Govt graduate college of home economics multan

Govt graduate college of home economics multan principal . Dr Memoona Naz

24/09/2026

🌙 محفلِ میلاد النبی ﷺ

آج گورنمنٹ گریجویٹ کالج آف ہوم اکنامکس ملتان میں محفلِ میلاد النبی ﷺ کا ایک پُروقار اور روح پرور انعقاد کیا گیا۔ محفل کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد طلبہ نے بارگاہِ رسالت ﷺ میں نعتِ رسولِ مقبول ﷺ پیش کی اور حضور اکرم ﷺ کی سیرتِ طیبہ اور تعلیمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

اس بابرکت تقریب میں معزز مہمانوں نے شرکت کی، جن میں میڈم زبیدہ جاوید، سابق وائس چانسلر ویمن یونیورسٹی ملتان، میڈم شاہانہ تبسم، میڈم عابدہ رضوی، میڈم کوثر پروین، میڈم شگفتہ امبرین افضل، سابق پرنسپل شاہ رکن عالم کالج، میڈم فوزیہ سہیل،پرنسپل فاطمہ جناح کالج ملتان، میڈم رشیدہ لیاقت اور میڈم نگہت اکرم،سابق پرنسپل ممتاز آباد کالج شامل تھیں۔

تقریب کی منتظمہ مسز ثروت یاسمین تھیں، جنہوں نے وائس پرنسپل مسز فوزیہ نورین کی رہنمائی میں پروگرام کے تمام انتظامات نہایت احسن انداز میں انجام دیے۔ تقریب کی سرپرستی پرنسپل ڈاکٹر میمونہ ناز نے فرمائی، جن کی خصوصی توجہ، رہنمائی اور حوصلہ افزائی نے اس روح پرور محفل کو مزید خوبصورت اور بامقصد بنا دیا۔

محفل کے دوران نعتِ رسولِ مقبول ﷺ، سیرتِ طیبہ اور عشقِ رسول ﷺ سے متعلق خوبصورت کلمات نے حاضرین کے دلوں کو محبت و عقیدت سے منور کر دیا۔ طلبہ اور اساتذہ نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔

آخر میں ملک و ملت، ادارے، اساتذہ، طلبہ اور تمام حاضرین کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ یہ بابرکت محفل محبتِ رسول ﷺ، دینی شعور اور اسلامی اقدار کے فروغ کا ایک خوبصورت اور یادگار موقع ثابت ہوئی۔

24/09/2026
24/09/2026

✨ Join us LIVE as we celebrate the blessed occasion of Milad-un-Nabi ﷺ with love, devotion, and reverence.
🌙 A beautiful gathering filled with Naat, prayers, and heartfelt tributes to the Holy Prophet ﷺ.
📍 Govt. Graduate College of Home Economics, Multan

Address

Govt Graduate College Of Home Economics New Multan Madni Chowk Near Alfalah Market
Multan

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Govt graduate college of home economics multan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Govt graduate college of home economics multan:

Shortcuts

Share