Quran Family Club

Directions Website

Quran Family Club Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Quran Family Club, Education Website, Quran Family Club Jinnah Colony Bahadur Purr, Multan.

08/07/2026

*استاد جی! دعا مانگنے کے بعد بھی اللہ تعالیٰ میری دعا فوراً کیوں نہیں سنتے؟*
*ناظرہ کی کلاس سے...عمر کا سوال*
ناظرہ کی کلاس ختم ہونے والی تھی۔
بچے آج بھی حسبِ معمول سبق سنا چکے تھے، لیکن اب مجھے معلوم ہوچکا تھا کہ اصل سبق تو اکثر سبق ختم ہونے کے بعد شروع ہوتا ہے۔
میں نے ہمیشہ بچوں سے کہا ہے:
"قرآن پڑھتے ہوئے اگر کوئی بات سمجھ نہ آئے، کوئی سوال پیدا ہو یا دل میں کوئی الجھن ہو تو ضرور پوچھنا۔"
اسی دوران ایک ننھا سا ہاتھ بلند ہوا۔یہ بہت ہی پیارا بچہ عمر تھا وہ بولا،
"استاد جی! ایک سوال پوچھوں؟"
"ضرور بیٹا!"
اس نے بڑی معصومیت سے پوچھا:
"استاد جی! میں اللہ تعالیٰ سے بہت دعائیں مانگتا ہوں، لیکن کبھی کبھی وہ فوراً پوری نہیں ہوتیں۔ کیا اللہ تعالیٰ میری بات سنتے نہیں؟"
پوری کلاس خاموش ہوگئی۔
مجھے محسوس ہوا، یہ صرف ایک بچے کا سوال نہیں، شاید ہر بچے کے دل کا سوال ہے، اور شاید بہت سی ماؤں کے دل کا بھی۔
میں نے بچے سے پوچھا:
"بیٹا! اگر تم امی سے کہو کہ مجھے ابھی آئس کریم چاہیے، تو کیا امی ہمیشہ فوراً لے دیتی ہیں؟"
وہ مسکرایا۔
"نہیں!"
"کیوں؟ کیا امی تم سے محبت نہیں کرتیں؟"
"کرتی ہیں!"
"پھر فوراً کیوں نہیں لاتیں؟"
وہ بولا:
"کبھی رات ہوتی ہے... کبھی دکان بند ہوتی ہے... کبھی امی کہتی ہیں کہ پہلے کھانا کھالو، پھر لے دیں گے۔"
میں نے کہا:
"بالکل!
یعنی امی انکار محبت کی وجہ سے نہیں کرتیں، بلکہ اس لیے کہ وہ جانتی ہیں کہ اس وقت تمہارے لیے کیا بہتر ہے۔"
پھر میں نے پوچھا:
"اور اگر تمہیں بخار ہو اور تم آئس کریم مانگو تو؟"
وہ فوراً بولا:
"پھر تو امی بالکل نہیں دیں گی۔"
میں نے پوچھا:
"کیوں؟"
وہ بولا:
"کیونکہ میں اور بیمار ہوجاؤں گا۔"
میں نے مسکراتے ہوئے کہا:
"دیکھو بیٹا!
جب ایک ماں، جو اپنے بچے سے بہت محبت کرتی ہے، کبھی کبھی اس کی مانگی ہوئی چیز اس کی بھلائی کی وجہ سے روک لیتی ہے، تو پھر وہ اللہ تعالیٰ، جو ستر ماؤں سے زیادہ اپنے بندے سے محبت کرتے ہیں، کیا اپنے بندے کے لیے بہترین فیصلہ نہیں کریں گے؟"
وہ خاموش ہوگیا۔
میں نے کہا:
"بیٹا! اللہ تعالیٰ ہر دعا سنتے ہیں۔
کوئی بھی دعا ان سے چھپی ہوئی نہیں۔
لیکن ہر دعا کا جواب ایک جیسا نہیں ہوتا۔"
میں نے تختے پر تین باتیں لکھیں۔
پہلی بات:
"کبھی اللہ تعالیٰ فوراً عطا فرما دیتے ہیں۔"
میں نے پوچھا:
"اگر تم پانی مانگو اور امی فوراً پانی دے دیں تو؟"
وہ بولا:
"یہ تو فوراً مل گیا۔"
دوسری بات:
"کبھی اللہ تعالیٰ کہتے ہیں:
ابھی نہیں... مناسب وقت پر۔"
میں نے پوچھا:
"اگر تم پہلی جماعت میں ہو اور کہو کہ مجھے ابھی موٹر سائیکل چلانی ہے، تو ابو کیا کہیں گے؟"
وہ ہنس کر بولا:
"ابھی تم چھوٹے ہو۔"
میں نے کہا:
"بالکل!
وہ یہ نہیں کہہ رہے کہ کبھی نہیں۔
وہ کہہ رہے ہیں: ابھی نہیں۔"
پھر میں نے تیسری بات لکھی۔
"کبھی اللہ تعالیٰ اس سے بھی بہتر چیز عطا فرماتے ہیں۔"
میں نے پوچھا:
"اگر تم پانچ روپے مانگو اور ابو خوش ہوکر پچاس روپے دے دیں تو نقصان ہوا یا فائدہ؟"
وہ خوشی سے بولا:
"فائدہ!"
میں نے کہا:
"تو پھر کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ ہم ایک چیز مانگتے ہیں، لیکن اللہ تعالیٰ ہمارے لیے اس سے کہیں بہتر چیز لکھ دیتے ہیں۔"
پھر میں نے ایک اور سوال کیا۔
"بیٹا! اگر تمہیں کوئی ایسی چیز چاہیے جو تمہارے لیے نقصان دہ ہو، تو کیا اللہ تعالیٰ وہ دے دیں گے؟"
وہ بولا:
"نہیں!"
میں نے کہا:
"کیوں؟"
وہ بولا:
"کیونکہ اللہ تعالیٰ ہم سے محبت کرتے ہیں۔"
میں نے کہا:
"بالکل!
اسی لیے کبھی دعا پوری ہونے میں دیر بھی اللہ تعالیٰ کی رحمت ہوتی ہے۔"
پھر میں نے پوری کلاس سے کہا:
"یاد رکھو!
جب بھی دعا مانگو تو تین باتیں کبھی مت چھوڑنا۔
پہلی...
دل سے یقین رکھنا کہ اللہ تعالیٰ میری دعا سن رہے ہیں۔
دوسری...
نماز اور دعا کے ساتھ اپنی پوری کوشش بھی کرنا۔
تیسری...
اگر دعا فوراً پوری نہ ہو تو اللہ تعالیٰ سے ناراض نہیں ہونا، بلکہ یہ سوچنا کہ میرا رب میرے لیے بہترین وقت کا انتخاب کر رہا ہے۔"
میں نے بچے سے پوچھا:
"اب اگر تم دعا مانگو اور وہ فوراً پوری نہ ہو تو کیا سوچو گے؟"
اس نے چند لمحے سوچا، پھر اس کے چہرے پر مسکراہٹ آگئی۔
وہ بولا:
"میں یہ سوچوں گا کہ اللہ تعالیٰ نے میری دعا سن لی ہے... شاید وہ میرے لیے اس سے بھی بہتر چیز یا بہتر وقت رکھے ہوئے ہیں۔"
میں نے کہا:
"شاباش!
اور ایک بات ہمیشہ یاد رکھنا۔
دعا کبھی ضائع نہیں ہوتی۔
بندہ بھول سکتا ہے، لیکن اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی کوئی دعا نہیں بھولتے۔"
کلاس ختم ہوگئی۔
بچے اپنے گھروں کو چلے گئے، لیکن میرے دل میں ایک خیال بار بار آرہا تھا۔
اگر ہم بچوں کو صرف یہ یقین دے دیں کہ اللہ تعالیٰ میری ہر بات سنتے ہیں، مجھ سے محبت کرتے ہیں اور میرے لیے بہترین فیصلہ کرتے ہیں تو شاید ان کے دل میں کبھی اپنے رب کے بارے میں بدگمانی پیدا نہ ہو۔
والدین سے ایک درخواست
اگر کبھی آپ کا بچہ یہ کہے:
"میں نے دعا مانگی تھی، پھر بھی پوری نہیں ہوئی۔"
تو فوراً یہ نہ کہیے:
"پتہ نہیں کیوں نہیں ہوئی!"
بلکہ اسے گلے لگائیے اور محبت سے کہیے:
"بیٹا! اللہ تعالیٰ نے تمہاری دعا سن لی ہے۔ اب وہ تمہارے لیے وہی فیصلہ کریں گے جو سب سے بہتر ہوگا۔"
یہ ایک جملہ بچے کے دل میں اللہ تعالیٰ کی محبت، اعتماد اور امید کو زندگی بھر کے لیے مضبوط کرسکتا ہے۔
میرے ساتھی اساتذۂ ناظرہ سے
جب بچے دعا کے بارے میں سوال کریں تو انہیں صرف دعا کے الفاظ نہ سکھائیں، بلکہ دعا کا یقین بھی سکھائیں۔
انہیں بتائیں کہ دعا صرف مانگنے کا نام نہیں، بلکہ اپنے رب پر اعتماد کا نام ہے۔
جس بچے کے دل میں یہ یقین پیدا ہوگیا کہ "میرا اللہ میری ہر بات سنتا ہے"، وہ کبھی تنہا محسوس نہیں کرے گا، اور جسے یقین ہوگیا کہ "میرا رب میرے لیے بہترین فیصلہ کرتا ہے"، وہ کبھی مایوس نہیں ہوگا۔
اگر فاطمہ، معاذ، مرحا اور آج کے اس ننھے طالب علم عمر کی طرح آپ کے گھر کے کسی بچے یا بچی کے ذہن میں بھی قرآن، دعا، نماز یا دین کے بارے میں کوئی سوال پیدا ہو تو اس سوال کو دبائیے نہیں، بلکہ اس کی حوصلہ افزائی کیجیے۔ آپ بچوں کے سوالات WhatsApp پر 03076652006 پر بھیج سکتے ہیں۔ ان شاء اللہ، قرآن و سنت کی روشنی میں بچوں کی عمر اور سمجھ کے مطابق ان کے جوابات دینے کی کوشش کی جائے گی، تاکہ ہمارے بچے صرف قرآن پڑھنے والے نہیں، بلکہ قرآن کو سمجھنے اور اس کے مطابق زندگی گزارنے والے بنیں۔

