11/06/2025
BZU Agrarianz
Tera Culture Mera Culture Agriculture Agriculture
11/06/2025
13/03/2024
29/02/2024
دام بیجوں کے کیوں نہیں گِرتے
کھاد سستی کبھی نہیں ہوتی
بجلی آئے نہ آئے کُٹیا میں
بِل کا ناغہ کبھی نہیں ہوتا
عارِضہ ہو کوئی علاج میں بس
ہانپتی کانپتی ہوئی ماں کی
کُچھ دعائیں مُجھے میسر ہیں
کپڑے پھٹتے نہیں کبھی عابی
گَل کے گِرتے ہیں یہ پسینے سے
گُڑیا پڑھنے مِری نہیں جاتی
بیٹا کھیتوں میں اُگ رہا ہے مِرا
گھی مصالحوں کا جو یہ فیشن ہے
ہے یہی ایک شوق بیوی کا
کوئی تہوار ہو تو کرتی ہے
کھیت پانی سے زیادہ پیتے ہیں
یہ پسینہ مِرے مساموں کا
خُون جِتنا پِلانا پڑتا ہے
اُتنا بنتا نہیں بدن میں مِرے
ہڈیاں تک نچوڑ دیتا ہوں
تب کہیں فصل لہلہاتی ہے
دیکھ کر حوصلہ مِرا عابی
دُھوپ سُورج کی ہار جاتی ہے
سخت موسم سے جیت جاتا ہوں
سبزی ہو یا اناج منڈی میں
سستے داموں میں ہار دیتا ہوں
فصل ہوتے ہی میں چُکا دُوں گا
"" میری گندم خریدنے والو
تھوڑا آٹا اُدھار دے دو گے ؟
عابی مکھنوی۔۔۔
کچھ زرعی ماہرین اور سپرے کمپنیوں والے رسٹ،کنگیاری ،رتی یا فنگس سے متاثرہ گندم (سیمپل) اپنے ساتھ لے کر کھیت چیک کرنے جارہے ہیں یا پھر رسٹ سے متاثرہ فصل کا معائنہ کرنے کے بعد صحت مند فصل کا معائنہ کرتے ہیں،اب ہم سب جانتے ہیں کہ رسٹ ہوا،انسانوں،جانوروں حتیٰ کہ پرندوں اور حشرات کے ذریعے تیزی سے پھیلتی ہے،میری ان زرعی ماہرین سے گزارش ہے کہ اگر آپ واقعی کسانوں کی فلاح چاہتے ہیں تو احتیاط کریں اور رسٹ کو پھیلانے میں معاون نہ بنیں۔
29/12/2023
سلفر
سلفر کا دو قسم کا کردار ہوتا ہیں
1- پودے کے اندر
2- زمین کے اندر
پہلے اگر ہم بات کرلیں پودے کے اندر کس طرح سلفر کام کرتا ہے تو یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ "سلفر پودے میں ڈیفینس سسٹم کا نام ہے"
1- سلفر خوراک بنانے(Photosynthesis) میں اہم کردار ادا کرتا ہے
2- پودے کے اجزائے تالیف کے عمل میں امائنو ایسڈ کا حصہ بن کر پروٹین بناتا ہے۔
3- زیادہ پرٹین کی وجہ سے پودا مضبوط ہوتا ہے اور مضر حالات وائرس کے حملے اور موسمی تبدیلیوں میں قوت مدافیت دیتا ہے۔
سلفر کے زمین میں کردار۔
زمین کی Ph کو کنٹرول کرتا ہے
1- سوڈیم کے منفی اثرات کو کم کرتا ہے۔
2- سلفر کی موجودگی سے زمین نرم اور بھربھری ہوتی ہے جس سے جڑوں کی افزائش اچھی ہوتی ہے
3- زمین کے مسام کو کھولتا ہے، زمین کو ہوادار بناتا ہے اور زرخیزی کو بڑھاتا ہے
4- جڑیں دور دور سے خوراک بآسانی لے سکتی ہیں
5- سلفر زمین میں موجود بیکٹیریا کی خوراک ہے
5- ہوا دار زمین میں بیکٹیریل فنکشن ایکٹیویٹ ہو جاتا ہے
6- ہوا کی غیر موجدگی میں جو بیکٹیریا زمین میں کام کرتے ہیں سلفر ان بیکٹیریا کی افزائش کا سبسب بنتا ہے اور ہر حالت میں پودے کو خوراک کی فراہمی یقینی بناتا ہے
7- یہی بیکٹیریا دیگر کھادوں کو پودے کے استعمال کے قابل بناتی ہیں۔
فنگس کی بات کریں تو سلفر فنگس کے خلاف بھی کام کرتا ہے
رسٹ اور پوڈری ملڈیو کے خلاف قوت مدافیت پیدا کرتا ہے
مائٹس تھرپس اور سکیل کے خلاف موثر ہے۔
موسمی تبدیلیوں کی وجہ سے یا زیادہ نمی کی وجہ سے پودے گلنے اور گرنے لگتے ہیں جس پر سلفر بہت اہم کردار ادا کرتا ہے اور پودے کا سہارا بنتا ہے۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Website
Address
Bosan Road BZU
Multan