دعوت و تبلیغ زندہ باد
in.shah.allah only Islami post
28/10/2023
رائےونڈ عالمی تبلیغی اجتماع نومبر 2023 میں شرکت کرنے والے سعادت مند حضرات سے کچھ گزارشات
1️⃣ گاڑی کو واپس نہ چھوڑیں اور گاڑی کے عملے کو اعمال میں ساتھ لے جائیں
2️⃣ اگر موسم کی خرابی کی وجہ سے دھند وغیرہ ہو تو سفر دن میں کریں
3️⃣ جس صوبہ سے آپ تشریف لائیں گے مختلف راستوں کو اختیار کریں تاکہ دوسروں کو بھی تکلیف نہ ہو
4️⃣ اس قسم کہ آلات ساتھ ہرگز نہ لائیں جو آپکے قیمتی ٹائم کو برباد کر دیں
5️⃣ پینڈال میں ایک دوسرے کا اکرام کرتے ہوئے رہنا ہے اور پارکنگ میں بڑی گاڑیوں کو بڑی کے ساتھ اور چھوٹی گاڑیوں کو چھوٹی کے ساتھ کھڑا کریں
6️⃣ ضرورت کے علاوہ بازار نہ جائیں
7️⃣ بیان سارا مجمع منبر کے قریب نہیں سن سکتا اس کا بھی خیال رکھیں
8️⃣ پینڈال میں صفائی کا خیال رکھیں تمباکو نوشی پینڈال کے اندر مناسب نہیں
9️⃣ اپنے تمام ساتھیوں کو اعمال میں جوڑ کر رکھیں
🔟 نماز کیلئے جب جماعت کھڑی ہوجائے تو آگے سے آگے جا کر پڑھیں
⏸️ ہر حلقہ والے دس احباب پر مشتمل ایک ذمہ دار بنائیں
اختتامی دعا کے بعد پہلے موٹر سائیکل کو نکالا جائے گا پھر گاڑیوں کو نکلنے کی اجازت ہوگی اور آخر میں بس اور ٹرک والے نکلیں گے
اللہ پاک اس عالمی اجتماع کو کامیاب فرمائے قبول فرمائیں آمین یارب العالمین...
13/01/2023
ماشاءاللہ سبحان اللہ...
بنگلادیش عالمی تبلیغی اجتماع 2023 جنوری 13-14-15 آج بعد عصر شروع ہونے والا تھا لیکن کیونکہ اجتماع سے ایک دن قبل ہی وسیع و عریض اجتماع گاہ میں مجمع کثیر تعداد میں آمد کی وجہ سے تقریباً پر ہو چکا تھا لہذا ہمارے بنگلادیش مرکز، فیض الاہی مرکز انڈیا اور رائیونڈ مرکز کے بزرگوں نے مشورہ سے طئے کیا کہ اجتماع عصر کے بجائے علی صباح فجر سے ہی شروع کردیا جائے.
حضرت جی قاری زبیر صاحب رکن عالمی شوری بنگلادیش مشورہ کے فیصل تھے
اجتماع کے بیانات کا شیڈول حسب ذیل ہے طئے پایا ہے انشاءاللہ.
