Assalamu Alaikum 🌙✨
Welcome to Daily Deen – your daily source of Quran reminders, Hadith wisdom, and motivation to build Iman & seek Jannah.
Alhamdulillah for connecting hearts in the Global Ummah.
Follow for daily boosts ❤️ Turn on notifications!
Daily Deen
Daily Dose of Deen 🌟 | Quran, Hadith & Motivation for the Global Ummah. Building Iman, Seeking Jannah. Alhamdulillah for everything 🤍
14/03/2024
This woman insisted on going to her brother's funeral. After burying him, she said in a loud voice in front of all the people present, "O Allah, this is now in your hands. You are also just and sovereign. I am begging you to deprive him of your mercy as he deprived me of my father's inheritance for 30 years". Amen!
For God's sake! Give your sisters their right of inheritance in this world, otherwise you will suffer in the hereafter.
22/08/2023
Please Share This Post.
ضلع بٹگرام کی تحصیل آلاٸی میں چیٸرلفٹ کی تین
رسیوں میں سے دو رسیاں ٹوٹ چکی ہیں ۔
اس میں سکول کے 8 بچے اور دو اساتذہ ہیں ۔
پچھلے چار گھنٹوں سے یہ لوگ زندگی اور موت کی کشمکش میں ہیں ۔
ریسکیو آپریشن کے لئے پچھلے چار گھنٹوں سے لوگ منتیں کر رہے ہیں مگر نتیجہ " وہی ڈھاک کے تین پات "
خدارا ان انسانوں کو بچائیے ۔
09/08/2023
اطلاعات کے مطابق ایک فلم تھیٹر میں ایک مختصر فلم دکھائی گئی جس کا آغاز کمرے کی چھت کے اسنیپ شاٹ سے ہوا۔ کوئی تفصیلات، کوئی رنگ نہیں۔ صرف ایک سفید چھت پر لگا پنکھا ۔
یہی منظر 6 منٹ تک جاری رہا جیسے یہ فلم رکھ گئی ہو ، جب فلم دیکھنے والے مایوس ہونے لگے۔ کچھ نے شکایت کی کہ فلم پر اپنا وقت ضائع کر رہیں ہیں اور کچھ نے واپس جانا شروع کر دیا۔
اچانک، کیمرے کا لینس آہستہ آہستہ حرکت کرنے لگا یہاں تک کہ وہ نیچے فرش تک پہنچ گیا۔ ایک چھوٹا بچہ جو معذور دکھائی دے رہا تھا وہ بستر پر لیٹا تھا، ریڑھ کی ہڈی ٹوٹی ہوئی ، وہ ہل نہیں سکتا تھا ۔
اس کے بعد کیمرہ مندرجہ ذیل الفاظ کے ساتھ واپس چھت تک فوکس کرتا ہے !
"ہم نے آپ کو اس بچے کی روزمرہ کی سرگرمی کے صرف 8 منٹ دکھائے، اس منظر سے صرف 8 فٹ کے فاصلے پر یہ معذور بچہ اپنی زندگی کے تمام گھنٹے گزارتا ہے اسی فوکس کے ساتھ ، اور آپ نے شکایت کر دی اور 6 منٹ تک صبر نہیں کیا، آپ برداشت نہیں کر سکے۔ یہ مسلسل دیکھنا .."
بعض اوقات ہمیں اپنے آپ کو دوسروں کی جگہ وقتی طور پر رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے ( اندھا ، بہرا ، گونگا معذور ، بے گھر وغیرہ وغیرہ) تاکہ ہمیں عطا کی گئی نعمتوں کی وسعت کا احساس ہو اور اللہ کا شکر ادا کریں کہ اس نے ہمیں ایسی نعمتیں عطا کی ہیں جنکا شکر ادا کرنا اولین ترجیح ہے ۔
19/06/2023
آگ اور پانی کی موت بہت دردناک ہوتی ھے ۔۔۔ خصوصاً وطن اور اپنوں سے دور اجنبی ارضی خِطوں اور آبی منطقوں میں آمدہ موت تو مزید المناک ہوا کرتی ھے۔ مرنے والا جلدی نہیں مرتا۔ آہستہ آہستہ مرتا ھے ۔۔۔ ہر لحظہ مرتا ھے۔ آخری سانس سے پہلے تمام مقدور بھر زندگی سمٹ کر آنکھ کی پُتلی میں ٹھہر جاتی ھے۔ اس قلیل ترین ثانیے میں ماں ، باپ ، بہن ، بھاٸی ، بچے ، بیوی ، اقربا و احباب کی صورتیں ، مناظرِ رفتہ ، باتیں ، خواب ، خیال اور ارادے پلک جھپکتے میں زَن سے گزر جاتے ہیں۔ ساری جان توڑ مزاحمت اور جینے کی سعی جواب دے جاتی ھے۔ ذہن ماٶف ہو جاتا ھے ، دل تشنجی ہو جاتا ھے اور نظر بے جان ہو کر ، وجود سے نکلی روح پر ٹھہر جاتی ھے۔ یہ وہ واحد آخری تجربہ ہوتا ھے جس سے زندہ واقف نہیں ہو پاتے اور نہ مرنے والا کسی سے بانٹ سکتا ھے۔
حکمرانوں کے لیے سوچنے کا مقام ہے کہ ہمارے ہم وطنوں کو اپنے ملک میں باعزت روزگار کیوں نہیں مل رہا اور وہ آئے دن دیار غیر کے پانیوں میں بے بسی کی موت کیوں مررہے ہیں.. مرحوم جوانوں کے گھروں میں جو ماتم برپا ہے کاش کہ اسے سمجھا جائے...
اللہ کریم سے عاجزانہ دعا ہے کہ ملکی حالات کو اتنا بہترین بنائے کہ پھر کسی کی آنکھوں کا تارا دیارِ غیر میں یوں نہ مرے۔
آمین ثم آمین یا رب العالمین
25/04/2023
تو یہ وجہ تھی
خدا نے عربوں میں ایک پاکستانی عجمی کا چرچا کرادیا
سنا ہے وہ پندرہ سال تک گاوں کے لوگوں کی بکریاں اجرت پر چراتا رہا ۔تاکہ محبوب کے در کی حاضری بھر سکے
جب رقم پوری ہوئی تو ملنے چلا آیا
اور محبوب نے اس کی محبت کو کروڑوں دلوں میں بانٹ دیا
قبولیت اور مقبولیت کا تعلق وفا قربانی اور خلوص سے ہے ورنہ ابوجہل کی تو ساری مجلسیں ہی خانہ خدا میں رہتی تھیں
13/04/2023
رُکن یمانی بیت اللہ شریف ،
جہاں بڑے سے بڑے گناہگار کی توبہ قبول ہو جاتی ھے
اللہ ہم سب کی بےحساب کامل بخشش فرمائے،
آمین ثم آمین ✨🌺
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Contact the school
Telephone
Website
Address
Multan