Urdu Department BZU

Call Directions Website Contact the school

Urdu Department BZU This page is related to the Department of Urdu, Bahauddin Zakariya University, Multan.

28/09/2026
شعبہ اردو کے پی ایچ ڈی اسکالر منور حسین (آکاش) نے آج اپنے تحقیقی مقالے بہ عنوان “ٹیری ایگلٹن: تنقیدی جہات (انگریزی اور ا...
21/08/2026

شعبہ اردو کے پی ایچ ڈی اسکالر منور حسین (آکاش) نے آج اپنے تحقیقی مقالے بہ عنوان “ٹیری ایگلٹن: تنقیدی جہات (انگریزی اور اردو تنقیدی کے تناظر میں)” کا مجلسی دفاع آئی ٹی سنٹر جامعہ زکریا ملتان میں پیش کیا۔ان کے نگرانِ مقالہ ڈاکٹر خاور نوازش تھے۔ پاکستان سے مقالے کے بیرونی ممتحن پروفیسر ڈاکٹر سید عامر سہیل (صدر شعبہ اردو/ ڈین فیکلٹی آرٹس اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور) نے شرکت کی، بیرونِ ملک سے مقالے کے ممتحنین میں پروفیسر ڈاکٹر آئی کت کشمیر (ترکی) اور ڈاکٹر داؤد شہباز(ترکی) شامل تھے۔کامیاب دفاع کے بعد صدر شعبہ اردو ڈاکٹر فرزانہ کوکب اور دیگر اساتذہ کرام نے ڈاکٹر منور آکاش اور ان کے نگرانِ مقالہ ڈاکٹر خاور نوازش کو مبارک باد پیش کی۔ مجلسی دفاع میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد کے شعبہ اردو کے استاد ڈاکٹر صفدر رشید اور رانا تصویر احمد نے خصوصی شرکت کی۔

🎓 پی ایچ ڈی اردو میں داخلہ — چند ضروری باتیںبہاء الدین زکریا یونیورسٹی، ملتان کے شعبۂ اردو میں پی ایچ ڈی پروگرام میں داخ...
13/08/2026

🎓 پی ایچ ڈی اردو میں داخلہ — چند ضروری باتیں

بہاء الدین زکریا یونیورسٹی، ملتان کے شعبۂ اردو میں پی ایچ ڈی پروگرام میں داخلے کے حوالے سے بہت سے طلبہ مسلسل رابطہ کر رہے ہیں اور داخلے کے طریقۂ کار، میرٹ، ریسرچ پروپوزل، فیس اور تحقیقی سہولیات کے بارے میں مختلف سوالات پوچھ رہے ہیں۔ ان سب کی سہولت کے لیے چند اہم باتیں یکجا پیش ہیں:

📅 1۔ آن لائن درخواست کی آخری تاریخ
یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر آن لائن اپلائی کرنے کی آخری تاریخ 7 ستمبر 2026ء ہے۔

📝 2۔ داخلہ ٹیسٹ
پی ایچ ڈی اردو کا داخلہ ٹیسٹ 9 ستمبر 2026ء بروز بدھ شعبۂ اردو، بہاء الدین زکریا یونیورسٹی، ملتان میں منعقد ہوگا۔ تاہم جن طلبہ نے G*T Subject ٹیسٹ پاس کر رکھا ہے وہ بھی قابلِ قبول ہوگا۔

📄 3۔ سرکاری ملازمین کے لیے NOC
سرکاری ملازمت کرنے والے امیدواروں کے لیے متعلقہ ادارے سے NOC جمع کرانا ضروری ہوگا۔

🏛️ 4۔ ریگولر پروگرام، کلاسز اور حاضری
یہ ویک اینڈ نہیں بلکہ ریگولر پروگرام ہے۔ پہلے ایک سال کے کورس ورک کے دوران کلاسز ہفتے میں کوئی سے دو دن شعبۂ اردو میں منعقد ہوں گی، جن میں کم از کم 75 فیصد حاضری ضروری ہوگی۔