⬛ جمعرات 12 جنوری
➖ فجر بیان: شیخ مولانا عبدالرحمٰن ممبئی انڈیا
➖ظہر بیان: شیخ مولانا ربیع الحق ککریل بنگلادیش
➖عصر بیان: شیخ مولانا عمر فاروق ککریل بنگلادیش
➖مغرب بیان: شیخ مولانا ابراہیم دیولہ فیض الہی مرکز
⬛ جمعہ 13 جنوری
➖فجر بیان: شیخ مولانا ضیاءالحق رائےونڈ مرکز پاکستان
صبح 10 بجے: تلمذ اور خصوسی
اساتذہ: پروفیسر ثناء اللہ خان علی گڑھ
طلباء: ڈاکٹر نوشاد کراچی رائیونڈ مرکز پاکستان
خواص: شیخ مولانا اکبر شریف فیض الاہی مرکز انڈیا
عرب مہمان: شیخ مولانا ابراہیم دیولہ صاحب انڈیا
➖جمعہ بیان: شیخ مولانا اسماعیل گودھرا۔
اذان دوپہر 1 بجے
خطبہ 1:30
➖عصر بیان: شیخ مولانا قاری زبیر صاحب بنگلادیش
➖مغرب: مولانا احمد لاٹ صاحب فیض الاہی مرکز انڈیا
⬛ ہفتہ 14 جنوری
➖ فجر بیان: شیخ مولانا خورشید رائےونڈ رائیونڈ مرکز
صبح 10 بجے: تلمذ اور خصوسی
علماء: شیخ مولانا ابراہیم دیولہ صاحب انڈیا
مدارس کے طلباء: شیخ مولانا خورشید صاحب رائیونڈ مرکز
گونگے بہرے: بھائی صنوبر دہلی فیضِ الہٰی مرکز
عرب: شیخ مولانا احمد لاٹ صاحب فیض الاہی مرکز
اردو: شیخ مولانا جمال رائےونڈ پاکستان
انگریزی: شیخ مولانا افتخار زمان رائےونڈ مرکز پاکستان
بنگلہ: شیخ مولانا ربیع الحق ککریل مرکز
➖ظہر بیان: بھائی فاروق صاحب بنگلور
➖عصر بیان: شیخ مولانا ظہیر الحسن کاندھلوی نظام الدین
➖مغرب: شیخ مولانا ابراہیم دیولہ صاحب
⬛ اتوار 15 جنوری
➖ہدایہ: شیخ مولانا عبدالرحمٰن ممبئی
➖آخری مشورہ: شیخ مولانا ابراہیم دیولہ
ترجمہ و دعا: شیخ قاری زبیر بنگلادیش
26/11/2022
مولانا نذر الرحمن صاحب دامت برکاتہم العالیہ کی آنکھ کا سفید موتی کا آپریشن ہوا ہے۔۔۔دعاؤوں کی درخواست ہے
آج ہی کا وہ المناک دن تھا یعنی 18 نومبر 2018 فجر کی نماز کے بعد حضرت مولانا عبیداللہ خورشید صاحب دامت برکاتہم نے رائیونڈ مرکز کی مسجد میں ممبر کے پاس آکر ایک دل گداز آواز جس آواز میں ایک ایسا درد تھا جسکو الفاظ میں بیان کرنا ناممکن ہے۔
ایک کانپتی ، لرزتی آواز میں روتے ہوئے یہ اعلان فرمایا تھا
آج ہمارے سر سے سایہ اٹھ گیا 😭😭
سوات میں پولیس والوں کو تبلیغ
دوسرے حصے کی رلادینے والی اختتامی دعا۔۔
حضرت مولانا ابراھیم دیولہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ فیض الہی مرکز دہلی انڈیا❤️
رائیونڈ اجتماع 2022اختتامی دعا........!
مولانا ابراہیم دیولہ صاحب.........!
09/11/2022
سالانہ اجتماع عالمی مرکز راۓونڈ نومبر 2022 کے پہلے حصہ حلقہ لاہور/ پشاور / ملتان/ کوئٹہ سے اللہ کے راستہ میں نکلیں ہوئ جماعتوں کی تفصیل.
صاف ڈرون کیمرے سے بنی ویڈیو
اللہ اکبر ۔۔۔ اجتماع کے داخلی راستوں میں سے ایک راستے کی ویڈیو ۔۔۔ اللّٰہ تعالیٰ بانی تبلیغی جماعت حضرت مولانا الیاس صاحب نوراللہ مرقدہ کی قبر پر کروڑوں رحمتیں نازل فرمائے ۔۔۔ آمین۔۔۔🌹
31/10/2022
بیرون ملک کے مہمان پاکستان راٸیونڈ اجتماع میں شرکت کیلۓ روانہ ہوگۓ اللہ پاک اجتماع میں آنے والوں کی اور اجتماع میں خدمت کرنے والوں کی سارے عالم کے مسلمانوں کی حفاظت فرماۓ آمین
*اللہ کے فضل و کرم سے عالمی تبلیغی اجتماع راٸیونڈ 2022 تیارییاں مکمل ہوگٸ ہیں بیرون ملک کے مہمانوں کا سلسلہ جاری ھے پنڈال تیار ہوگیا ھے*
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Contact the school
Website
Address
Multan