Baby Feeding Solutions

Baby Feeding Solutions Baby Feeding Solutions provides evidence-based infant and child feeding care.

Led by Areeba, Certified Lactation Support Provider (CLSP), helping parents feed their babies with confidence.

📍 Online Consultations
📞 Appointments via WhatsApp Baby Feeding Solutions provides evidence-based infant and child feeding care to support families through breastfeeding, bottle feeding challenges, pumping guidance, and picky eating. Led by Areeba, Certified Lactation Support Provider (C

LSP) and Health & Nutrition Coach, we offer practical, personalized, and parent-centered solutions tailored to each child’s needs. Our approach is compassionate, non-judgmental, and focused on building confident, healthy feeding relationships.

📍 Online consultations available
📞 Appointments via WhatsApp

18/08/2026

دودھ ضروری ہے... مگر شیر خوار کیلئے ماں کا دودھ ضروری ہے۔ اب اگر شیر خوار انسان ہے تو دودھ بھی انسان کا ہی بہتر ہوگا (بریسٹ ملک) اور اگر شیر خوار بچھڑا ہے تو دودھ گائے کا بہتر رہے گا... اگر شیر خوار کٹا ہے تو دودھ بھینس کا بہتر رہے گا، اگر شیر خوار میمنا ہے تو دودھ بکری کا ٹھیک رہے گا...

نوٹ: انسانی بچے کیلئے جانور کا دودھ کبھی بھی ضروری نہیں ہوتا۔ ایک آپشنل فوڈ ہوتا ہے۔ دودھ پینے کی عمر میں انسانی بچے کو بریسٹ ملک ہی ملنا چاہیے۔ اور جب کھانے کی عمر شروع ہو تو جانور کا دودھ آپشنل فوڈ کے طور پر بچے کی ڈائیٹ کا حصہ بن سکتا ہے۔
۔
۔
فاطمہ شاہ

18/08/2026

پیاری مائیں... جب بریسٹ ملک کم ہوتا ہے تو بچے کو دوسرا دودھ دینے پر Invest کرنے کی بجائے اپنی ڈائیٹ میں پروٹین اور ہیلتھی فیٹس بڑھانے پر پیسہ لگایا کریں۔ آپ کے پاس انرجی ہوگی تو خود بخود دودھ بڑھانے پر کام کرنا زیادہ مشکل نہیں رہے گا۔ پہلے آپ کی کمزوری کا حل نکلنا چاہیے...!
۔
۔
فاطمہ شاہ

12/08/2026

اوہ Paleeez.... کسٹرڈ کھاتے ہوئے بچہ کیا ہی لگے گا؟؟!!

ویسے تو بچہ Cute لگے گا 😋 لیکن اگر بات صحت کی ہو تو کسٹرڈ کی بجائے یخنی میں پکا دلیہ زیادہ ہیلتھی آپشن ہوگا۔ ننھے پیٹ کو آرٹیفیشل فلیورز سے دور رکھیں۔ سادہ مگر نیوٹریشن سے بھرپور فوڈز دیں۔
۔
۔
فاطمہ شاہ

11/08/2026

اگر 18 ماہ کا بچہ صرف بریسٹ فیڈنگ پر ہو... یا ساگودانہ/سوجی لیتا ہو..!

سب سے پہلے بچے کی روٹین سے ساگودانہ/سوجی کو غائب کیا جائے۔ کیونکہ اس سے بچے کو کوئی ایسا Nutrient نہیں مل رہا جس سے بچے کا وزن بڑھ سکے۔ اوپر سے اس سے پیٹ بھی بھر جاتا ہے تو دوسری فوڈز کی ضرورت محسوس ہونے کا چانس بھی نہیں مل پاتا۔