🎯 5۔ نشستوں کی تعداد
پی ایچ ڈی میں نشستیں محدود ہوں گی۔ موجودہ صورتِ حال میں ان کی تعداد غالباً پانچ سے دس کے درمیان ہوسکتی ہے، تاہم حتمی تعداد کا فیصلہ ڈین آف فیکلٹی متعلقہ ریکارڈ اور قواعد کو سامنے رکھتے ہوئے کریں گے۔

📊 6۔ فائنل میرٹ کیسے بنے گا؟
فائنل میرٹ کی تشکیل میں مقررہ قواعد کے مطابق:

• تعلیمی قابلیت
• داخلہ ٹیسٹ کے نمبرز
• شائع شدہ تحقیقی مقالات کے نمبرز شامل کیے جائیں گے۔ تحقیقی مقالات کم از کم HEC سے منظور شدہ Y کیٹگری جرنلز میں شائع شدہ ہونے چاہییں اور زیادہ سے زیادہ دو تحقیقی مقالات کے نمبرز میرٹ میں شامل کیے جائیں گے۔

البتہ
اگر آپ کا کوئی تحقیقی مقالہ شائع نہیں ہوا تو بھی آپ پی ایچ ڈی میں داخلے کے لیے اپلائی کرسکتے ہیں۔

🔍 7۔ ریسرچ پروپوزل اور سپروائزر کی رضامندی
پی ایچ ڈی میں داخلے کے لیے ایک ریسرچ پروپوزل، سپروائزر کی رضامندی (Consent) کے ساتھ جمع کرانا بھی ضروری ہے۔ اس لیے جو طلبہ داخلے کے خواہش مند ہیں، انہیں چاہیے کہ ابھی سے اپنے مجوزہ تحقیقی موضوع پر سنجیدگی سے کام شروع کریں، اس کا ابتدائی خاکہ تیار کریں اور بہتر یہ ہے کہ اپنے مجوزہ موضوع کے میدان سے متعلق کسی ممکنہ سپروائزر (Potential Supervisor) سے رابطہ کرکے ان کی رضامندی بھی حاصل کریں۔

⚠️ 8۔ سب سے اہم سوال: کیا آپ کو واقعی پی ایچ ڈی کرنی چاہیے؟
داخلے کی درخواست دینے سے پہلے خود سے یہ سوال ضرور کیجیے کہ کیا پی ایچ ڈی کی ڈگری واقعی آپ کے علمی، تحقیقی یا پیشہ ورانہ مستقبل کے لیے ضروری ہے؟ اور کہیں آپ یہ فیصلہ محض کسی وقتی جذبے یا جلدبازی میں تو نہیں کر رہے؟
اس فیصلے کا ایک اہم پہلو مالی اخراجات بھی ہیں۔ ایک سمسٹر کی فیس، رجسٹریشن فیس، تھیسس سبمشن فیس اور دیگر لازمی اخراجات کو کم از کم تین سال کے دورانیے کے حساب سے دیکھا جائے تو یہ رقم تقریباً پانچ سے چھ لاکھ روپے تک پہنچ سکتی ہے۔ اب جامعات میں تھیسس ایویلیوایشن، یعنی اندرون و بیرونِ ملک ممتحنین سے مقالے کی جانچ کے اخراجات بھی طلبہ کے ذمے آرہے ہیں۔ اس طرح مجموعی طور پر پی ایچ ڈی کے کم از کم تین سالہ سفر کے لیے صرف یونیورسٹی سے متعلق فیسوں اور تحقیقی اخراجات کی مد میں تقریباً آٹھ سے دس لاکھ روپے تک کا بجٹ ذہن میں رکھنا مناسب ہوگا۔

