Kazmiah Online Quran Academy

Kazmiah Online Quran Academy

Share

Im a online quran teacher

26/12/2025
14/02/2025

Subhanallah mashallah

04/08/2024

Assalam o alaikum

04/08/2024

Hi everyone! 🌟 You can support me by sending Stars - they help me earn money to keep making content you love.

Whenever you see the Stars icon, you can send me Stars!

04/08/2024

Beautiful voice of Quran ❤️

27/06/2024

"Connect with the Divine

*Join :[kazmiah online Quran Academy ]*, where faith meets knowledge!

- Learn the Quran with expert teacher.
- Improve your recitation and understanding
- Explore the beauty of Arabic language
- Develop a stronger connection with Allah
- Join a supportive community of learners

Unlock the wisdom of the Quran and transform your life!

Contact us: [phone number]

Let's embark on this spiritual journey together! "

17/06/2024

**عید الاضحٰی مبارک**

تمام عالم اسلام کو عید الاضحٰی کی خوشیاں مبارک ہوں! دعا ہے کہ اللہ پاک آپ سب کو عید کی خوشیاں نصیب فرمائے اور آپ کی قربانیاں قبول فرمائے۔ آمین۔

عید کے اس مبارک موقع پر دعا ہے کہ ہمارے دلوں میں محبت، اخوت، اور بھائی چارے کی خوشبو پھیلے۔ اللہ تعالی ہمیں آپس میں متحد رکھے اور ہر دکھ، درد اور غم سے نجات دلائے۔

**عید مبارک!**

14/06/2024

اللہ اکبر اللہ اکبر لاالہ الااللہ واللہ اکبر اللہ اکبر وللہ الحمد

07/06/2024

علماء کو کاروبار اور ہنرمند ہونا چاہے
آج جب بھی کوئی عالم دین کاروبار کا سوچتا ہے تو ہر کوئی اسے دین کے منافی قرار دیتا ہے “ اگر یہی کرنا تھا تو مدارس میں کیوں رہے؟؟ “

*اور اگر ہمت کرکے کوئی پہلا قدم اٹھا بھی لے تو ہم عصر یہ طعنہ دے کر خون جلاتے ہیں “ تدریس کے لئے قبولیت شرط ہے قابلیت نہیں ، اللہ نے قبول نہیں کیا انتہائی افسوس* “
اس پر محترم نسیم حسین لکھیم پوری بہت اہم جانب توجہ دلاتے ہوئے لکھتے ہیں
اگر تاریخ اسلام پہ نگاہ دوڑائی جائے تو کاروبار کی شروعات اسلام کی شروعات سے ہی نظر آتی ہے ۔
پیغمبر کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بکریاں پال کر فروخت کیں ، حضرت ابوبکر نے کپڑا ، حضرت عمر نے اونٹ ، حضرت عثمان نے چمڑا اور حضرت علی نے خَود اور زر ہیں فروخت کرکے اپنے گھر کے کچن کو سہارا دیا ۔۔
حضرت عبدالرحمان بن عوف نے کھجوروں سے ، حضرت ابو عبیدہ نے پتھروں سے ، حضرت سعد نے لکڑی کے برادے سے ،حضرت امیر معاویہ نے اون سے ، حضرت سلمان فارسی نے کھجور کی چھال سے ، حضرت مقداد نے مشکیزوں سے
اور حضرت بلال نے جنگل کی لکڑیوں سے اپنے گھر کی کفالت کا فریضہ سرانجام دیا ۔۔

امام غزالی کتابت کرتے ، اسحاق بن رہوے برتن بنا تے ، حضرت امام بخاری ٹوپیاں بناتے ، ، امام مسلم خوشبو بیچتے ، امام نسائی بکریوں کے بچے فروخت کرتے ، ابن ماجہ رکاب اور لگامیں مہیا فرماتے رہے ۔۔