*سمیع اللہ عزیز*
فاضلِ درسِ نظامی، جامعہ فاروقیہ کراچی
پی ایچ ڈی (عربی)، جامعہ بہاء الدین زکریا ملتان
رئیس مجمع اللغة العربية بباكستان
*📞 03076652006*
8 جولائی 2026ء

20/05/2026

*دینی مدارس میں عربی ماحول کی حقیقی بنیاد مصنوعی محاوروں سے نکل کر علمی عربی کی طرف*

آج دینی مدارس و جامعات میں عربی زبان سیکھنے اور بولنے کا رجحان خوش آئند حد تک بڑھ رہا ہے۔ اساتذہ، معلمات اور طلبہ و طالبات عربی مہارات کی اہمیت کو پہلے سے زیادہ محسوس کررہے ہیں، اور یہ احساس دراصل وقت کی ایک اہم ضرورت بھی ہے۔ لیکن اس میدان میں ایک بنیادی غلطی مسلسل دیکھنے میں آرہی ہے کہ بہت سے ادارے اپنے ماحول، نصاب اور علمی ضرورت سے جڑی عربی کو مضبوط کرنے کے بجائے ایسے محاورات، جملوں اور اسلوب کی طرف بڑھ رہے ہیں جو نہ ان کے تعلیمی ماحول کا حصہ ہوتے ہیں اور نہ ہی ان کی عملی و دعوتی زندگی کا۔

نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ طالب علم کچھ عرصہ تک دانستہ کوشش کے ذریعے تو ان جملوں کو استعمال کر لیتا ہے، لیکن جیسے ہی وہ مصنوعی ماحول ختم ہوتا ہے، زبان کی روانی بھی کمزور پڑنے لگتی ہے۔ کیونکہ زبان صرف رٹے، نمائشی گفتگو یا وقتی مشق سے زندہ نہیں رہتی بلکہ وہ اسی وقت مضبوط ہوتی ہے جب وہ انسان کی علمی ضرورت، روزمرہ استعمال اور فکری ماحول کا حصہ بن جائے۔

دینی مدارس کے طالب علم کی اصل دنیا اس کا سبق، تدریس، مطالعہ، تکرار، سوال و جواب، فقہی و تفسیری مباحث، اور علمی نشستیں ہیں۔ اس لئے اگر عربی زبان کو حقیقی طور پر زندہ کرنا ہے تو اسی ماحول کی گفتگو، انہی درسی محاورات، انہی علمی تعبیرات اور انہی روزانہ استعمال ہونے والے جملوں کو بنیاد بنایا جائے۔ جب طالب علم اپنے سبق کے اندر استعمال ہونے والی تعبیرات کو بولنا شروع کرتا ہے تو عربی اس کے لئے ایک “سبجیکٹ” نہیں رہتی بلکہ اس کی “علمی زبان” بن جاتی ہے۔

یہی وہ تصور ہے جو پاکستان کے عربی شعبہ جات، یعنی “معہد العربی” کے نظام میں نمایاں طور پر نظر آتا ہے۔ وہاں اصل توجہ اس بات پر ہوتی ہے کہ عربی طالب علم کی علمی زندگی کا حصہ بنے، نہ کہ صرف نمائشی گفتگو کا ذریعہ۔ اس کے لئے نہ بیرونی کتابوں کے انبار کی ضرورت ہوتی ہے، نہ مہنگے وسائل کی، اور نہ باہر سے بڑی ٹیمیں لانے کی۔ اگر ادارہ درست سمت اختیار کرلے تو اس کے اپنے اساتذہ و معلمات ہی اس ماحول کو بنانے کے لئے کافی ہوتے ہیں۔

عربی ماحول کی حقیقی ابتدا لمبی تقاریر یا مشکل مکالموں سے نہیں بلکہ “شارٹ سوال و جواب” سے ہوتی ہے۔ لیکن یہ سوال و جواب بھی صرف رٹا لگوانے کے انداز میں نہیں، بلکہ اس طرح کہ طلبہ و طالبات کو استفہام، حروفِ استفہام، استفہامیہ جملے بنانے اور عبارت سے سوال اخذ کرنے کا ذوق پیدا ہو۔ جب ایک طالب علم “مَن؟”، “ما؟”، “لِماذا؟”، “أين؟”، “كيف؟” اور “متى؟” جیسے اسالیب کے ذریعے اپنی کتاب کو دیکھنا شروع کرتا ہے تو اس کے سامنے متن کو سمجھنے کا ایک نیا زاویہ کھلتا ہے۔

