NR Bando Pakistan

NR Bando Pakistan

Share

M Naeem ur Rehman Founder of NR Bando Pakistan Starts his Karate Journey from Multan in 1979.

Photos from NR Bando Pakistan's post 07/04/2025

1980 کی دھائ سے بہاولپور اور لودھراں میں بانڈو کراٹے سے وابستہ موسٹ سینئر کراٹے ماسٹرز ایم۔عاطف لودھی، ملک الطاف حسین اور ایم اکرم ذکی نے NR بانڈو کراٹے کے بانی و گرینڈ ماسٹر ایم نعیم الرحمن سے ملتان میں انکے گھر پر عیادت کی اس موقع پر شوتوبان کراٹے کے بانی و چیف خالد حلیم مرزا، ایسوسی ایٹ چیف شوتوبان خالد عمران اور شوتوبان کے سینئر بلیک بیلٹ عمر فاروق بھی اس موقع پر موجود
تھے تمام ماسٹرز نے ماضی کی یادوں کو تازہ کیا اور محظوظ ہوئے. گرینڈ ماسٹر ایم معیم الرحمن نے تمام ماسٹرز کی آمد پر شکریہ ادا کیا جبکہ سینئر ماسٹر ملک الطاف نے سر نعیم الرحمن کی صحتیابی کے لئے دعا فرمائ۔

Mobile uploads 07/04/2025
Photos from Pakistan Karate Federation's post 07/04/2025
01/04/2025

پنجاب چیف NR بانڈو کراٹے خالد مجید اپنی ٹیم کے سینئر انسٹرکٹرز کے ہمراہ خصوصی طور پر NR بانڈو کراٹے نیٹ ورک پاکستان کے گرینڈ ماسٹر ایم نعیم الرحمن کی عیادت اور عید کی خوشیاں دوبالا کرنے کے لئے خصوصی طور پر لاہور سے ملتان تشریف لائے اس موقع پر شوتوبان کراٹے کے بانی و چیف خالد حلیم مرزا بھی موجود ہیں

Photos from NR Bando Pakistan's post 15/03/2025

اسلام علیکم الحمداللہ
گرینڈ ماسٹر این آر بانڈو کراٹے پاکستان سر نعیم الرحمن کے دل کا آپریشن کامیابی سے ہوگیا ہے اور آج ان کو ملتان کارڈیالوجی ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا ہے اور وہ خیروعافیت سے گھر پہنچ گئے ہیں۔تمام کراٹے فیملی سٹوڈنٹس اور بہن بھائیوں سے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعاؤں کی درخواست ہے .

11/03/2025

السلام علیکم
گرینڈ ماسٹر این آر بانڈو کراٹے پاکستان سر نعیم الرحمن صاحب کا کل صبح 12 مارچ بروز بدھ ملتان کارڈیالوجی ہسپتال میں دل کا آپریشن ہے ا انک طرف سے تمام کراٹے فیملی اور سٹوڈنٹس سے خصوصی دعا کی اپیل کی ہے .جزاک اللہ خیر
ایگزیکٹیو ٹیم NR پانڈو پاکستان

01/12/2024

سپریم چیف انسٹرکٹر پاکستان NR بانڈو منور علی قریشی کا NR بانڈو کی پنجاب چیمئن شپ کے کامیاب انعقاد پر NR بانڈو کے گرینڈ ماسٹر ایم نعیم الرحمن اور آرگنائزنگ ٹیم کو کراچی سے خصوصی وڈیو پیغام کے زریعہ مبارکباد۔

Photos from NR Bando Pakistan's post 25/11/2024

پہلی این آر بانڈو اوپن کراٹے چیمپئن شپ 2024 بلیک ڈریگن این آر بانڈو مارشل آرٹ سنٹر مرغزار سوسائیٹی لاہور نے جیت کر ٹائیٹل اپنے نام کرلیا قیو ایس بانڈو عبد الحکیم نے دوسری اور کیو کوشن کائ سانودا لاہور اور قیو ایس بانڈو کراٹے سنٹر لاہور نے مجموعی طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ مہمان خصوصی چوہدری شہزاد چیمہ اور این آر بانڈو کے گرینڈ ماسٹر ایم۔نعیم الرحمن نے میڈلز اور شیلڈز ایوارڈ کیں۔

