتی ہے۔
2⃣ *صفات الحروف (حروف کی خصوصیات کا خیال رکھنا)*
*قاعدہ:* حروف کو ان کی اصل صفات کے ساتھ پڑھنا جیسے شدہ، رخاوت، ہمس، جہر وغیرہ۔
*سائنسی و طبی فائدہ:*
1. مختلف شدت اور آوازوں کی مشق سے سانس کے نظام کو مضبوطی ملتی ہے۔
2. حروف کی مختلف آوازیں vocal cords کو exercise دیتی ہیں، جس سے آواز صاف اور مضبوط ہو جاتی ہے۔
3. یہ عمل دماغی alertness میں اضافہ کرتا ہے کیونکہ مختلف آوازوں پر توجہ دینے سے دماغ active رہتا ہے۔
3⃣ *مدود (لمبے حروف کو کھینچ کر پڑھنا)*
*قاعدہ:* الف، واو اور یا کو مخصوص مقدار میں کھینچنا۔
*سائنسی و طبی فائدہ:*
1. یہ ایک breathing exercise ہے جس سے سانس لمبا اور متوازن ہوتا ہے۔
2. پھیپھڑوں کی طاقت بڑھتی ہے اور دمہ یا سانس کی کمزوری کے مریضوں کو فائدہ ہوتا ہے۔
3. لمبے سانس سے دل کی دھڑکن اور بلڈ پریشر متوازن رہتے ہیں۔
4⃣ *غنہ (ناک کے ذریعے آواز پیدا کرنا)*
*قاعدہ:* نون اور میم کے ساتھ آواز ناک میں گونجتی ہے۔
*سائنسی و طبی فائدہ:*
1. یہ عمل nasal cavity اور vocal resonance کو بہتر بناتا ہے۔
2. سانس لینے اور چھوڑنے کی مشق سے ناک اور گلے کے مسائل کم ہوتے ہیں۔
3. دماغ کو تازہ آکسیجن ملتی ہے جس سے ذہنی سکون اور alertness بڑھتا ہے۔
5⃣ *ادغام، اظہار، اخفاء، اقلاب (نون ساکن اور تنوین کے اصول)*
*قاعدہ:* نون اور تنوین کے مختلف مواقع پر حروف کا امتزاج یا تبدیلی۔
*سائنسی و طبی فائدہ:*
1. یہ اصول ذہنی توجہ اور یکسوئی کی مشق ہیں، کیونکہ قاری کو ہر موقع پر سوچ کر درست آواز نکالنی پڑتی ہے۔
2. دماغ کی decision-making ability اور concentration power بہتر ہوتی ہے۔
3. مسلسل مشق سے یادداشت اور nervous system مضبوط ہوتا ہے۔
6⃣ *قلقلہ (ٹکرا کر آواز پیدا کرنا)*
*قاعدہ:* ق، ط، ب، ج، د پر سکون آنے پر آواز کو جھٹکے سے ادا کرنا۔
*سائنسی و طبی فائدہ:*
1. یہ عمل vocal cords کی ورزش کرتا ہے اور آواز میں طاقت پیدا کرتا ہے۔
2. دماغ میں auditory nerves زیادہ فعال ہوتی ہیں، جس سے سننے اور سمجھنے کی قوت بہتر ہوتی ہے۔
3. یہ مشق زبان اور ہونٹوں کی flexibility بڑھاتی ہے۔
7⃣ *وقف اور ابتدا (رک کر اور شروع کر کے پڑھنے کے اصول)*
*قاعدہ:* آیات یا الفاظ پر مناسب وقفہ اور دوبارہ درست انداز سے آغاز کرنا۔
*سائنسی و طبی فائدہ:*
1. وقف سے سانس متوازن رہتا ہے اور دماغ کو تازہ آکسیجن ملتی ہے۔
2. یہ عمل stress management کی ایک صورت ہے، جو ذہنی دباؤ کم کرتا ہے۔
3. وقفے وقفے سے پڑھنا دل اور دماغ کے rhythm کو synchronize کرتا ہے۔
8⃣ *ترتیل و تحقیق (آہستہ اور ٹھہر کر پڑھنا)*
*قاعدہ:* قرآن کو نہایت سکون اور ترتیب کے ساتھ پڑھنا۔
*سائنسی و طبی فائدہ:*
1. یہ عمل meditation جیسا اثر پیدا کرتا ہے۔
2. دماغ کی alpha waves میں اضافہ ہوتا ہے جو ذہنی سکون اور خوشی پیدا کرتی ہیں۔