امام قدوری نے مٹی کے برتنوں کا ، امام بخاری کے استاد حسن بن ربیع نے کوفی بوریوں کاکاروبار سنبھالا ۔
حضرت امام احمد ابن خالد قرطبی نے جبہ فروش (بوتیک)قائم کی ،حضرت امام ابن جوزی نے (کباڑ خانہ )تانبا بیچا ، حافظ الحدیث ابن رومیہ نے دواخانہ ، حضرت ابو یعقوب لغوی نے چوبی لٹھا(کلاتھ ہاوس) ، حضرت محمد ابن سلیمان نے گھوڑے(بیوپار ) اور مشہور ومعروف بزرگ سری سقطی نے(سکریپ) ٹین ڈبے بیچ کر اپنی معیشت کو مضبوط کیا ۔

المختصر ہر دور کے علماء نے اپنے وقت کی ضرورت کو سمجھتے ہوئے رائج کاروبار کرنے کو ترجیح دی یے

*محترم علماء کرام* !
*مدرسہ میں پڑھانا ، مسجد میں امامت کروانا یا تصنیف و تالیف میں مشغول ہونا اچھی بات ہے لیکن ہمارے اکابرین نے انہی کاموں کے ساتھ ساتھ کاروبار بھی کیا ہے تاریخ اٹھا کر دیکھئے ۔۔ دور نبوت سے لے کر دور صحابہ تک ، تابعین سے آئمہ کرام اور مجتہدین تک سبھی لوگ کاروبار سے وابستہ رہے* ۔۔

*لیکن افسوس ہم ذریعہ معاش کے لئے کچھ سوچنا بھی توکل کے برعکس سمجھتے ہیں*
*ہمارے محترم استاد فرمایا کرتے تھے صوفی محلے کی ایک مسجد پر نظر نہیں رکھنی نہ ہی امام کے مرنے کا انتظار کرنا ہے بلکہ محلے کی پچاس دکانوں پر نظر رکھنی ہے.یعنی ان کی اس بات کا مقصد تھا کہ علماء اپنے آپ کو صرف مسجد و مدرسہ تک جام کر کے نہ رکھیں بلکہ دین کے اور میدان بھی ہیں.وہاں جا کر اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر خدمات سرانجام دیں*ویسے بھی علماء کرام ماشاء اللہ کثیر تعداد میں فراغت حاصل کر رہے ہیں لیکن ہنرمندی سے بلکل نا آشنا ہیں*.
*شیخ سعدی شیرازی کا قول ہے اپنی اولاوں کو ہنر سیکھاؤ لوگ تمھارے پیچھے چلیں گے.لیکن افسوس آج ہنر سیکھنے کو معیوب سمجھا جاتا ہے *
آج مارکیٹوں میں سود عام ہونے کی اک وجہ علماء کرام کا مارکیٹوں میں موجود نا ہونا بھی ھے
منقول۔۔

21/05/2024

حالات بدلنے میں وقت نہیں لگتا ۔
کبھی کبھی ایسا وقت بھی ہوتا ہے۔
کہ
کل تک ہوا میں اڑنے والے ،
کبھی کبھار چلنے کے بھی قابل نہیں رہتے۔

لہٰذا
عاجزی، انکساری، کے ساتھ جینا سیکھیں...!!🌹♥️🌹

20/05/2024

جو شخص اپنے دل کو بہتر بنانے کے لیے نظموں (موسیقی) سننے میں اضافہ کرتا ہے،
اس کی قرآن سننے کی خواہش اس حد تک کم ہو جاتی ہے کہ وہ اس سے نفرت کرنے لگے گا...💔🥺💦

شيخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ

20/05/2024

‏دنیا نصیب سے ملتی ہے اور آخرت محنت سے لیکن ہم محنت دنیا کے لیے کرتے ہیں اور آخرت کو نصیب پر چھوڑ دیتے ہیں😥

*راہ چلتا مسافر*

Want your school to be the top-listed School/college in Multan?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address


Jalalpur Pirwala
Multan
52950