27/04/2026
Fatima Jinnah Public High School Loother Multan
Our school community is strong and school staff is highly engaged and clearly focused on both the academic and social needs of students.
We have had wonderful teachers that push the students to better themselves.
27/04/2026
27/04/2026
فاطمہ جناح پبلک بواٸز ہاٸی سکول لوٹھڑ میں ایک روح پرور محفلِ درسِ قرآن کا انعقاد کیا گیا، جس میں اساتذۂ کرام اور طلبہ نے بھرپور شرکت کی۔ حضرت علامہ محمد سلیمان اعظم قادری صاحب نے خصوصی خطاب فرمایا اور قرآنِ مجید کی تعلیمات و نوجوانوں کی کردار سازی پر روشنی ڈالی۔
تقریب میں چوہدری امیر اکبر لوٹھڑ صاحب نے بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ طلبہ نے تلاوتِ کلامِ پاک اور ہدیۂ نعت پیش کر کے محفل کو چار چاند لگا دیے۔ یہ بابرکت تقریب طلبہ کے دلوں میں قرآنِ کریم کی محبت اور عمل کا جذبہ مزید اجاگر کر گئی۔
24/04/2026
In Shaa Allah...👇
24/04/2026
علم، محنت اور کامیابی کا حسین امتزاج 🌹
فاطمہ جناح پبلک گرلز ہاٸی سکول لوٹھڑ کی جماعت ہشتم کی ہونہار طالبہ ایمان امجد نے سالانہ امتحان میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 331 نمبر حاصل کیے اور جماعت میں دوسری پوزیشن اپنے نام کی۔
اس قابلِ فخر کامیابی پر ایمان امجد اور ان کے اہلِ خانہ نے سکول کے پرنسپل، ملک عبدالرزاق میتلا صاحب، کو اپنے گھر مدعو کیا، جہاں ان کا نہایت پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر پرتکلف دعوت کا بھی اہتمام کیا گیا، جو طالبہ اور اس کے والدین کی اپنے اساتذہ اور ادارے سے محبت، احترام اور وابستگی کا خوبصورت اظہار ہے۔
یہ کامیابی نہ صرف ایمان امجد بلکہ ان کے والدین، اساتذہ اور پورے ادارے کے لیے باعثِ فخر ہے۔ ہم ایمان امجد کو اس شاندار کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔
پرنسپل ملک عبدالرزاق میتلا صاحب کی طلبہ سے محبت اور حوصلہ افزائی ہی ادارے کی کامیابی کا اصل سرمایہ ہے۔
23/04/2026
الحمدللہ 🤍
فاطمہ جناح پبلک ہائی سکول لوٹھڑ، ملتان میں ہر ہفتے طلبہ کرام کی جانب سے قرآن مجید کا ختم اور اجتماعی دعا کا اہتمام کیا جاتا ہے۔
یہ خوبصورت لمحے نہ صرف روحانی سکون کا باعث بنتے ہیں بلکہ بچوں میں دینی شعور اور اخلاقی تربیت کو بھی مضبوط کرتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ ہمارے ان ننھے پھولوں کی محنت کو قبول فرمائے اور انہیں دین و دنیا میں کامیابیاں عطا فرمائے۔ آمین
Welcome to M.Waqar Sahib (SHO Qadir Pur Raan) in Fatima Jinnah Public High School Loother Multan
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Telephone
Website
Address
Multan
MALIK