3. اس سے نیند بہتر ہوتی ہے اور ڈپریشن، بےچینی اور تھکن میں کمی آتی ہے۔
*🔻خلاصہ:* تجوید قرآن کی تلاوت کا حسن ہے اور یہ صحت کا بھی خزانہ ہے۔
• *مخارج*→ بولنے کی درستگی اور دماغی تربیت
• *صفات*→ آواز اور سانس کی مضبوطی
• *مدود*→ دل اور پھیپھڑوں کی صحت
• *غنہ*→ ناک اور دماغ کے لیے فائدہ مند
• *ادغام و اظہار* → concentration اور دماغی قوت
• *قلقلہ*→ آواز اور nerves کی مضبوطی
• *وقف و ابتدا*→ ذہنی سکون اور سانس کا توازن
• *ترتیل*→ meditation اور depression کا علاج
12/11/2025
*آپ نے کبھی قرآن مجید کی آخری دو سورتوں پر غور فرمایا ہے ؟*
*سورہ فلق* میں چار چیزوں سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگی گئی ہے
اور وہ چاروں بڑی خطرناک، خوفناک اور ہلاکت خیز چیزیں ہیں
جبکہ *سورۃ الناس* میں صرف ایک چیز سے پناہ مانگی گئی ہے
مگر وہ ایک چیز اپنی تباہی اور ہلاکت میں سورہ فلق والی چار چیزوں سے بھی زیادہ خطرناک ہے
اب غور کریں *سورہ فلق* میں چار چیزوں سے پناہ مانگی گئی
مگر اس کے آغاز میں اللہ تعالیٰ کی صرف ایک ”صفت“ کا وسیلہ پکڑا گیا
*”اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ“* میں پناہ مانگتا ہوں صبح کے ربّ کی…ان چار چیزوں سے
*(١)* تمام مخلوق کے شر سے
*(٢)* چھا جانے والے اندھیرے کے شر سے
*(٣)* جادوگر عورتوں کے شر سے
*(٤)* حسد کرنے والوں کے شر سے جب وہ اپنے حسد پر چل پڑیں
اب *سورۃ الناس* کو دیکھیں
اس میں پناہ صرف ایک چیز سے مانگی گئی مگر آغاز میں اللہ تعالیٰ کی تین صفات کا وسیلہ پکڑا گیا
*اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِ، مَلِكِ النَّاسِ، اِلٰهِ النَّاسِ……*
میں پناہ مانگتا ہوں
*تمام انسانوں کے ربّ کی*
*تمام انسانوں کے بادشاہ اور مالک کی*
*تمام انسانوں کے حقیقی معبود کی*
صرف ایک چیز سے…اور وہ چیز ہے
*خنّاس کا وسوسہ*
اے تمام انسانوں کے ربّ!…اے تمام انسانوں کے شہنشاہ!…اے تمام انسانوں کے معبود برحق!…مجھے خنّاس کے وسوسے کے شر سے بچالے… یہ ”خنّاس“ یعنی چھپا ہوا دشمن انسان ہو یا کوئی جن یا شیطان……
”خنّاس“ اسے کہتے ہیں جو سیدھا آپ کے دل پر وار کرے…اور آپ کو پتا ہی نہ چلے…اور وہ یہ وار کرکے چھپ جائے…چھپ جانے کا مطلب یہ ہے کہ… یا تو نظر ہی نہ آئے… یا بظاہر دوست اور خیر خواہ نظر آئے…مگر حقیقت میں وہ آپ کے دل میں کوئی برائی اُتار دے
بڑا خطرناک معاملہ ہے… بہت ہی خطرناک…دل میں وسوسہ اُتر گیا تو پھر تباہی ہی تباہی ہے……
خاوند بیوی محبت سے رہ رہے ہوتے ہیں…کوئی آتا ہے ہنستے کھیلتے دو لفظ بول کر…اُن میں سے کسی کے دل میں وسوسے کا بیج بوتا ہے…اور چلا جاتا ہے… بس اس کے دو لفظ کا وسوسہ…اتنے حسین اور قریبی رشتے کو برباد کر دیتا ہے…اور محبت فنا ہوجاتی ہے…دکھ، غم اور شکوے جنم لے لیتے ہیں……
