Maulana Muhammad Umar Farooq Sial

Maulana Muhammad Umar Farooq Sial

Share

www.facebook.com/Jamia.Khair.Ul.Madaris786 The importance of the study of the divine law can't be over-emphasized. (9th of March, 1931, A.D.)

An Introduction

A HISTORY OF THE SERVICES OF JAMIA

Man is a chosen being; he is the most eminent of God's creations and his eminence is due to divinely bestowed knowledge which made angels prostrate before him at the time of the creation of universe. The object of a true knowledge is that man should know the creator, the created and his own self, and all that he owes to them respectively. Man ca

12/05/2026

الحمد للہ!
یونیورسٹی آف سدرن پنجاب ملتان کے اسٹوڈیو میں اپنے تعلیمی، تحقیقی اور علمی سفر کے حوالے سے خصوصی گفتگو کرنے کا موقع ملا۔
یہ انٹرویو میرے لیے ایک خوبصورت تجربہ اور یادگار لمحہ ہے۔
اللہ تعالیٰ اس کاوش کو قبول فرمائے اور علمِ نافع عطا فرمائے۔ آمین۔"

🎓 USP Alumni Success Story | From USP to Madrasa Scholar | Episode 2
Welcome to Episode 2 of Idraakiyat – Alumni Series by the Department of Islamic Studies.
We are honored to host our distinguished alumni guest Mr. Muhammad Umer Farooq, currently serving at Madrasa Jamia Khair-ul-Madaris. His inspiring journey from student life at USP to a respected position in the field of Islamic education is truly motivating for our students and future scholars.
In this episode, he shares his experiences, academic journey, professional growth, and valuable insights for those pursuing excellence in Islamic Studies.
✨ Stay connected for more inspiring alumni stories and success journeys.
📌 Don’t forget to Like, Share & Subscribe!
"

11/05/2026
21/03/2026

*اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎*

*میری طرف سے آپ کو اور آپکے اہل خانہ کو دل کی گہرائیوں سے "عید الفطر مبارک"* *اللّٰــــــــہ کرے یہ عید آپکے لئے ڈھیر ساری خوشیاں لے کر آئے اور اللّٰــــــــہ تعالیٰ آپکے دل کی ہر خواہش پوری کرے۔ دعا ہے کہ یہ عید ہم سب کے لیۓ رحمت کا، مغفرت کا اور ہدایت کا ذریعہ بنے. آمیـــــــــــــــــن🤲*

16/02/2026

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
آپ کی خدمتِ عالی میں نہایت مسرت کے ساتھ خوشخبری دی جاتی ہے کہ آج بروز سوموار، 16 فروری 2026ء، بعد نمازِ عصر، جامع مسجد رحمہ، کمرشل سینٹر کچہری روڈ، ملتان میں استقبالِ رمضان المبارک کے عنوان سے ایک نہایت بابرکت اور روح افزا محفلِ مبارکہ منعقد ہو رہی ہے۔
اس سعید و مسعود محفل میں ابنِ آیت الخیر، استاذُ التفسیر، حضرت مولانا احمد حنیف جالندھری صاحب دامت برکاتہم العالیہ نائب مہتمم جامعہ خیرالمدارس ملتان ، فکر انگیز اور بصیرت افروز خطاب ارشاد فرمائیں گے۔
جملہ احبابِ کرام سے مؤدبانہ و مخلصانہ التماس ہے کہ اس بابرکت محفل میں بروقت تشریف لا ئیں۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس مبارک محفل سے کماحقہٗ استفادہ کی توفیق عطا فرمائے۔
دعا گو و دعا جو
محمد عمر فاروق
امام وخطیب
جامع مسجد رحمہ کمرشل سنٹر ملتان