یہ زاویہ صرف گفتگو پیدا نہیں کرتا بلکہ عبارت کو زبان پر جاری کرتا ہے۔ نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ طالب علم یا طالبہ نہ صرف فصیح اللسان بنتے ہیں بلکہ علمی طور پر بھی مضبوط ہوتے چلے جاتے ہیں۔ ان کی تعبیر بہتر ہوتی ہے، مطالعہ مضبوط ہوتا ہے، عبارت سے انس پیدا ہوتا ہے، اور بعد میں عوام کے ساتھ دینی و دعوتی رابطہ بھی زیادہ مؤثر ہوجاتا ہے۔

اصل کامیابی یہ نہیں کہ طالب علم چند مصنوعی جملے بول لے، بلکہ اصل کامیابی یہ ہے کہ عربی اس کی علمی سوچ، تدریس، مطالعہ اور روزمرہ ماحول کا حصہ بن جائے۔ جب ادارے اس سمت میں قدم بڑھاتے ہیں تو پھر عربی زبان اضافی بوجھ نہیں رہتی بلکہ پورا ماحول غیر محسوس انداز میں عربی میڈیم کی طرف منتقل ہونا شروع ہوجاتا ہے۔

اگر آپ اپنے تعلیمی ماحول کو تدریج کے ساتھ مکمل عربی ماحول میں تبدیل کرنا چاہتا ہے تو مجمع اللغۃ العربیہ پاکستان کی ٹیم سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ وہاں نہ صرف اساتذہ و معلمات کی تربیت، رہنمائی اور عملی معاونت فراہم کی جاتی ہے بلکہ ایک منظم ماہانہ فالو اَپ نظام کے ذریعے ادارے کے ماحول میں تدریجی اور پائیدار تبدیلی لانے میں بھی مدد دی جاتی ہے۔ ان شاء اللہ جب اساتذہ کی گفتگو، سوال و جواب، تدریسی انداز اور روزمرہ ماحول عربی سے جڑنے لگتا ہے تو غیر محسوس انداز میں طلبہ و طالبات کے اندر نمایاں نکھار پیدا ہوتا ہے، اور وہ بغیر کسی اضافی ذہنی بوجھ کے عربی میڈیم کی طرف بڑھنے لگتے ہیں۔
*سمیع اللہ عزیز*
فاضل درس نظامی و پی ایچ ڈی عربی
*03076652006*
5/20/2026

30/03/2026
21/01/2026

22/12/2025

🌿 Quran Family Club – Learn, Grow & Transform 🌿
الحمدللہ! قرآن فیملی کلب میں ہر عمر اور ہر سطح کے لیے قرآنی، دینی اور عصری تعلیم کا منظم، معیاری اور آسان نظام موجود ہے۔
ہمارے ماہر اساتذہ کے ساتھ قاعدہ، ناظرہ، تجوید، حفظ، ترجمہ، تفسیر، تدبر و عمل، عربی زبان اور دیگر کورسز ہزاروں طلبہ طالبات تک پہنچ رہے ہیں۔
ہماری سرگرمیاں:
📌 آن لائن کلاسز
📌 اسٹوڈنٹس کی پریکٹیکل ایکٹیویٹیز
📌 مسنون دعائیں و اذکار
📌 اساتذہ کی ٹریننگ
📌 جدید LMS پر سیکھنے کا جدید اور آسان طریقہ
📌 بچوں اور بڑوں کے لیے خصوصی پروگرام
اگر آپ بھی اپنے، اپنے بچوں یا ادارے کے لیے منظم تعلیم کا حصہ بننا چاہتے ہیں تو ابھی وزٹ کریں:
🌐 www.quranfamilyclub.net
QFC – Where Learning Becomes a Family Journey.
✨ اپنی دنیا بہتر کریں… اپنی آخرت روشن کریں ✨ 03076652006

16/12/2025

#

Address

Quran Family Club Jinnah Colony Bahadur Purr
Multan
061

Opening Hours

Monday 09:00 - 21:00
Tuesday 09:00 - 21:00
Wednesday 09:00 - 21:00
Thursday 09:00 - 21:00
Friday 09:00 - 16:00

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Quran Family Club posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share