مزید چونکہ یہ آپ پتلا کرکے دیتی ہیں جس کی وجہ سے Texture Progression میں بھی بچے کو مشکل پیش آ رہی ہے۔ جبکہ یہ چبانے کی عمر ہے۔ اس میں چبائے بغیر نگلنے والی فوڈز کا استعمال بہت محدود ہونا چاہیے۔ (فی الحال تو بہتر ہے کہ مائع غذا جیسے پانی، دودھ، لسی، شیک وغیرہ کے علاؤہ کچھ اور مائع نہ دیں۔ یعنی پیٹ بھرنے کی خاطر کوئی فوڈ پتلی کرکے نہ دیں)

مزید جناب کچھ ٹھوس کھا بھی لے تو ویسے ہی سٹول کے ذریعے پاس ہو جاتا ہے۔ اس کے پیچھے دو باتیں ہو سکتی ہیں۔ ایک چونکہ بچے کو پراپر Texture Progression کا موقع نہیں مل پایا اس وجہ سے وہ ٹھوس غذا مکمل چبائے بغیر نگل لیتا ہے جس کی وجہ سے وہ ویسے ہی سٹول میں آ جاتے ہیں۔ دوسری بات 3 سال کی عمر تک سخت ریشوں والی فوڈز بعض اوقات ہضم نہیں ہوتیں اور ویسے ہی سٹول کے ذریعے جسم سے خارج ہو جاتی ہیں۔ میرا خیال ہے کہ دونوں ہی باتیں یہاں فٹ ہوتی ہیں۔ تو فی الحال اس حوالے سے پریشان نہیں ہونا۔ بلکہ سب سے پہلے توجہ Texture Progression کی طرف دینی ہے۔

اب شروعات کیسے کریں گے؟ ہیلتھی فوڈز کو ہم کیسے بچے کی روٹین کا حصہ بنائیں؟ یہ اصل سوال ہے کیونکہ بچے جب کچھ قبول نہیں کرے گا تو اس بات سے فرق ہی نہیں پڑے گا کہ پلیٹ میں کیا رکھا گیا ہے۔ تو سب سے پہلے کھانا کیسے کھلانا ہے؟ اس حوالے سے کام کیا جانا چاہیے۔

اس کیلئے Texture Progression کے اصولوں پر عمل کریں گے۔ جن کا ذکر میں نے اپنے پہلے کمینٹ میں کیا ہے۔ آپ اب تک زیادہ تر Semi solids دیتی رہی ہیں۔ اب سے آپ میش کی گئی فوڈز دیں گے۔ ہر ہیلتھی فوڈ کو میش کرکے۔ یا اتنا نرم کرکے دیں گے کہ بچی کو چبانے کی ضرورت تو ہو لیکن کھانا پھر بھی کافی نرم ہو۔

پھر یہ یاد رکھنا ہے کہ چونکہ ابھی بچہ چبانے کی سکلز سیکھ رہا ہے تو ٹھوس غذا سٹول کے ساتھ آ سکتی ہے۔ یہ نارمل ہے اس پر پریشان نہیں ہونا۔ ہاں ٹھوس غذا دینا بند نہیں کرنا۔ کیونکہ اس کا Texture چبانے کی Skill کو بہتر بنانے کیلئے ضروری ہے۔ لیکن اس صورت میں یہ غذا نیوٹریشن کا ذریعہ مشکل ہی بنے گی۔ تو میش کی گئی فوڈز دینا ضروری ہوگا۔ کیونکہ اس صورت میں یہ زود ہضم ہوں گی۔

اور فوڈز کے معاملے میں یہ بھی یاد رکھیں کہ بعض اوقات ایک فوڈ سے دوستی کروانے کیلئے مسلسل 20 سے زائد مرتبہ وہ فوڈ آفر کرنا ضروری ہوتا ہے۔ تب جا کر بچہ اس کو کھانے کیلئے قبول کر پاتا ہے۔

