Hafiz Muhammad Talha

Hafiz Muhammad Talha

Share

اے الله میری زندگی کو کسی نیک عمل پہ ختم کیجئے گا جس کو کرتے ہوۓ میں آپ سے آ ملوں 🥺🤲

12/10/2023

میں نے اللہ کہنے سے لے کر میرے اللہ کہنے تک کا سفر طے کیا ہے میں نے لوگوں کے سامنے رونے سے لے کر اللہ کے سامنے رونے کا سفر کیا ہے میں ناولز کی دنیا میں رہنے سے قرآن پہ آنسو بہانے کا سفر کیا ہے۔ میں نے لوگوں کی بھیڑ میں چلنے سے لے کر تنہا اللہ کے ساتھ ملنے کا سفر کیا ہے، میں نے ٹوٹ کر بکھرنے سے لے کر اللہ سے جڑنے کا سفر کیا ہے۔ میں نے لوگوں کو کھوکر اللہ کو پانے کا سفر کیا ہے، میں نے کمزور ہونے سے لے کر اللہ کے ساتھ مضبوط ہونے کا سفر کیا ہے، میں وہ لڑکا ہوں جس نے عام سے خاص ہونے کا سفر کیا ہے۔ ہاں میں نے عشق مجازی سے حقیقی کا سفر کیا ہے۔۔۔

ابنِ آدم

09/08/2023

اے میرے الله... ❗

میری التجا...🙏🏻✨

"دل" اس میں بسے تو صرف آپ کی محبت❤️...
"زبان" ذکر کرے تو صرف آپ کا😇...
"کان" سنے تو صرف آپ کی تعریف😘...
"آنکھ" دیکھے تو صرف آپ کے معجزات👀...
"ذہن" سوچے تو صرف آپ کو🧠...
"ہاتھ" لکھے تو صرف آپ کے لیے✍🏻...
"قدم" اٹھیں تو صرف آپ کے دین کی خاطر👣...
"زندگی" ہو تو صرف آپ کے حکم کی تابع🚫...
"موت" ہو تو صرف ایمان والی 🪦...
"دعا " کے لیے ہاتھ اٹھیں تو صرف آپ کے آگے🤲🏻...
"خواہش" ہو کے آپ کے در کی مقبول زیارت🥲...
"حسرت" یہ کے آپ کا مجھ سے محبت کرنا🥰...
"تمنا" یہ کے آپ کا دھان نصیب ہو جائے😍...
"آرزو" یہ کے آپ کا مل جانا🙂...
"تڑپ" یہ کہ آپ کو اس قدر ٹوٹ کر چاہنا کہ دنیا کی کوئی خبر نہ رہے🥺...

ازقلم
حافظ محمد طلحہ

11/07/2023

( ایک خط میرے پیارے الله کے نام)

میرے پیارے اللہ آپ کو تو میں یہ بھی نہیں لکھ سکتا کہ
کیسے ہیں؟
خیریت سے ہیں ؟
کیونکہ بس آپ ہی تو ہیں اور کچھ بھی نہیں ہے۔۔۔
میرے پیارے اللہ!
اس خط کو لکھتے ہوئے میں سوچ رہا تھا کہ خط کو کونسے ڈاک میں ڈالوں کہ آپ تک پہنچے پھر مجھے احساس ہوا وہ ڈاک تو دل ہے، جہاں سے ہر کسی کے خط آپ تک پہنچتے ہیں...🌟 یا اللہ میں اس خط میں آخر کیا کیا لکھ پاؤں گا، نا یہ کاغذ اتنا بڑا ہو سکتا ہے نہ میرے ہاتھوں میں اتنی جان ہے جو میں اپنی تمام شکایتیں ، باتیں، چاہتیں، آرزوئیں، دعائیں اور قصے لکھ سکوں... بس آپ میری حالت جان لیں کہ اب میں دنیا سے تھک چکا اب میں سہہ چکا جتنا سہہ سکتا تھا، میں اب آپ سے ملاقات کا منتظر ہوں۔ یا اللہ مجھے اپنی اطاعت کی توفیق دے۔۔۔✨
مجھے اپنی محبت میں چور کردے ، مجھے اپنا بندہ خاص کر تاکہ جب میں آپ کے روبرو ہوں تو مجھے شرمندگی نا ہو، مجھے اپنے پاس کر دیں، اتنا کہ گہرے سیاہیوں میں آپ کو محسوس کر سکوں...💫
یا اللہ میرے قلب کو عشق حقیقی سے منور کر ، مجھے دنیا کی رنگوں سے آزاد کر، یا اللہ ابھی میرا دل نہیں بھرا ابھی میں نے اور کئی باتیں کرنی ہیں۔۔۔ لیکن میں جانتا ہوں میں اپنے دل کی ہر بات لفظوں میں ہر گز نا کہہ سکوں گا اور آپ تو دلوں کے مالک ہیں تو یا الله بن کہے بھی مجھے سن لیں، آپ نا سنیں گے تو کون سنے گا۔۔۔؟

از قلم
حافظ محمد طلحہ

04/07/2023

Who is your best friend....❓❗

Allah is my best friend..🥰🌺💞

03/06/2023

I've received 100 reactions to my posts in the past 30 days. Thanks for your support. 🙏🤗🎉

20/04/2023
20/04/2023

یہ پاکستانی بچہ اس کی تربیت کو والدین کو سلام اس بچے نے ابوظبی میی پہلی پوزیشن حاصل کی دنیا میں نام روشن کیا ہے صرف والدین کی محنت قربانی کا صلہ ہے

18/04/2023

🥀 _*تنہائی میں اللہ سے مانگیں*_ 🥀

آپ عبادات میں وقت لگا رہے ہیں بہت اچھی بات ہے مگر چوبیس گھنٹوں میں دس سے پندرہ منٹ ایسے ہوں جب آپ تنہائی میں بیٹھ کر اللہ کے سامنے گڑگڑائیں اسے منائیں اس سے مناجات کریں اپنا ہر دکھ ہر خواہش اس کے سامنے رکھیں ہر فتنے سے پناہ مانگیں آنسو بہائیں اپنے گناہوں کو یاد کریں خود کو ملامت کریں شرمندہ ہوں اور آئندہ نہ کرنے کا پکا ارادہ کریں آپ کا دل دکھی ہے لوگ ساتھ نہیں دے رہے شوہر محبت نہیں کرتا بچے نافرمان ہیں رشتہ دار منہ نہیں لگاتے بچہ بیمار ہے مالی پریشانی ہے امتحانات میں ناکامی ہو جاتی ہے گھر اپنا نہیں کاروبار نہیں اولاد نہیں شادی نہیں ہو رہی کوئی بھی مسئلہ ہے ان سب مسائل کا حل صرف اللہ کے پاس ہے اس کے قبضہ میں ساری مخلوقات کے دل ہیں آپ کی تڑپ دیکھ کر وہ حالات بدل دے گا یقین رکھیں وہ قادر ہے بس آپ مانگیے اور ہر روز مانگیں سب سے الگ ہو کر تنہائی میں مانگیے جہاں آپ کو اللہ کے سوا کوئی نہ دیکھ رہا ہو رب آپ کو پرسکون کر دے گا اور بہت نوازے گا
ان شاءاللہ

18/04/2023

*"اللهُمَّ اختم حياتي بعمل صالح القاك به
."اے الله میری زندگی کو کسی نیک عمل پہ ختم کیجئے گا جس کو کرتے ھوئے میں آپ سے آ ملوں🤲

Want your school to be the top-listed School/college in Multan?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address


Ghous Abad Colony New Central Jail
Multan
0062