19/08/2026
الحمدُ للّٰہِ ربِّ العالمین! 🤍
المصابیح:
ایک سالہ آسان ترجمہ و تفسیر کورس کے سفر میں آج ہماری ایک خوبصورت منزل مکمل ہوئی۔
اس کورس کے تیس مراحل میں سے پہلا مرحلہ، یعنی پہلا پارہ، آج مکمل ہوگیا۔
میرے لیے اس خوشی کا کوئی کنارہ نہیں، اور شکر کا کوئی ایسا لفظ نہیں جس کے ذریعے میں اپنے رب کے شکر کا حق ادا کرسکوں۔
اللّٰهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ وَلَكَ الشُّكْرُ۔
اے اللہ! جو کچھ پڑھا، سیکھا اور سمجھا، اسے مجھ سے اور میری تمام ساتھی طالبات، میری اخوات سے قبول فرما۔
ہمیں علمِ نافع، عملِ صالح، عملِ متقبّل اور رزقِ طیب عطا فرما۔
یا اللہ! قرآن کو ہمارے دلوں کی بہار، ہماری زندگیوں کی روشنی اور ہماری آخرت کی نجات کا ذریعہ بنا دے۔
جو سفر تیرے کلام سے شروع کیا ہے، اسے اپنی رضا کے ساتھ مکمل فرما اور ہر اگلا مرحلہ پہلے سے زیادہ بابرکت بنا دے۔
آمین
ایک پارہ مکمل ہوا…
اب اگلی منزل کی طرف، اسی شوق، اسی دعا اور اسی یقین کے ساتھ۔ 🤲