اور بچے کو بریسٹ فیڈنگ سے Weaning کی تیاری بھی کیجئے۔ اس عمر تک عام طور پر بچے کو 3 بڑے کھانے، ایک سے دو Snack Breaks ملنی چاہیے۔ جبکہ فیڈنگ سیشن کم ہونے چاہیے۔ اور بہتر ہے کہ Irregular فیڈنگ روٹین بھی۔ تاکہ بچہ اپنی بھوک اور نیند کو دودھ کے ساتھ نہ جوڑے۔

گوشت، انڈا، دہی، کلیجی ... یہ وہ فوڈز ہیں جن سے پٹھے مضبوط ہوں گے۔ اور ہیلتھی ویٹ گین ہوگا۔ ان کے ساتھ ہیلتھی فیٹس میں دیسی گھی، اصلی مکھن (مارجرین نہیں)، Virgin کوکونٹ آئل، Virgin زیتون کا تیل... یہ ہیلتھی فیٹس ہیں۔ ان میں سے کوئی بھی منتخب کریں اور کم سے کم دو مرتبہ بچے کے کھانے میں شامل ضرور کریں۔

سبزیاں، پھل، نٹس، ڈرائی فروٹ بونس فوڈز کے طور پر دیں گے۔ یعنی اگر دیں تو ایکسٹرا نیوٹریشن ملے گا۔ اگر دستیاب نہیں تو کوئی پریشانی کی بات نہیں۔

کاربوہائیڈریٹس میں روٹی، چاول، دلیہ، شکر کندی، آلو، لوبیا میں سے کچھ بھی دے سکتے ہیں۔ ڈبل روٹی نہ دیں۔

پھل ہمیشہ Snacks میں دیں۔ جبکہ بڑے کھانوں میں پروٹین، ہیلتھی فیٹس، کاربوہائیڈریٹس پر زیادہ فوکس رکھیں۔ جبکہ سبزیاں، دالیں بھی شامل کر سکتے ہیں مگر بونس فوڈ کے طور پر۔

دالیں بھی پروٹین فوڈ ہیں۔ لیکن ان کا نام پروٹین فوڈ لسٹ میں اس لئے شامل نہیں کیا کیونکہ ان سے پروٹین اور کئی اہم غذائی اجزاء ضرور ملتے ہیں مگر جب مقصد وزن بڑھانا ہو تب پھر Animal source protein زیادہ بہتر ہوتی ہیں۔

اللہ پاک آپ کا حامی و ناصر ہو 💕
۔
۔
فاطمہ شاہ

تصویر کہانی - Ni**le Vasospasm اکثر فیڈ کرواتے اور چھڑواتے ہی فورا شدید تکلیف کا احساس، نپل کا سفید ہونا اور ایسے محسوس ...
09/08/2026

تصویر کہانی - Ni**le Vasospasm

اکثر فیڈ کرواتے اور چھڑواتے ہی فورا شدید تکلیف کا احساس، نپل کا سفید ہونا اور ایسے محسوس ہونا جیسے جلن ہو... اسے سمجھا جاتا ہے کہ شاید یہ Thrush ہے۔ جس کیلئے پھر اینٹی فنگل ادویات یا ٹیوب وغیرہ شروع کر دی جاتی ہے۔ بچے کو بھی غیر ضروری طور پر Oral Thrush کیلئے ادویات دی جاتی ہیں۔

لیکن زیادہ تر یہ Ni**le Vasospasm ہوتا ہے۔ جسے ادویات سے ٹھیک نہیں کر سکتے۔ بچے کی Latch یا پمپ کی فٹنگ کو بہتر کرنا، گرم ٹکور اور اون یا کاٹن کے بریسٹ پیڈز کا استعمال کرنا تاکہ نپل کے قریب گرمائش رہے۔ میگنیشیم سپلیمنٹس لینا اور ازحد سٹریس کنٹرول کرنے کی کوشش کرنا مدد دے سکتا ہے۔

For consultation drop a WhatsApp message with 'Consult' at 0335 6203808

Follow: Areeba Fatima
۔
۔
فاطمہ شاہ

09/08/2026

اگر آپ بچوں کی فیڈنگ سے جڑے مسائل کیلئے Chatgpt پر بھروسہ کر رہے ہیں تو ایک بات یاد رکھیں وہ ایک ٹول ہے... مگر سپیشلسٹ نہیں!

