Pashtun Students Council BZU Multan

Pashtun Students Council BZU Multan Official page of the Pashtun Students Council Bahauddin Zakariya University Multan.

📢 BZU Academic Schedule 2026–2027 AnnouncedBahauddin Zakariya University, Multan has officially announced the academic s...
20/08/2026

📢 BZU Academic Schedule 2026–2027 Announced

Bahauddin Zakariya University, Multan has officially announced the academic schedule for Fall Semester 2026, Spring Semester 2027, and Summer Semester 2027.

📚 Fall Semester 2026
• Semester Commencement: 24 August 2026
• Mid-Term Examinations: 19–26 October 2026
• Final Examinations: 1–11 January 2027
• Results: 15 January 2027
• Winter Vacations: 21–31 December 2026

📚 Spring Semester 2027
• Semester Commencement: 18 January 2027
• Mid-Term Examinations: 24–30 March 2027
• Sports Week: 31 March–2 April 2027
• Final Examinations: 3–11 June 2027
• Results: 16 June 2027
• Summer Vacations: 17 June–30 August 2027

☀️ Summer Semester 2027
• Semester Commencement: 21 June 2027
• Mid-Term Examinations: 21 July 2027
• Final Examinations: 23 August 2027
• Results: 25 August 2027

📌 Notification: No. Acad/AC-26/7021
📅 Dated: 18 August 2026

Students are advised to save the schedule and plan their academic activities and examinations accordingly.

8  اگست 2016 — یومِ یادآج ہم کوئٹہ سول ہسپتال سانحہ کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔ 8 اگست 2016 کو ہونے والے اس ال...
08/08/2026

8 اگست 2016 — یومِ یاد

آج ہم کوئٹہ سول ہسپتال سانحہ کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔ 8 اگست 2016 کو ہونے والے اس المناک حملے میں 70 سے زائد قیمتی جانیں ضائع ہوئیں، جن میں بڑی تعداد وکلاء کی بھی شامل تھی۔ یہ سانحہ پاکستان کی تاریخ کے دردناک ترین واقعات میں شمار ہوتا ہے۔

پشتون اسٹوڈنٹس کونسل کی جانب سے ہم تمام شہداء کے اہلِ خانہ سے دلی اظہارِ تعزیت کرتے ہیں اور زخمیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔

ہم اس موقع پر اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ ہر بے گناہ انسانی جان قابلِ احترام ہے۔ پائیدار امن، انصاف، قانون کی حکمرانی اور شفاف تحقیقات ہی ایک محفوظ اور بہتر معاشرے کی بنیاد ہیں۔

اللہ تعالیٰ تمام شہداء کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

Pashtun Student Council

The Pashtun Students Council (PSC), Bahauddin Zakariya University Multan, is proud to announce its Discipline Committee ...
31/07/2026

The Pashtun Students Council (PSC), Bahauddin Zakariya University Multan, is proud to announce its Discipline Committee for the Session 2026–2027.

The committee has been entrusted with the important responsibility of promoting discipline, fostering mutual respect, and maintaining a positive academic environment across the campus. Through dedication, integrity, and teamwork, the committee will work to uphold the values and standards of the Council throughout the session.

Discipline Committee

Head
• Adil Wazir

Members
• Shahwali
• Shakeel Khan
• Sohail
• Abdul Wadood
• Shakir Ahmad
• Zohaib Khan

We extend our heartfelt congratulations to all the appointed members and wish them every success in carrying out their responsibilities with sincerity, commitment, and professionalism.

Together, let us strive to build a more disciplined, respectful, and united campus community.

Best Wishes,
Pashtun Students Council (PSC)
Bahauddin Zakariya University Multan

اہم اطلاع برائے طلبہ (فاٹا ریزروڈ سیٹس – بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان)بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی، ملتان میں آج ایل ایل...
21/07/2026

اہم اطلاع برائے طلبہ (فاٹا ریزروڈ سیٹس – بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان)

بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی، ملتان میں آج ایل ایل بی (LLB) اور فارمیسی پروگرامز کی فاٹا ریزروڈ سیٹس کی پہلی میرٹ لسٹ جاری کر دی گئی ہے۔

جن امیدواروں کے نام میرٹ لسٹ میں شامل ہیں، اُن سے گزارش ہے کہ وہ اپنی داخلہ کارروائی بروقت مکمل کرنے کے لیے ایڈمیشن کمیٹی سے فوری رابطہ کریں۔

اسی طرح تمام وہ طلبہ جنہوں نے رواں سال بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی میں فاٹا ریزروڈ سیٹس پر درخواستیں جمع کروائی ہیں، اُن سے مؤدبانہ درخواست ہے کہ وہ مسلسل آن لائن رہیں، یونیورسٹی کی آفیشل ویب سائٹ پر جاری ہونے والی ہر نئی اپڈیٹ پر نظر رکھیں، اور PSC Admission Help Desk WhatsApp Group کو باقاعدگی سے وزٹ کرتے رہیں تاکہ کسی بھی اہم اطلاع یا میرٹ لسٹ سے متعلق بروقت آگاہی حاصل کی جا سکے۔

