SYNCH Multan Medical and Dental College - MMDC

SYNCH Multan Medical and Dental College - MMDC

Share

Dr. Syed Muhammad Kahal Haider (MBBS)
medical and health related stuf
https://youtube.com/@medicoss

27/06/2023

خطبہ حجۃ الوداع::::
حج کے دن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم عرفہ تشریف لائے اور آپ نے وہاں قیام فرمایا،جب سورج ڈھلنے لگا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی اونٹنی لانے کا حکم فرمایا،اونٹنی لائی گئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اُس پر سوار ہو کر بطن وادی تشریف لے گئے،وہاں و خطبہ ارشاد فرمایا،جس میں دین کے اہم امور بیان فرمائے"۔
1:: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ کی حمد و ثنا کرتے ہوئے خطبے کی ابتدا یوں فرمائی:
"اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے ،وہ یکتا ہے،کوئی اسکا شریک نہیں،خدا نے اپنا وعدہ پورا کیا ،اُس نے اپنے بندے (رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم)کی مدد فرمائی ،اور تنہا اللہ تعالیٰ کی ذات نے باطل کی ساری قوتوں کو زیر کیا۔
2:: لوگو! میری بات غور سے سنو،میں نہیں سمجھتا ،کہ آئندہ ہم کسی مجلس میں اس طرح یکجا ہو سکیں گے ،(اور غالباً اس سال کے بعد میں حج نہ کر سکوں گا)
3:: مساوات انسانی کا تصور::::
لوگو! اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے،
"اے انسانو! ہم نے تمہیں ایک ہی مرد و عورت سے پیدا کیا ہے،اور تُمہیں جماعتوں اور قبیلوں میں بانٹ دیا،تاکہ تم الگ الگ پہچانے جاسکو،تم میں سب سے زیادہ عزت و کرامت والا وہی ہے جو اللہ سے زیادہ ڈرنے والا ہے۔"

چناچہ اس آیت کی روشنی میں نہ کسی عرب کو عجمی پر،نہ عجمی کو عرب پر کوئی فوقیت حاصل ہے،نہ گورا کالے سے افضل ہے،نہ کالا گورے سے۔ہاں! بزرگی اور فضیلت کا معیار اللہ تعالیٰ کے نزدیک تقویٰ ہے۔

4:: انسان سارے ہی آدم کی اولاد ہیں ،اور آدم مٹی سے بنائے گئے۔اب فضیلت و برتری کے سارے دعوے ،خون و مال کے سارے مطالبے ،اور سارے انتقام میرے پاؤں تلے روندے جا چکے ہیں۔پس بیت اللہ کی تولیت ،اور حاجیوں کو پانی پلانے کی خدمات ہمیشہ کے لیے باقی رہیں گی۔

5:: حقوق کی ادائیگی کا حکم:::
پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
"قریش کے لوگو! ایسا نہ ہو کہ اللہ کے حضور تم اس حالت میں آؤ کہ تمہاری گردنوں پرتو دنیا کا بوجھ لدا ہو،اور باقی لوگ سامان آخرت لے کر پہنچیں،اور اگر ایسا ہوا تو میں خدا کے سامنے تمھارے کُچھ کام نہ آ سکوں گا۔

6:: نسلی تفاخر کا خاتمہ::
قریش کے لوگو! خدا نے تمھارے نسلی گھمنڈ, تکبر کو ختم کر ڈالا۔اور باپ دادا کے کارناموں پر تمہاری فخرو مباہات کی کوئی گنجائش نہیں۔

7:: زندگی کا حق:::
لوگو! تمھارے خون و مال اور عزتیں ہمیشہ کے لیے ایک دوسرے پر قطعاً حرام کر دی گئی ہیں۔اِس چیزوں کی اہمیت ایسی ہی ہے،جیسی اس دن کی،اس ماہ مبارک (ذو الحج) کی خاص کر اس شہر میں ہے۔تم سب خدا کے حضور جاؤ گے۔اور وہ تم سے تمہارے اعمال کے بارے میں باز پرس فرمائے گا۔

"دیکھو میرے بعد گمراہ نہ ہو جانا کہ آپس میں ہی کشت وخون کرنے لگو۔"

8:: مال کے تحفظ کا حق::::
اگر کسی کے پاس امانت رکھوائی جائے تو وہ اس بات کا پابند ہیں کہ امانت رکھوانے والے کو امانت پہنچا دے۔

9:: افرادِ معاشرہ کا حق::؛؛
لوگو! ہر مسلمان دوسرے مسلمان کا بھائی ہے۔اور سارے سارے مسلمان آپس میں بھائی بھائی ہیں۔

10:: خادموں کا حق::::
اپنے غلاموں کا خیال رکھو،ہاں! غلاموں کا خیال رکھو،انہیں وہی کھلاؤ جو خود کھاتے ہو،اور ایسا ہی پہناؤ جو خود پہنتے ہو۔۔

11::لا قانونیت کا خاتمہ::::
دور جاہلیت کا سب کُچھ میں نے اپنے پیروں تلے روند دیا۔زمانہ جاہلیت کے خون کے سارے انتقام اب کالعدم ہیں۔پہلا انتقام جسے میں کالعدم قرار دیتا ہوں،میرے اپنے خاندان کا ہے۔ربیعہ بن حارث کے دودھ پیتے بیٹے کا خون جسے بنو حزیل نے مار ڈالا تھا ،اُسے میں اب معاف کرتا ہوں۔

12:: معاشی استحصال سے تحفظ کا حق::
اب دور جاہلیت کا سود کوئی حیثیت نہیں رکھتا،پہلا سود جسے میں چھوڑتا ہوں وہ عباس بن عبدالمطلب کے خاندان کا سود ہے اب یہ ختم ہو گیا۔

13:: وراثت کا حق::
لوگو! خدا نے ہر حقدار کو اس کا حق دے دیا اب کوئی کسی وارث کے حق کے لیے وصیت نہ کرے.

