Khatme Nabuwwat Online Shopping

Khatme Nabuwwat Online Shopping

Share

حرمین کے سفر میں آپ کے بہترین ہمراہ

16/10/2024

میرا مضبوط عقیدہ جس پر مجھے فخر ہے جس پر مرنا چاہتا ہوں اسی عقیدے کی بناء پر میری شفاعت یقینی ہے

07/09/2024
22/03/2024

حکیم الاسلام حضرتِ اقدس مولانا قاری محمد طیب صاحب رحمۃ اللہ علیہ سابق مھتمم دارالعلوم دیوبند نے اپنے والد محترم حضرتِ اقدس مولانا حافظ محمد احمد صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے بارے میں قرآن مجید سے متعلق ایک نھایت بصیرت افروز سبق آموز واقعہ بیان فرمایا ھے ۔ ہم اس واقعہ کو حضرت قاری طیب صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے الفاظ میں تلخیص کے ساتھ پیش کررھے ھیں ۔ کیا عجب کہ نصیحت حاصل کرنے والے نصیحت حاصل کریں اور اپنی اولاد کے لئے بھی اسی راہ اور طرز کو اختیار کرکے اپنے لئے اپنی اولاد کو آخرت میں نجات کا ذریعہ بنائیں ۔ مولانا رقمطراز ھیں :
”میرے والد ماجد نے وفات سے تقریباً پندرہ بیس دن قبل مجھے دارالعلوم دیوبند کے دارالمشورہ میں خلوت میں طلب فرمایا ۔ میں حسب الحکم حاضر ھوا ۔ مجھے دیکھتے ھی غیر معمولی طور پر آبدیدہ ھوگئے حتیٰ کے وفورِ گریہ کی وجہ سے چند منٹ تک بات بھی نہ کرسکے ۔ مجھے یہ پریشانی ھوئی کہ کہیں مجھ سے تو کوئی ناگواری پیش نھیں آئی ۔ میں نے اس کا ذکر کیا تو فرمایا نھیں بلکہ مجھے یہ کہنا ھے کہ میرا وقت قریب آگیا ھے اور بہت تھوڑا وقفہ باقی رہ گیا ھے ۔ مجھے اس وقت یہ واقعہ سنانا ھے کہ جب میں قرآن کا حافظ ھوچکا تو والد ماجد حضرت محمد قاسم نانوتوی رحمۃ اللہ علیہ بانی دارالعلوم دیوبند بیحد مسرور تھے ۔ ختم قرآن کی خوشی میں شھر کے عمائد اور اعزہ و احباب کے ایک بڑے مجمع کی لمبی چوڑی دعوت کی ۔ تقریب سے فارغ ھوکر مجھے خلوت میں اسی طرح طلب کرکے فرمایا : میاں احمد ! خدا کا شکر ھے کہ تم حافظ ھوگئے ۔ وقت آئے گا تم عالم بھی ھوگے ، تمھاری عزت بھی ھوگی ، ملک میں تمہاری شہرت بھی ھوگی اور تمھیں دولت بھی میسر آئے گی لیکن یہ سب چیزیں تمھارے لئے ھوں گی ۔ قرآن میں نے تمھیں اپنے لئے حفظ کرایا ھے” مجھے فراموش نہ کرنا۔“ فرمایا کہ وہ وقت ھے اور آج کا دن ھے ، میرا یہ دوامی عمل ھے کہ میں ھمیشہ دو پارے یومیہ حضرت قبلہ والد صاحبؒ کو ایصال ثواب کی نیت سے پڑھتا ھوں جو الحمد للہ آج تک ناغہ نھیں ھوئے“ مولانا لکھتے ھیں : یہ واقعہ سنا کر مجھ سے فرمایا کہ طیب ! الحمد للہ تم حافظ و عالم ھوچکے ھو ، وقت آئے گا تمہاری عزت بھی ھوگی ، شھرت بھی ھوگی اور حق تعالی تمھیں دولت بھی بہت کچھ عطا فرمائے گا لیکن یہ سب کچھ تمھارے لئے ھوگا ۔ یہ قرآن میں نے تمھیں اپنے لئے حفظ کرایا ھے ”مجھے فراموش مت کرنا“ چنانچہ حضرت قبلہ والد صاحب کی وفات کے بعد آنے والے مھینے کی پہلی ھی تاریخ سے میں نے حضرت کی نصیحت بلکہ وصیت کے مطابق مغرب کے بعد اوّابین میں ایک پارہ یومیہ پڑھنے اور حضرت مرحوم کو ایصال ثواب کرنے کا معمول بنالیا ھے جو الحمدللہ آج تک جاری ھے ۔ ( چراغ راہ از مولانا محمد رضوان القاسمی )
محترم قارئین !! حضرت مولانا قاری محمد طیب صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے اپنے والد محترم اور اپنے دادا جان کے جس طرز عمل اور قرآن مجید سے والھانہ محبت و شغف اور تعلق و شوق کو بیان کیا ھے اس میں ھمارے اور آپ سب کے لئے عبرت اور نصیحت کے بہت سے پہلو پوشیدہ ھیں ۔
آئیے! ھم سب بھی طے کریں اور تہیہ کریں کہ ہم بھی اپنی اولاد کو اسی جذبہ سے حافظ قرآن بنائیں گے اور خلوت میں بلاکر ان سے کہیں گے کہ بیٹا یہ قرآن میں نے تمھیں اپنے لئے حفظ کرایا ھے مجھے فراموش مت کرنا اور ھم میں سے جو حافظ قرآن ھیں وہ خاص طور اور جو حافظ قرآن نھیں ھیں وہ عام طور پر روزانہ اپنے والدین کے نام قرآن مجید کا کچھ نہ کچھ حصہ ایصال ثواب کے لئے ضرور تلاوت کریں اور اللہ تعالیٰ سے دعا کریں کہ ھم تمام لوگوں کو اسی جذبہ کے ساتھ اپنی اولاد کو حفظ قرآن مجید کرانے کی توفیق مرحمت فرمائے اور ان کے حفظ قرآن مجید کی دولت کو ھم لوگوں کی مغفرت اور نجات و بخشش کا ذریعہ بنائے آمین یا رب العالمین
مولانا طلحہ رحمانی کی وال سے