آپ کی بروقت توجہ اور درست معلومات ہی کامیاب داخلے کی ضمانت ہیں۔

پشتون اسٹوڈنٹس کونسل (PSC)
بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی، ملتان

Admission Committee Head
AbuBakar: 03705250470
Finance Secretary
Ijaz Dawar : 03321717355

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَانتہائی رنج و غم کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ پشتون اسٹوڈنٹس کونسل BZU کے سابق...
15/07/2026

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

انتہائی رنج و غم کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ پشتون اسٹوڈنٹس کونسل BZU کے سابق اکیڈمک سیکرٹری، شعبۂ پولیٹیکل سائنس کے طالب علم اور 16ویں بیچ سے تعلق رکھنے والے ہمارے مخلص ساتھی سید خلیل الرحمن آج، 15 جولائی، جامِ شہادت نوش کر گئے۔

مرحوم کی تنظیم اور طلبہ کے لیے خدمات ہمیشہ ہمارے لیے باعثِ فخر رہیں گی۔ پشتون اسٹوڈنٹس کونسل ان کی خدمات اور قربانی کو ہمیشہ احترام اور قدر کی نگاہ سے یاد رکھے گی۔

اللہ تعالیٰ شہید سید خلیل الرحمن کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے، اور تمام اہلِ خانہ، عزیز و اقارب اور دوستوں کو یہ عظیم صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

آمین یا رب العالمین۔

09/07/2026

آج کی ویڈیو پیغام صرف فاٹا قبائلی طالبات (Female Students) کے لیے

جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں، پنجاب کی اکثر سرکاری یونیورسٹیوں میں فاٹا ریزرو اسکالرشپ سیٹس موجود ہیں، جن میں میل اور فی میل طلبہ کے لیے برابر مواقع فراہم کیے جاتے ہیں۔

اسی سلسلے میں عائشہ وزیر اور نقیب وزیر نے پختون سٹوڈنٹس کونسل BZU کی جانب سے پنجاب کی مختلف یونیورسٹیوں میں داخلہ آگاہی مہم اور فری ایڈمیشن کیمپ کا آغاز کیا ہے۔

اگر کسی فاٹا قبائلی طالبہ کو:

داخلہ لینے میں دشواری ہو،

آن لائن اپلائی کرنے میں مسئلہ ہو،

یا کسی بھی قسم کی رہنمائی درکار ہو،

تو تین دن تک مفت ایڈمیشن کیمپ میں آ کر یا ان لائن مکمل رہنمائی حاصل کریں۔

آج ہی اپنا داخلہ یقینی بنائیں!

📍 Location:
It All Rounder's Computer Academy
Ghala Mandi, Bannu
Smart Stay Hostel Basement

فاٹا قبائلی طالبات کے لیے رہنمائی اور داخلہ سہولت بالکل مفت۔

Pashtun Students Council BZU Multan

پشتون اسٹوڈنٹس کونسل، بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے زیرِ اہتمام تنظیم کے تربیت یافتہ اراکین مختلف اضلاع میں ایک جام...
06/07/2026

پشتون اسٹوڈنٹس کونسل، بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے زیرِ اہتمام تنظیم کے تربیت یافتہ اراکین مختلف اضلاع میں ایک جامع آگاہی مہم چلا رہے ہیں، جس کا مقصد ایف ایس سی کے طلبہ و طالبات کو فاٹا (ضم شدہ قبائلی اضلاع) کی ریزرو نشستوں، داخلہ کے طریقۂ کار اور اعلیٰ تعلیمی مواقع کے بارے میں مکمل اور بروقت معلومات فراہم کرنا ہے۔

اسی سلسلے میں شمالی وزیرستان کے طلبہ و طالبات تک بھی یہ آگاہی مہم پہنچائی جا رہی ہے تاکہ وہ فاٹا ریزرو نشستوں، داخلہ کے طریقۂ کار اور مختلف جامعات میں دستیاب تعلیمی مواقع سے مکمل آگاہی حاصل کر سکیں۔ اس مقصد کے لیے تنظیم کے تربیت یافتہ اراکین اور تجربہ کار سینئر طلبہ رہنمائی فراہم کر رہے ہیں اور طلبہ کے سوالات کے تسلی بخش جوابات بھی دے رہے ہیں۔

یاد رہے کہ بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں داخلوں کی آخری تاریخ 10 جولائی ہے۔ لہٰذا تمام اہل طلبہ و طالبات سے گزارش ہے کہ بروقت معلومات حاصل کریں اور مقررہ مدت کے اندر اپنی داخلہ درخواست جمع کروائیں۔

واضح رہے کہ پنجاب کی مختلف جامعات میں فاٹا کے طلبہ کے لیے ریزرو نشستیں موجود ہیں، تاہم آگاہی کے فقدان کے باعث بہت سے مستحق طلبہ ان تعلیمی مواقع سے فائدہ نہیں اٹھا پاتے۔ اسی مقصد کے تحت یہ آگاہی مہم جاری ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ طلبہ اپنے روشن مستقبل کی جانب اعتماد کے ساتھ قدم بڑھا سکیں۔

