Divisional Sports Office Multan

Call Directions Website Contact the school

Divisional Sports Office Multan Sports Activities in Multan Division

22/09/2026
SEERAT-UN-NABI ﷺ — A MESSAGE OF PEACE, LOVE & BROTHERHOODIt was a great honour to attend the inspiring seminar and Youth...
22/09/2026

SEERAT-UN-NABI ﷺ — A MESSAGE OF PEACE, LOVE & BROTHERHOOD
It was a great honour to attend the inspiring seminar and Youth Peace Conference, “Seerat Mustafa ﷺ — A Message of Peace, Love and Brotherhood,” held at Bahauddin Zakariya University (BZU), Multan, a historic and prestigious institution of higher education in Pakistan.

The event was presided over by Prof. Dr. Kamran Ashfaq, Chairman, Department of Sociology, BZU Multan. The Chief Guests included Ata-ur-Rehman Khan, Divisional Sports Officer Multan, Prof. Dr. Hamid Raza Siddiqui, President, Nazariya-e-Pakistan Forum Multan, Dr. Mureed Hussain Malik, Chairman, Department of Gender Studies, BZU Multan, Prof. Dr. Azra Fazal, Chairperson, Department of Arabic, BZU Multan, and Naeem Iqbal Naeem, President, Young Pakistanis Organization.

A number of distinguished scholars, academicians, social workers, human rights activists and community representatives also attended the ceremony.

Distinguished personalities were honoured with Peace Ambassador Awards 2026 in recognition of their contributions to the promotion of peace and community service.

ﷺ

سپورٹس اینڈ یوتھ افیر ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے سالانہ سپورٹس کیلنڈر 2026 کے مطابق تحصیل سطح کے فٹبال ٹرائلز جو آج اختتام پزیر ...
19/09/2026

سپورٹس اینڈ یوتھ افیر ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے سالانہ سپورٹس کیلنڈر 2026 کے مطابق تحصیل سطح کے فٹبال ٹرائلز جو آج اختتام پزیر ھوے،جلالپور پیر والہ اور شجاع آباد کے ٹرائلز گورنمنٹ ھائی سکول شجاع آباد کے گراؤنڈ میں ھوے،جو راؤ اکرم اور کوچ طفیل جٹ،ھمراہ تحصیل سپورٹس آفیسر موجود تھے،سٹی تحصیل اور صدر تحصیل کے ٹرائلز ڈویژنل سپورٹس گراؤنڈ کلمہ چوک فٹبال گراؤنڈ میں ختم ھوے
جس میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر عدنان نعیم،ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن کے صدر میاں جاوید قریشی،ٹی ایس او صدر فاروق لطیف،ٹی ایس او سٹی نور خان قیصرانی،انٹرنیشنل کھلاڑی کوچ رانا باقر علی،(پی ایف ایف،اے ایف سی کوچ مسلم یاسر،اسسٹنٹ کوچ،آصف لاھوری،نیشنل ریفری سجاد رندھاوا،ملتان کے نوجوان فٹبال کھلاڑیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی،کل سے جو کھلاڑی سلیکٹ ھوے ھیں،انکا دو دن کا کیمپ ھو گا، دو دن کیمپ کے بعد انٹر تحصیل ڈسٹرکٹ لیول کی چاروں تحصیلوں کے آپس میں میچ کھیلے جائیں گے 21/9/2026 اور22/9/2026 ،جو ٹیم فائنل جیتے گی،وہ ڈویژن کے ٹورنامنٹ میں حصہ لے گی،
یہ یوتھ افیر،ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن ملتان کے تعاون اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس کے نگرانی میں ھو رھا ھے،،

75 Years of Friendship. One Spirit of Competition. 🇵🇰🤝🇨🇳🏆The countdown is on! ⏳Get ready for the Pak-China Friendship Ga...
19/09/2026

75 Years of Friendship. One Spirit of Competition. 🇵🇰🤝🇨🇳🏆

The countdown is on! ⏳
Get ready for the Pak-China Friendship Games 2026 , where Punjab’s finest athletes come together for an exciting sporting celebration.

📅 24–28 September
📍 Lahore
🏅 11 Sports | Inter-Division Competitions

Five days. Eleven sports. A friendship that spans 75 years. 🇵🇰🇨🇳

پاک چین فرینڈ شپ گیمز 2026 🇵🇰🤝🇨🇳پاک چین دوستی کے 75 سال مکمل ہونے کے موقع پر پاک چین فرینڈ شپ گیمز 2026 کا باقاعدہ آغاز—...
18/09/2026

پاک چین فرینڈ شپ گیمز 2026 🇵🇰🤝🇨🇳

پاک چین دوستی کے 75 سال مکمل ہونے کے موقع پر پاک چین فرینڈ شپ گیمز 2026 کا باقاعدہ آغاز—لوگو کی رونمائی صوبائی وزیر کھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر نے کی۔

🏆 24 تا 28 ستمبر 2026 | لاہور
👥 2,000 کھلاڑی
🇵🇰 پنجاب کے تمام ڈویژنز اور 🇨🇳 چینی کھلاڑیوں کی شرکت
🏅 10 کھیلوں میں مقابلے
💰 50 لاکھ روپے کے مجموعی انعامات

نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو سپورٹس انڈوومنٹ فنڈ میں شامل کیا جائے گا۔

پاک چین دوستی — کھیلوں کے میدان میں مزید مضبوط!