14:: نومولودکے تحفظ نسب کا حق::
بچہ اس کی طرف منسوب کیا جائے گا جس کے بستر پر وہ پیدا ہوا جس پر حرام کاری ثابت ہو اس کی سزا پتھر ہے اور اس کا حساب و کتاب خدا کے ہاں ہوگا۔۔

15:: معاشرتی شناخت کا حق::
جو کوئی اپنا نسب بدلے گا یا کوئی غلام اپنے آقا کے مقابلے میں کسی اور کو اپنا آقا ظاہر کرے گا تو اس پر اللہ کی لعنت ہوگی۔

16:: قرض کی وصولی کا حق::
قرض قابل ادائیگی ہے عاریتا لی ہوئی چیز واپس کرنی چاہیے تحفے کا بدلہ دینا چاہیے اور جو کوئی کسی کا ضامن بنے وہ تاوان ادا کرے۔

17:: ملکیت کا حق::
کسی کے لیے یہ جائز نہیں کہ وہ اپنے بھائی سے کچھ لے. سوائے اس کے کہ جس پر اس کا بھائی راضی ہو اور خوشی خوشی دے دے خود پر اور ایک دوسرے پر زیادتی نہ کرو۔

18:: خاوند اور بیوی کے باہمی حقوق::
عورت کے لیے یہ جائز نہیں کہ وہ اپنے خاوند کا مال اس کی اجازت کے بغیر کسی کو دے۔دیکھو تمہارے اوپر تمہاری عورتوں کے کچھ حقوق ہیں۔اس طرح ان پر تمہارے حقوق واجب ہیں۔عورتوں پر تمہارا حق یہ ہے کہ وہ اپنے پاس کسی ایسے شخص کو نہ بلائیں جسے تم پسند نہیں کرتے۔اور وہ کوئی خیانت نہ کریں ،کوئی کام کھلی بے حیائی کا نہ کریں۔اور اگر وہ ایسا کریں تو اللہ کی طرف سے اجازت ہے کہ اُن کو معمولی جسمانی سزا دو ۔اور اگر وہ باز آجائیں تو انہیں اچھی طرح کھلاؤ پہناؤ۔
19:: خواتین کے حقوق::
عورتوں سے بہتر سلوک کرو کیونکہ وہ تمہاری پابند ہے اور خود سے کچھ نہیں کر سکتیں۔تو ان کے بارے میں خدا کا لحاظ رکھو کیونکہ تم نے اُن کو اللہ کے نام پر حاصل کیا۔اور اسی کے نام پر وہ تمہارے لیے حلال ہوئیں ۔لوگو! میری بات سمجھ لو میں نے حق تبلیغ ادا کر دیا..
20:: قانون کی اطاعت::
میں تمہارے درمیان ایک ایسی چیز چھوڑے جا رہا ہوں کہ تم کبھی گمراہ نہ ہو سکو گے اگر اس پر قائم رہے وہ اللہ کی کتاب ہے اور ہاں دینی معاملات میں غلو سے بچنا کیونکہ تم سے پہلے لوگ انہی باتوں کے سبب ہلاک کیے گئے۔
21::ریاست کے حقوق
22:: قانون کی حکمرانی::
شیطان کو اب اس بات کی توقع نہیں رہ گئی ہے کہ اب اس شہر میں اس کی عبادت کی جائے گی لیکن ایسے معاملات میں جنہیں تم کم اہمیت دیتے ہو اس کی بات مان لی جائے۔اور وہ اس پر راضی ہے اسی لیے تم اُس سے اپنے دین و ایمان کی حفاظت کرنا۔
23:: اللہ تعالیٰ کے حقوق::
لوگو ایک اپنے رب کی عبادت کرو پانچ وقت نماز ادا کرو مہینے بھر کے روزے رکھو اپنے مالوں کی زکوۃ خوش دلی سے دیتے رہو اپنے خدا کے گھر کا حج کرو اور اپنے اہل امر کی اطاعت کرو تو تم اپنے رب کی جنت میں داخل کر دیے جاؤ گے
24:: انصاف کا حق::
اگاہ ہو جاؤ اب مجرم خود ہی اپنے جرم کا ذمہ دار ہوگا۔ نہ باپ کے بدلے بیٹا پکڑا جائے گا اور نہ بیٹے کا بدلہ باپ سے لیا جائے گا۔
25:: عوام الناس کا پیغام ہدایت سے آ گہی کا حق::
سنو جو لوگ یہاں موجود ہیں انہیں چاہیے کہ یہ باتیں اور احکام ان لوگوں تک پہنچا دیں جو یہاں موجود نہیں ہو سکتا ہے کوئی غیر موجود تم سے زیادہ سمجھنے اور محفوظ رکھنے والا ہو۔
26:: حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا حق::
اور لوگو تم سے میرے بارے میں خدا کے ہاں سوال کیا جائے گا بتاؤ تم کیا جواب دو لوگوں نے جواب دیا ہم اس بات کی شہادت دیں گے کہ اپ نے امانت دین پہنچا دی اور حق رسالت ادا فرما دیا اور ہماری خیر خواہی فرمائی۔

یہ سن کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انگشت شہادت اسمان کی طرف اٹھائی اور لوگوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے تین مرتبہ دعا فرمائی! خدایا گواہ رہنا! خدایا گواہ رہنا! خدایا گواہ رہنا!

05/10/2022
Want your school to be the top-listed School/college in Multan?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address


Kahal Haider Street
Multan