10/02/2026

میقات الصیام برائے ملتان و گردونواح ۔۔

26/01/2026

وفاقُ المدارس العربیہ پاکستان، بحمدہٖ تعالیٰ، ملکِ پاکستان کا سب سے بڑا دینی تعلیمی بورڈ ہے، جس کے زیرِ انتظام اور وابستگی میں تقریباً چوبیس ہزار کے قریب دینی مدارس قائم ہیں۔ یہ عظیم الشان وفاق ملک بھر کے ان تمام مدارس کے طلبۂ کرام کے سالانہ امتحانات کا اہتمام و انعقاد کرتا ہے۔
الحمدللہ ! ان ایام میں وفاق کا نہایت اہم، دقیق اور حساس مرحلہ، یعنی امتحانی جوابات کی جانچ (عملِ مارکنگ)، شروع ہونے جا رہا ہے، جو نظم و ترتیب کے ساتھ چار حصوں میں منقسم ہے، اور ہر صوبے کے لیے علیحدہ علیحدہ مقامات پر انجام دیا جاتا ہے۔
صوبۂ پنجاب کے اُن مدارس کے طلبۂ عزیز، جنہوں نے ان امتحانات میں شرکت کی ہے، اُن کے امتحانی جوابات کی جانچ پڑتال جامعہ خیرالمدارس ملتان میں عمل میں آ رہی ہے۔ اس موقع پر حضرت مہتمم صاحب و ناظم اعلیٰ وفاقُ المدارس العربیہ پاکستان، حضرت مولانا محمد حنیف جالندھری صاحب دامت برکاتہم العالیہ، نہایت اہم اور بصیرت افروز ہدایات ارشاد فرما رہے ہیں، جن کے بعد باقاعدہ طور پر اس عظیم ذمہ داری کے مرحلے کا آغاز کیا جائے گا۔



25/01/2026

الحمد للہ ربِّ العالمین!
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے راقم کا ایم فل (اسلامیات) کا تحقیقی مقالہ معزز اساتذۂ کرام کی علمی جانچ، تنقیدی سوالات اور تحقیقی معیار پر پورا اترتے ہوئے کامیابی کے ساتھ دفاع کے مرحلہ سے گزر گیا۔
بندۂ ناچیز کے مقالے کا موضوع „خیر الفتاویٰ، جلد اوّل کے اسلوب و منہج کا تحقیقی مطالعہ“ تھا۔
خیر الفتاویٰ جامعہ خیر المدارس، ملتان سے شائع ہوا، اور یہ جامعہ اس اعتبار سے ایک نمایاں اعزاز رکھتا ہے کہ اس میں دارالافتاء بطور مستقل شعبہ سب سے پہلے سنہ 1948ء ہی میں قائم کر دیا گیا تھا۔ مزید برآں، جامعہ خیر المدارس ملتان کو یہ امتیاز بھی حاصل ہے کہ اسی نے سب سے پہلے اپنے جاری شدہ فتاویٰ کو باقاعدہ ترتیب دے کر شائع کیا۔ یوں پاکستان میں فتاویٰ پر مشتمل پہلا مطبوعہ مجموعہ خیر الفتاویٰ ہی قرار پاتا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ اس عظیم علمی ذخیرے کے مرتبین نے اسے نہایت وقار، علمی دیانت اور شائستگی کے ساتھ مرتب فرمایا۔ اس امر کا بخوبی اندازہ اس حقیقت سے لگایا جا سکتا ہے کہ صرف جلدِ اوّل میں ہی قریباً پانچ سو مستند کتب کے حوالہ جات درج کیے گئے ہیں، جو اس کی علمی گہرائی اور تحقیقی وسعت کا واضح ثبوت ہیں۔
میں اس اہم اور وقیع علمی کام پر سب سے پہلے اپنے استاذالمکرّم مربی ومرشد حضرت مہتمم صاحب دامت برکاتہم العالیہ کا تہِ دل سے شکر گزار ہوں، جنہوں نے ہر مرحلے پر بھرپور سرپرستی، مسلسل رہنمائی اور شفقت آمیز دلجوئی سے نوازا، بلکہ وقتاً فوقتاً حوصلہ افزائی اور معاونت بھی فرماتے رہے۔
اسی طرح میں حضرت مولانا نجم الحق صاحب دامت برکاتہم العالیہ، ناظمِ اعلیٰ جامعہ خیر المدارس ملتان کا بھی ممنونِ احسان ہوں۔ مزید برآں، جامعہ کے نائب مہتمم حضرت مولانا احمد حنیف صاحب حفظہ اللہ تعالیٰ کا بھی صمیمِ قلب سے شکر گزار ہوں، جنہوں نے نہ صرف مکمل تعاون اور بھرپور معاونت فرمائی، بلکہ دفاع کے موقع پر بذاتِ خود فون کر کے حوصلہ افزائی فرمائی اور میری ہمت بندھائی۔
میں ان تمام اکابرِ کرام کا دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہوں، اللہ تعالیٰ ان سب کو جزائے خیر عطا فرمائے اور ان کی علمی و دینی خدمات کو شرفِ قبولیت بخشے۔ آمین۔

05/11/2025

آج نمازِ مغرب تا نمازِ عشاء
روح پرور ایمان افروز اصلاحی مجلس میں دوست و احباب سمیت شرکت فرمائیں

24/09/2025

فضلاء جامعہ خیرالمدارس ملتان اجتماع

Want your school to be the top-listed School/college in Multan?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Address


Jamia Khair Ul Madaris
Multan
60000