📚 9۔ کن تحقیقی میدانوں میں رہنمائی دستیاب ہے؟
بی زیڈ یو کے شعبۂ اردو میں فکشن، تنقید، لسانیات، ادبی تاریخ اور اقبالیات کے ماہر اساتذہ موجود ہیں، جو تحقیق کے مختلف مراحل، بالخصوص موضوع کے انتخاب، تحقیق اور تسوید میں آپ کی رہنمائی کرسکتے ہیں۔ اگر آپ ان میدانوں کے علاوہ کسی دوسرے اختصاصی موضوع پر تحقیق کرنا چاہتے ہیں تو شعبے کے موجودہ فیکلٹی ممبر کو بنیادی سپروائزر رکھتے ہوئے، اپنے مجوزہ تحقیقی میدان کے کسی ماہر کو یونیورسٹی سے باہر سے کو سپروائزر (Co-Supervisor) کے طور پر بھی منتخب کیا جاسکتا ہے، جس کی منظوری یونیورسٹی کی متعلقہ Statutory Bodies دیں گی۔

📖 10۔ تحقیق کے لیے کتب اور خصوصی ذخائر
شعبۂ اردو، بی زیڈ یو کا ایک اہم علمی سرمایہ خلیل صدیقی ریسرچ لائبریری ہے، جہاں تقریباً بیس ہزار کتب پر مشتمل ایک قابلِ قدر ذخیرہ موجود ہے۔
اس کے علاوہ یہاں:
• ذخیرۂ غالبیات از لطیف الزماں خاں
• گوشۂ رشید احمد صدیقی
• گوشۂ شاداب احسانی
• گوشۂ نصیرالدین صدیقی
• گوشۂ اے بی اشرف سمیت مختلف اہلِ علم اور محققین کے ناموں سے منسوب یا ان کی جانب سے عطیہ کردہ کتابوں کے ذخائر اور الماریاں بھی موجود ہیں، جن سے ریسرچ اسکالرز اپنی تحقیق کے دوران استفادہ کرسکتے ہیں۔

📑 11۔ تحقیقی مقالات کی اشاعت
اگر آپ دورانِ تحقیق یا بعد ازاں اپنے تحقیقی مقالات شائع کرانا چاہیں تو شعبۂ اردو کے پاس ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان سے منظور شدہ Y کیٹگری تحقیقی مجلہ ’’جرنل آف ریسرچ (اردو)‘‘ بھی موجود ہے۔

⸻

🌿 پی ایچ ڈی محض نام کے ساتھ ’’ڈاکٹر‘‘ لکھنے کا راستہ نہیں، بلکہ وقت، سرمایہ، مسلسل مطالعے، علمی دیانت، ذہنی مشقت اور کئی برس کی سنجیدہ وابستگی کا تقاضا کرتی ہے۔ اس سفر کا آغاز صرف داخلہ مل جانے کی خوشی میں نہیں بلکہ یہ سوچ کر کیجیے کہ آپ تحقیق کیوں کرنا چاہتے ہیں، کس علمی مسئلے پر کام کرنا چاہتے ہیں، اور اس تحقیق سے علم کے موجودہ ذخیرے میں کیا اضافہ کرسکتے ہیں۔

اگر ان سوالوں کے جواب آپ کے پاس واضح ہیں تو پھر پی ایچ ڈی کا سفر یقیناً آپ کے لیے بامعنی ہوسکتا ہے۔

شعبۂ اردو، بہاءالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں BS اردو (5th Semester) – Fall 2026 میں داخلوں کے لیے آن لائن درخواستیں طل...
05/08/2026

شعبۂ اردو، بہاءالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں BS اردو (5th Semester) – Fall 2026 میں داخلوں کے لیے آن لائن درخواستیں طلب کی جا رہی ہیں۔
📌 اہم معلومات:
* 🗓 آن لائن درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ: 07 ستمبر 2026
* 🌐 آن لائن درخواست: www.bzu.edu.pk
* 📋 میرٹ لسٹ کا شیڈول بھی یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر جاری کیا جائے گا۔
🎓 اگر آپ F.A./F.Sc./I.Com./ICS/A-Level یا مساوی امتحان کے بعد اردو زبان و ادب میں معیاری تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں تو BS اردو (5th Semester) میں داخلے کے اس موقع سے ضرور فائدہ اٹھائیں اور اپنی آن لائن درخواست بروقت جمع کروائیں۔