وزیراعلیٰ پنجاب یوتھ گیمز 2026ملتان:وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ویژن "کھیلتا پنجاب" کے تحت صوبہ بھر میں وزی...
18/09/2026

وزیراعلیٰ پنجاب یوتھ گیمز 2026
ملتان:
وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ویژن "کھیلتا پنجاب" کے تحت صوبہ بھر میں وزیراعلیٰ پنجاب یوتھ گیمز 2026 کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
اے ڈی سی ہیڈکوارٹرز ملتان رشد اقبال نے کہا ہے کہ تمام متعلقہ ادارے باہمی تعاون سے اس میگا سپورٹس ایونٹ کو کامیاب بنائیں گے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار یوتھ گیمز کی انتظامی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز ملتان، ضلعی افسران، سرکاری و نجی سکولز، کالجز، یونیورسٹیز، دینی مدارس اور ٹیوٹا کے نمائندگان نے شرکت کی۔
ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ملتان عدنان نعیم نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یوتھ گیمز کے مقابلہ جات گراس روٹ لیول سے شروع کیے جائیں گے، جبکہ پنجاب کی سطح پر کامیاب ہونے والے کھلاڑیوں میں کیش پرائزز اور دیگر انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔
📅 کھلاڑیوں کی رجسٹریشن: 10 ستمبر 2026 سے جاری
یوتھ گیمز کا آغاز: 27 ستمبر 2026
رجسٹرڈ کھلاڑی ٹرائلز کے بعد یونین کونسل، تحصیل، ضلع، ڈویژن اور صوبائی سطح تک مختلف مقابلوں میں شرکت کریں گے۔
اے ڈی سی ہیڈکوارٹرز رشد اقبال نے متعلقہ اداروں پر زور دیا کہ زیادہ سے زیادہ طلبہ و نوجوانوں کی رجسٹریشن یقینی بنائی جائے تاکہ یوتھ گیمز کے ثمرات گراؤنڈ لیول تک پہنچیں اور ملک و قوم کا نام روشن کرنے والا نیا سپورٹس ٹیلنٹ سامنے آ سکے۔

وزیراعلیٰ پنجاب یوتھ گیمز 2026📍 ضلع وہاڑی ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ کی زیرِ صدارت ضلع وہاڑی میں وزیراعلیٰ پنجا...
18/09/2026

وزیراعلیٰ پنجاب یوتھ گیمز 2026
📍 ضلع وہاڑی
ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ کی زیرِ صدارت ضلع وہاڑی میں وزیراعلیٰ پنجاب یوتھ گیمز 2026 کی تیاریوں کے سلسلہ میں اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں یوتھ گیمز کی کھیلوں کی کیٹیگریز، شیڈول، کھلاڑیوں کی رجسٹریشن، ٹرائلز اور مختلف سطحوں پر مقابلہ جات کے انعقاد کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
ڈی سی وہاڑی خالد جاوید گورائیہ نے کہا کہ یوتھ گیمز کا مقصد تعلیمی اداروں میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینا، نوجوانوں کو کھیلوں کے مواقع فراہم کرنا اور نیا ٹیلنٹ سامنے لانا ہے۔

📅 رجسٹریشن کی آخری تاریخ: 25 ستمبر 2026
🌐 کھلاڑی youthgames.punjab.gov.pk پر آن لائن رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔
🔹 ایک کھلاڑی صرف ایک کھیل میں انٹری دے سکے گا۔

مقابلہ جات کا مرحلہ وار انعقاد

یوتھ گیمز کی سرگرمیاں یونین کونسل، تحصیل، ضلع، ڈویژن اور صوبائی سطح پر منعقد ہوں گی، جبکہ ٹرائلز مختلف مراحل میں مکمل کیے جائیں گے۔

📌 ادارہ جاتی ٹرائلز: 7 تا 13 اکتوبر 2026
📌 یونین کونسل سطح: 23 تا 26 اکتوبر 2026
📌 تحصیل سطح: 2 تا 5 نومبر 2026
📌 ضلعی سطح: 9 تا 12 نومبر 2026
📌 ڈویژنل سطح: 17 تا 20 نومبر 2026
📌 صوبائی سطح: 1 تا 5 دسمبر 2026
👥 یوتھ گیمز میں سرکاری و نجی سکولز، کالجز، یونیورسٹیز، نان فارمل سکولز، لیبر سکولز، سپیشل ایجوکیشن ادارے، دینی مدارس اور ٹیوٹا سمیت مختلف تعلیمی اداروں کے کھلاڑی شرکت کریں گے۔