آپ کسی اچھے انسان سے محبت کرتے ہیں…اس کی محبت سے آپ کو دینی فائدہ ہوتا ہے…ایک چغل خور آتا ہے… باتوں باتوں میں غیر محسوس طریقے سے آپ کے کان میں وہ ڈال جاتا ہے کہ…آپ کی محبت…نفرت اور شک میں تبدیل ہوجاتی ہے…اور سالہا سال کی محنت اور محبت کا منٹوں میں جنازہ نکل جاتا ہے……
اسی طرح…شیاطین جو جنات ہیں…نظر نہیں آتے آپ کو کسی ایسی بدگمانی میں ڈال دیتے ہیں کہ…پھر آپ خود کو روک نہیں سکتے…اور اس بدگمانی کے طوفان میں…آپ کے کتنے رشتے، نعمتیں اور محبتیں تنکوں کی طرح بہہ جاتی ہیں……
*اللہ تعالیٰ ہمیں ہر قسم کے خنّاس کے شر سے محفوظ فرمائیں الہی آمین* ۔
*"من حق القرآن العظيم عليك، أن لا تهمله، ولا تهجره، بل اشتغل به ذكرًا بالنهار، وقيامًا بالليل، ثم تدبرًا وتفكرًا في كل حين، اجعله زاد طريقك، وصاحب سفرك، وخليل خلوتك، عش به وله "*🌸
"قرآنِ عظیم کا تم پر یہ حق ہے کہ تم اسے نظر انداز نہ کرو اور نہ ہی اسے چھوڑ دو،
بلکہ دن میں اس کے ذکر میں مشغول رہو،
رات کو اس کے ساتھ قیام کرو،
ہمیشہ اس میں غور و تدبر اور تفکر کرتے رہو۔
اسی کو اپنے سفر کا زادِ راہ بناؤ،
اسی کو اپنی صحبت کا ساتھی اور تنہائی کا مونس بناؤ،
اسی کے ساتھ جیو اور اسی کے لیے جیو۔"
Learn Quran at home from Aqra Online Quran Academy and bring your children too.
Alhamdulillah people of all ages in a very easy and modern way
Skype, Zoom, meet what's up
But lessons are taught by sharing
You can easily learn Quran Tajweed Nazrah, Qaida, Memorization, Translation and Tafsir, Namaz and Masnoon Duas.
There is no restriction of time and age. Let the children learn Quran Tajweed under your supervision
For older people, there is an expert teacher.
Class duration is approximately 40 minutes
Each student is taught with special attention
There is a 3 day trial class
Contact for more information
+923146200994
WhatsApp
Share this message further....,..
أقرأ آن لائن قرآن اکیڈمی سے گھر بیٹھے قرآن کی تعلیم حاصل کیجئے اور بچوں کو بھی دلوائیں۔
الحمدللہ ہر عمر کے افراد کو نہایت آسان اورجدید طریقے سے
Skype, Zoom ,meet what's up
پر سبق شیئر کرکے پڑھایا جاتا ہے
آپ باآسانی قرآن تجوید ناظرہ، قاعدہ، حفظ، ترجمہ وتفسیر، نماز اور مسنون دعائیں سیکھنے کی سعادت حاصل کرسکتے ہیں.
وقت اور عمر کی کوئی پابندی نہیں بچوں کو اپنی نگرانی میں قرآن تجوید کی تعلیم دلوائیں
بڑی عمر کے افراد کیلیے ماہر معلم کاانتظام ہے۔
کلاس کا دورانیہ تقریبا 40 منٹ
ہر طالبعلم کو خصوصی توجہ کیساتھ پڑھایا جاتا ہے
3 دن آزمائشی کلاس ہوتی ہے
مزید معلومات کیلئے رابطہ کریں
+923146200994
WhatsApp
اس پیغام کو آگے شئیر کر دیں ....,.۔۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Culinary Team
Attire
Telephone
Website
Address
Multan
66000
13/09/2024