مختلف سرکاری و نجی اسکالرشپس (جیسے Honhaar، PEEF، HEC Need-Based، British Council Scottish Scholarship Scheme، Confiz Scholarship وغیرہ) بھی دستیاب ہیں، بشرطیکہ امیدوار متعلقہ شرائط پوری کرتے ہوں۔

شعبۂ اردو، بہاءالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں M.Phil. (Fall 2026) (ریگولر پروگرام) میں داخلوں کے لیے آن لائن درخواستیں ...
05/08/2026

شعبۂ اردو، بہاءالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں M.Phil. (Fall 2026) (ریگولر پروگرام) میں داخلوں کے لیے آن لائن درخواستیں طلب کی جا رہی ہیں۔
📌 اہم معلومات:
* 🗓 آن لائن درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ: 07 ستمبر 2026
* 📝 داخلہ ٹیسٹ: 09 ستمبر 2026 (بدھ)
* 📍 ٹیسٹ متعلقہ شعبہ جات میں منعقد ہوگا۔
* ✅ G*T (General) بھی داخلے کے لیے قابلِ قبول ہوگا۔
* 🌐 آن لائن درخواست: www.bzu.edu.pk
* Research Work اور Course Work دونوں ٹریکس میں M.Phil. کا انتخاب کر سکتے ہیں۔
* ہفتے میں تین دن (سوموار،منگل،بدھ) کلاسز ہوں گی۔
*تجربہ کار اساتذہ کی نگرانی میں معیاری تدریس اور تحقیق۔
* جدید تحقیقی رجحانات، علمی سرگرمیوں اور بین الاقوامی روابط کے مواقع۔

اگر آپ اردو زبان و ادب میں اعلیٰ تعلیم اور معیاری تحقیق کے خواہش مند ہیں تو آج ہی اپنی آن لائن درخواست جمع کروائیں اور اپنے علمی سفر کے اگلے مرحلے کا آغاز کریں۔

شعبۂ اردو، بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں Ph.D. (Fall 2026) میں داخلوں کے لیے آن لائن درخواستیں طلب کی جا رہی ہیں۔...
05/08/2026

شعبۂ اردو، بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں Ph.D. (Fall 2026) میں داخلوں کے لیے آن لائن درخواستیں طلب کی جا رہی ہیں۔

📌 اہم معلومات:

* 🗓 آن لائن درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ: 07 ستمبر 2026
* 📝 داخلہ ٹیسٹ: 09 ستمبر 2026 (بدھ)
* 📍 ٹیسٹ متعلقہ شعبہ جات میں منعقد ہوگا۔
* ✅ G*T (Subject) بھی داخلے کے لیے قابلِ قبول ہوگا۔
* 📄 درخواست کے ساتھ Research Proposal / Statement of Purpose جمع کرانا لازمی ہے۔
* 🌐 آن لائن درخواست: www.bzu.edu.pk

اگر آپ اردو زبان و ادب میں معیاری تحقیق کے خواہش مند ہیں تو آج ہی اپنی درخواست جمع کروائیں اور اپنی علمی و تحقیقی زندگی کے اگلے مرحلے کا آغاز کریں۔

𝐁𝐒 𝐔𝐫𝐝𝐮 (4 Year)𝐀𝐃𝐏 𝐔𝐫𝐝𝐮 (2 Years) Last date to apply: 𝐉𝐮𝐥𝐲 𝟏𝟎, 𝟐𝟎𝟐𝟔
04/07/2026

𝐁𝐒 𝐔𝐫𝐝𝐮 (4 Year)
𝐀𝐃𝐏 𝐔𝐫𝐝𝐮 (2 Years)
Last date to apply: 𝐉𝐮𝐥𝐲 𝟏𝟎, 𝟐𝟎𝟐𝟔

Address

Bosan Road
Multan
60800

Telephone

+92619210117

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Urdu Department BZU posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Urdu Department BZU:

Shortcuts

Share