پشتون سٹوڈنٹس کونسل، بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے نہایت قابل، بااخلاق اور خوش مزاج سابق رکن احتشام داوڑ پر آج وزیر...
06/07/2026

پشتون سٹوڈنٹس کونسل، بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے نہایت قابل، بااخلاق اور خوش مزاج سابق رکن احتشام داوڑ پر آج وزیرستان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں شدید زخمی ہونے کی خبر انتہائی افسوس اور تشویش کا باعث ہے۔

واضح رہے کہ احتشام داوڑ شعبۂ Botany ، بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی، بیچ 2019–23 کے طالب علم رہ چکے ہیں۔

پشتون اسٹوڈنٹس کونسل اس بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کرتی ہے کہ واقعے کی فوری، شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کر کے ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔
ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ احتشام داوڑ کو جلد از جلد مکمل صحتِ کاملہ عطا فرمائے، انہیں اپنے حفظ و امان میں رکھے اور ان کے اہلِ خانہ کو صبر و حوصلہ عطا فرمائے

پشتون اسٹوڈنٹس کونسل، بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان بلوچستان اور ضم شدہ قبائلی اضلاع (سابق فاٹا) کے طلبہ کے ساتھ مکمل ...
05/07/2026

پشتون اسٹوڈنٹس کونسل، بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان بلوچستان اور ضم شدہ قبائلی اضلاع (سابق فاٹا) کے طلبہ کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ میڈیکل کالجز کی مخصوص نشستیں فوری طور پر بحال کی جائیں۔

ان علاقوں کے طلبہ پہلے ہی تعلیمی سہولیات کی کمی، معیاری اداروں تک محدود رسائی اور دہائیوں پر محیط پسماندگی جیسے سنگین مسائل کا سامنا کر رہے ہیں۔ ان کے لیے مختص میڈیکل نشستوں کی بحالی میں تاخیر یا انہیں ختم کرنا نہ صرف تعلیمی ناانصافی ہے بلکہ ہزاروں باصلاحیت طلبہ کے اعلیٰ تعلیم کے بنیادی حق سے بھی انکار کے مترادف ہے۔

بولان میڈیکل کالج کی 36 اور خیبر میڈیکل یونیورسٹی (KMU) کے ذریعے مختص 375 میڈیکل نشستوں کی بحالی میں مسلسل تاخیر، جبکہ MDCAT قریب ہے، طلبہ اور ان کے خاندانوں کو شدید بے یقینی سے دوچار کر رہی ہے۔

ہم وفاقی حکومت، PMDC، HEC اور تمام متعلقہ اداروں سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر سرکاری نوٹیفکیشن جاری کیا جائے اور تاریخی طور پر محروم علاقوں کے طلبہ کو میڈیکل تعلیم میں ان کا جائز اور مساوی حق فراہم کیا جائے۔

پشتون اسٹوڈنٹس کونسل، بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان ہر اس آواز کے ساتھ کھڑی ہے جو تعلیمی انصاف، مساوی مواقع اور طلبہ کے بنیادی حقوق کے لیے بلند ہوتی ہے۔

01/07/2026

پشتون اسٹوڈنٹس کونسل، بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے زیرِ اہتمام تنظیم کے تربیت یافتہ اراکین مختلف اضلاع میں مفت آگاہی کیمپ منعقد کر رہے ہیں، جہاں ایف ایس سی کے طلبہ و طالبات کو فاٹا (ضم شدہ قبائلی اضلاع) کی ریزرو نشستوں، داخلہ طریقۂ کار اور اعلیٰ تعلیمی مواقع کے بارے میں مکمل رہنمائی فراہم کی جا رہی ہے۔

اسی سلسلے میں شمالی وزیرستان کے طلبہ و طالبات کے لیے آئی ٹی آل راؤنڈر اکیڈمی، بنوں میں بھی مفت آگاہی کیمپ منعقد کیا جا رہا ہے، جہاں فاٹا ریزرو نشستوں سے متعلق مکمل معلومات اور رہنمائی فراہم کی جائے گی۔

یاد رہے کہ پنجاب کی مختلف جامعات میں فاٹا کے طلبہ کے لیے ریزرو نشستیں موجود ہیں، تاہم آگاہی کے فقدان کے باعث بہت سے مستحق طلبہ ان تعلیمی مواقع سے فائدہ نہیں اٹھا پاتے۔ اسی مقصد کے تحت یہ آگاہی مہم جاری ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ طلبہ اپنے روشن مستقبل کی جانب اعتماد کے ساتھ قدم بڑھا سکیں

Address

Bosan Road Multan, Punjab
Multan

Telephone

+923472277252

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pashtun Students Council BZU Multan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Pashtun Students Council BZU Multan:

Shortcuts

Share

Category