وہ جنرل معلومات تو آپ تک پہنچا سکتا ہے مگر آپ کے مسائل کے مطابق Skilled سپورٹ فراہم نہیں کر سکتا۔ ایک روبوٹ یا آرٹیفیشل انٹیلیجنس ٹول احساسات، خاموش تکالیف، ذہنوں میں چھپے سوالوں اور ہر انسان کی ضرورت کے مطابق راہنمائی سے متعلق بے خبر ہوتا ہے۔ یہ انسان کی خاصیت ہے۔ اس لئے بہتر ہے کہ بروقت صحیح معلومات اور راہنمائی کیلئے Lactation Specialist سے رجوع کیا جائے روبوٹ سے نہیں۔
۔
۔
فاطمہ شاہ

08/08/2026

"تم سارا دن گھر پر تھی بچوں کے ساتھ... پھر بھی گھر صاف نہیں..!"

مگر اس جملے میں ہی وجہ موجود ہے... "گھر پر تھی بچوں کے ساتھ"

اکثر خواتین کو یہ جملے سننے پڑتے ہیں۔ لیکن یہ سمجھنا بھی ضروری ہے کہ بچوں والے گھروں میں چیزوں کو بکھرنے سے روکا نہیں جا سکتا۔ جو گھر بچوں کی موجودگی میں بالکل سمٹا ہوا رہے سمجھ جائیں اس گھر میں بچے نہیں رہتے بلکہ روبوٹ رہتے ہیں جن میں کوئی بچپنا ہی نہیں۔
۔
۔
فاطمہ شاہ

08/08/2026

اگر بچہ کھانا نہیں کھاتا تو اس کے منہ میں زبردستی ٹھونس دیں 🤢

نہیں نہیں.... یہ تو بچے کو کھانے سے دور کرنے کا طریقہ ہے۔ اصل طریقہ یہ ہے کہ "بیٹا آپ نے 15 نوالے کھانے ہیں یا 5 نوالے کھانے ہیں؟" جواب آئے گا یقیناً "5 نوالے کھانے ہیں" بس جی... بغیر زبردستی کے 5 نوالے دے دیں۔ یہ شروعات ہے کھانے کے ساتھ دوستی کی... بس یہیں سے پہلے روٹین فکس کریں پھر آہستہ آہستہ مقدار بڑھاتے جائیں گے۔
۔
۔
فاطمہ شاہ

07/08/2026

جب کبھی میں نظر نہ آؤں تو میرے بچوں سے کہیے گا وہ مجھے ڈھونڈ لیں گے....

کیونکہ یہ چوزے میں جہاں چھپ کر کچھ لمحے Me-Time کیلئے گزارنا چاہوں... چند منٹ بعد وہیں آ کر اودھم مچانے لگتے ہیں 🙄

کل میں ان دونوں کو کھیل میں شدید مگن دیکھ کر گھر کے سب سے آخری کمرے میں ایک کونے میں جا کر بیٹھ گئی کہ آج آخر کار سکون سے میں اپنی بہنا سے ڈھیر ساری گپ شپ کروں گی۔ اور پورے 2 منٹ بعد پہلے چھوٹا پھر بڑا... دونوں نے آ کر ایسا اودھم مچایا کہ میں بھول ہی گئی کیا می-ٹائم اور کیا بہنوں کی باتیں...! 🤷‍♀️😅
۔
۔
فاطمہ شاہ

Address

Multan

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Baby Feeding Solutions posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Baby Feeding Solutions:

Shortcuts

Share