Photos from NR Bando Pakistan's post 23/11/2024

پہلی این آر بانڈو اوپن کراٹے چیمپئین شپ 2024 کا لاہور میں شاندار انعقاد۔
بلیک ڈریگن این آر بانڈو کراٹے سنٹر لاہور نے چیمئن شپ جیت کر ٹائیٹل اپنے نام کرلیا۔
گرینڈ ماسٹر ایم نعیم الرحمن نے شہزاد چیمہ، خالد مجید کے ہمراہ چیمپئن شپ کا افتتاح کیا۔
پہلی این آر بانڈو اوپن کراٹے چیمپئین شپ 2024 لاہور میں مرغزار سوسائٹی میں شہزاد چیمہ کی سرپرستی میں منعقد ہوئ جبکہ اہن آر بانڈو کے بانی و گرینڈ ماسٹر ایم نعیم الرحمن کی ملتان سے خصوصی شرکت چیمپئن شپ کے چیف آرگنائزر خالد مجید چیف انسٹرکٹر بلیک ڈریگن این آر بانڈو کراٹے کلب لاہور تھے۔

پہلی این آر بانڈو اوپن کراٹے چیمپئین شپ 2024 کا لاہور میں شاندار انعقاد ہوا جس کے چیف آرگنائزر خالد مجید جیف بیلک ڈریگن این آر بانڈو کلب لاہور تھے۔ چیمپئن کا افتتاح کلب کے سرپرست اعلی و مرغزار سوسائٹی کے صدر چوہدری شہزاد چیمہ اور این آر بانڈو کے بانی و گرینڈ ماسٹر نعیم الرحن جوکہ خصوصی طور پر ملتان سے تشریف لائے تھے نے کیا اس موقع پر بانی شوتوبان کراٹے خالد حلیم مرزا، پنجاب چیف این آر بانڈو خالد مجید، پنجاب چیف QS بانڈو ذوالفقار علی بھی انکے ہمراہ تھے۔ چیمپئن شپ میں این آر بانڈو، قیو ایس بانڈو، کیوکوشن کائ، چائنیز کنگفو مارشل آرٹس کے 200 سے زائد کھلاڑیوں پنجاب کے مختلف شہروں لاہور، ملتان، بہاولپور، چشتیاں، بہاولنگر، عبدالحکیم، کبیر والا خانیوال، فیصل آباد، اٹک، سے شرکت کی۔ چیمپئن شپ دو روز جاری رہی. چیمپئن شپ کی فاتح ٹیم بلیک ڈریگن این آر بانڈو مرغزار لاہور قرار پائ جبکہ دوسری پوزیشن قیو ایس بانڈو عبدالحکیم نے حاصل کی اور مجموعی طور پر کیو کوشن کائ سانودا لاہور اور قیو ایس بانڈو لاہور نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ چیمپئن شپ کے دوسرے روز فائنل فائٹ ہوئیں اور تمام مارشل آرٹس کے ماسٹرز نے اسٹک، نن چقو، کاتا، جمناسٹک اور ٹائل بریکنگ کا شاندار مظاہرہ پیش کیا جسے خواتین و حضرات کی بڑی تعداد نے پسند کیا۔ چیمپئن شپ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز محمد بن خالد نے حاصل کیا۔ گرینڈ ماسٹر ایم نعیم الرحمن نے کہا کے اگلے سال آل پاکستان این آر بانڈو کراٹے چیمپئن شپ کا انعقاد کروایا جائے گا۔ شہزاد چیمہ نے کہا کہ شاندار چیمپئن شپ کے انعقاد پر گرینڈ ماسٹر اور چیف آرگنائزر خالد مجید کو مبارکباد پیش کی اور نیشنل کراٹے چیمپئن شپ کے انعقاد پر بھی بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائ۔ چیمپئن شپ کے آخر میں تمام آفیشلز، مہمانوں کو خوبصورت شیلڈز ایوارڈ کی گئیں جبکہ کامیاب ہونے والے کھلاڑیوں کو گولڈ، سلور اور برونز میڈل ایوارڈ کئے گئے۔ خالد مجید نے اپنی ٹیم کے ہمراہ پہلی پوزیشن کی ٹرافی وصول کی۔

23/11/2024

این آر بانڈو اوپن کراٹے چیمپئن شپ 2024 مرغزار سوسائیٹی لاہور کی شروعات سے پہلے تلاوت قرآن مجید کے بعد تمام ماسٹرز گرینڈ ماسٹر ایم نعیم۔الرحمن کو باوّ (رے) کرتے ہوئے

Want your school to be the top-listed School/college in Multan?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

Address


Multan

Opening Hours

18:00 - 21:00