کھیلوں میں ایتھلیٹکس، ٹیپ بال کرکٹ، بیڈمنٹن، کبڈی، ریسلنگ، رسہ کشی، باسکٹ بال، فٹبال، ہاکی، والی بال، ٹیبل ٹینس، کراٹے، تائیکوانڈو، شطرنج، سائیکلنگ، ہینڈ بال، فینسنگ، پیڈل ٹینس، ای سپورٹس اور دیگر کھیل شامل ہیں۔

صوبائی سطح پر یوتھ گیمز کے لیے 50 کروڑ روپے کے کیش پرائزز مختص کیے گئے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب یوتھ گیمز 2026 نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں اجاگر کرنے، مثبت سرگرمیوں کا حصہ بننے اور کھیلوں کے میدان میں آگے بڑھنے کا بہترین موقع فراہم کر رہے ہیں۔

ڈویژنل سپورٹس پیج — ملتان ڈویژن

وزیراعلیٰ پنجاب یوتھ گیمز 2026 — خانیوالخانیوال: وزیراعلیٰ پنجاب یوتھ گیمز 2026 کی تیاریوں کا آغاز، ڈپٹی کمشنر حنا ارشد ...
18/09/2026

وزیراعلیٰ پنجاب یوتھ گیمز 2026 — خانیوال
خانیوال: وزیراعلیٰ پنجاب یوتھ گیمز 2026 کی تیاریوں کا آغاز، ڈپٹی کمشنر حنا ارشد کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، پولیس، سرکاری و نجی سکولز و کالجز اور TEVTA کے نمائندگان نے شرکت کی۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر محمد حفیظ نے گیمز کی تیاریوں اور انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔
📌 آن لائن رجسٹریشن کا آغاز: 10 ستمبر 2026
📌 گیمز کا باقاعدہ آغاز: 27 ستمبر 2026
رجسٹرڈ کھلاڑی ٹرائلز اور انتخاب کے مرحلے کے بعد یونین کونسل، تحصیل، ضلع، ڈویژن اور صوبائی سطح کے مقابلوں میں شرکت کریں گے۔
ڈپٹی کمشنر حنا ارشد نے متعلقہ افسران کو زیادہ سے زیادہ طلبہ کی رجسٹریشن یقینی بنانے اور تمام انتظامات بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
📍 خانیوال

وزیراعلیٰ پنجاب یوتھ گیمز 2026 — ضلع لودھراںضلع لودھراں میں وزیراعلیٰ پنجاب یوتھ گیمز 2026 کے سلسلہ میں اہم اجلاس ڈپٹی ک...
18/09/2026

وزیراعلیٰ پنجاب یوتھ گیمز 2026 — ضلع لودھراں

ضلع لودھراں میں وزیراعلیٰ پنجاب یوتھ گیمز 2026 کے سلسلہ میں اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر لودھراں چوہدری محمد اشرف صاحب کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔

اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر لودھراں فرخ اللہ بلوچ سمیت محکمہ تعلیم، پولیس، ریسکیو 1122، لوکل گورنمنٹ، سپورٹس، کالجز اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

🏅 اجلاس میں نوجوان کھلاڑیوں کی زیادہ سے زیادہ رجسٹریشن، کھیلوں کے انعقاد اور انتظامی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اور متعلقہ محکموں کو مؤثر اقدامات یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئیں۔

📅 رجسٹریشن کی آخری تاریخ: 25 ستمبر 2026

📢 ضلع لودھراں کے تمام نوجوان کھلاڑیوں سے اپیل ہے کہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں آن لائن رجسٹریشن کروا کر وزیراعلیٰ پنجاب یوتھ گیمز 2026 میں بھرپور شرکت کریں اور اپنی صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ کریں۔

📌 مزید معلومات اور رہنمائی کے لیے اپنے متعلقہ سکول/ادارے کے فوکل پرسن یا ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر لودھراں ساجد محمود سے رابطہ کریں۔

🌟 CM Punjab Youth Games 2026 — For Every Young Dream! 🏆A platform for every young talent to Play, Compete & Grow! The CM...
14/09/2026

🌟 CM Punjab Youth Games 2026 — For Every Young Dream! 🏆

A platform for every young talent to Play, Compete & Grow! The CM Punjab Youth Games 2026 invite students from schools, colleges, universities, Deeni Madaris, Labour Schools, Special Schools, and Non-Formal Schools to showcase their skills and pursue their sporting dreams.

📢 Register now and be part of Punjab’s biggest youth sports platform!

🌐 youthgames.punjab.gov.pk

Address

Multan

Opening Hours

Monday 17:00 - 19:00
Tuesday 17:00 - 19:00
Wednesday 17:00 - 19:00
Thursday 17:00 - 19:00
Friday 17:00 - 19:00

Telephone

+923064529445

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Divisional Sports Office Multan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Divisional Sports Office Multan:

Shortcuts

Share