Photos from Khatme Nabuwwat Online Shopping's post 06/03/2024

الحمدللہ شیخ یاسر الدوسری شیخ احمد الحذیفی شیخ خالد المہنا کو دوبارہ حرمین کی امامت پر مقرر کر دیا گیا ہے ۔۔
اس سال یہ شیوخ تراویح پڑھائیں گے ۔۔۔
مزید یہ کہ حرم مکی اور حرم مدنی میں دو دو نئے مہمان آئمہ کو بھی مقرر کیا ہے ، ان شااللہ رمضان میں نئے انداز و آواز سننے کو بھی ملے گا
دوسری تصویر میں سفید رومال والے آئمہ شیخ بدر الترکی
شیخ ولید الشمسان حرم مکی میں
جبکہ سرخ رومال والے شیخ عبداللہ القرافی
شیخ محمد برھجی حرم مدنی میں تراویح پڑھانے کی سعادت حاصل کریں گے

29/02/2024

روز مرہ پیش آنیوالے مسائل کے حل کے لیئے مستند علماء کی نگرانی میں تشکیل دیا گیا واٹس ایپ گروپ
خود بھی شامل ہوں اور دوست احباب کو بھی شامل کریں شکریہ

chat.whatsapp.com

29/02/2024

روزمرہ پیش آنے والے شرعی مسائل کے جوابات کے لیئے نورالہدی شرعی مسائل گروپ میں ضرور شامل ہوں
لنک کمنٹ میں

28/02/2024

رمضان المبارک کا پا لینا ہی خوش قسمتی نہیں بلکہ اسے شرعی تقاضوں کے مطابق بسر کرنا خوش قسمتی ہے
ان مبارک ساعتوں کے شرعی مسائل عوام الناس تک پہنچانے کیلیے مستند علماء کے زیرِ انتظام گروپ تشکیل دیا گیا ہے
احباب خود بھی اس میں شامل ہوں اور اپنے دوست و اقارب کو بھی شامل کرکے صدقہ جاریہ کے مستحق بنیں
جزیتم خیرا ❤️
فی الحال گروپ کو بند کیا گیا ہے جو احباب کے ایڈ ہونے کے بعد کھول دیا جائے گا
https://chat.whatsapp.com/J58OmukphGh7VrWSQZRsPs

20/02/2024

عوام کو نئ حکومت کے پیچھے لگا کر ختم نبوت قانون پر ڈاکہ انتہائ افسوسناک ہے

09/02/2024

الیکشن گزر گیا جیتنے والوں کے لیئے خوشی میں ہم آپ کے لیئے لائے ہیں ملتان کی مشہور سوغات دیسی گھی میں تیار کردہ سوہن حلوہ جات 10٪ ڈسکاؤنٹ کے ساتھ بہترین آفر وہ بھی چند دن کے لیئے
ابھی آڈر بک کروانے کے لیئے رابطہ کریں
نیچے دیئے گئے نمبر پر
https://wa.me/c/923001577256

Want your school to be the top-listed School/college in Multan?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address


گلگشت کالونی ملتان
Multan
MULTAN