Pashtoon SF BZU

Pashtoon SF BZU

Share

This is Pakhtun SF� Official Page

18/01/2026

مرکزی صدر عوامی نیشنل پارٹی و ایڈوائزر پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن سنیٹر ایمل ولی خان نے پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے مرکزی تنظیم سے لیکر بنیادی یونٹس تک پورے تنظیم کو تحلیل کر دیا گیا ہے۔

عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اور پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے ایڈوائزر، سینیٹر ایمل ولی خان نے پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کی مرکزی سطح سے لے کر بنیادی یونٹس تک تمام تنظیموں اور آرگنائزنگ کمیٹیوں کو تحلیل کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تنظیموں اور آرگنائزنگ کمیٹیوں کی آئینی مدت دو سال قبل ختم ہو چکی تھی، تاہم اس کے باوجود نئی تنظیمیں اور آرگنائزنگ کمیٹیاں تشکیل نہیں دی جا سکیں۔
سینیٹر ایمل ولی خان کے مطابق، عوامی نیشنل پارٹی کی قیادت نے تمام صوبوں سے مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی جلد ہی اپنی ذیلی تنظیم پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کو نئی ممبرسازی اور تنظیم سازی کا ٹاسک دے گی تاکہ ازسرِنو پی ایس ایف کو ایک نئی شکل میں بحال کیا جا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن عوامی نیشنل پارٹی کی ذیلی تنظیم ہے، اور نوجوان قیادت کو ساتھ لے کر پی ایس ایف سے متعلق فیصلے کیے جائیں گے تاکہ آئین کے مطابق مستقبل میں تمام تنظیمیں اور کمیٹیاں اپنا کام جاری رکھ سکیں۔

16/01/2026

پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن بی زیڈ یو ملتان، پنجاب میں حالیہ اناؤنس شدہ انتخابات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے انہیں غیر قانونی قرار دیتی ہے اور فوری منسوخی کا مطالبہ کرتی ہے۔ تنظیم سمجھتی ہے کہ صوبائی الیکشن کمیٹی اپنی غیر جانبداری کھو چکی ہے اور تنظیم کے اندر باقاعدہ لابنگ میں ملوث ہے۔ الیکشن کمیٹی کے ارکان اپنے پسندیدہ اور من چاہے امیدواروں کو عہدے دلوانے کے لیے ملتان سمیت پنجاب کے دیگر یونٹس میں پہلے ہی مہم چلا چکے ہیں، جس سے اس پورے عمل کی شفافیت ختم ہو چکی ہے۔ انتخابات کا انتہائی اچانک اور جلد بازی میں اعلان اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ عمل پہلے سے "مینج شدہ" ہے تاکہ عام کارکنوں کو تیاری کا موقع نہ ملے اور مخصوص افراد کو مسلط کیا جا سکے۔ بی زیڈ یو ملتان ایسے کسی بھی جانبدارانہ اقدام کو تسلیم نہیں کرے گی جو تنظیم کے جمہوری ڈھانچے کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہو۔

پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن بی زیڈ یو ملتان

Pukhtoon Students Federation Punjab

19/12/2025

پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن بہالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے طرف سے منعقد سیمنار اور میوزیکل نائٹ نامعلوم وجوہات کے وجہ سے کینسل کیا گیا ہے۔
اگلے تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

Photos from Pashtoon SF BZU's post 16/12/2025

16 دسمبر ہماری تاریخ کا وہ سیاہ دن ہے ، جس میں آرمی پبلک اسکول کے معصوم بچوں کا بے دردی سے قتلِ عام کیا گیا۔ مگر اے پی ایس کا سانحہ محض ایک واقعہ نہیں تھا، بلکہ یہ ان کالونیل باقیات پر مبنی پالیسیوں کا تسلسل ہے ، جو بابڑہ سے شروع ہوئیں، اے پی ایس تک پہنچیں، اور پھر اے پی ایس سے خڑ کمر، وکلا کے قتلِ عام، اور پشتون سیاسی و سماجی رہنماؤں کی ٹارگٹ کلنگ تک جاری رہیں، یہ ظلم وہیں نہیں رکا ، بلکہ جو بھی اس جبر اور بربریت کے خلاف ڈٹ کر کھڑا ہوا، یہ تو اس سے قتل کر دیا گیا اور یا خاموش کرنے کی کوشش کی گئی۔ مولانا خان زیب شہید، عثمان کاکڑ، بشیر بلور، حمید داوڑ ، یہ سلسلہ شہادت پر ختم نہیں ہوا بلکہ آج تک جاری ہے،

المیہ یہ ہے کہ ان تمام سانحات کے باوجود ہم سیکھ نہیں رہے، ہماری اجتماعی یادداشت کو کمزور کر دیا گیا ہے، ہمیں سیاست سے دور رکھا گیا، ہمیں اپنی تاریخ سے کاٹ دیا گیا۔ اور جو قوم اپنی تاریخ سے محروم کر دی جائے، اس کی مثال اس شخص جیسی ہو جاتی ہے جو سفر پر نکلے اور راستے میں حادثے کا شکار ہو کر اپنی یادداشت کھو بیٹھے، نہ اسے اپنی شناخت کا علم ہو، نہ راستے کا، نہ منزل کا، اور نہ ہی اپنے مخلص اور دشمن کی پہچان ،
بدقسمتی سے پشتون قوم کے ساتھ بھی یہی ہوا ہے، انہیں اپنی تاریخ، ثقافت اور سیاسی شعور سے دور رکھا گیا، جس کے نتیجے میں نہ انہیں اپنے حقیقی رہنماؤں کا پتا ہے، نہ اپنی قومیت اور شناخت کا، اور نہ ہی اپنی سیاست کے سمت و مقصد کا۔

اگر ہم واقعی ایسے سانحات کو روکنا چاہتے ہیں تو ہمیں اجتماعی طور پر سیاسی شعور حاصل کرنا ہوگا ، لوگوں کو سیاست سے جوڑنا ہوگا، اپنی قوم میں سیاسی آگاہی پیدا کرنی ہوگی، کیونکہ موجودہ حالات میں یہی ہمارے پاس واحد راستہ بچتا ہے۔

انعام داوڑ
ڈپٹی جنرل سیکرٹری
پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن بی زیڈ یو ملتان

Photos from Pashtoon SF BZU's post 16/12/2025

پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کا اظہار یکجہتی — سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور 🌺🕯🌺🕯

آج پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی ملتان نے سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کے ساتھ اظہار یکجہتی کا پروگرام بنایا تھا۔جس میں عوامی نیشنل پارٹی ضلع لورالائی کے ضلعی صدر آیڈوکیٹ منظور احمد کاکڑ، آرگنائزنگ کمیٹی چیرمین عبدالحمید ناصر، بلوچ سٹوڈنٹس کونسل کے نمائندوں نے شرکت کی۔ صدر منظور احمد کاکڑ نے کہا کہ یہ ہماری تاریخ کا وہ زخم ہے جو وقت گزرنے کے باوجود آج بھی تازہ ہے۔ یہ محض چند معصوم جانوں کا ضیاع نہیں تھا، بلکہ یہ ہمارے خوابوں، ہماری مسکراہٹوں اور ہمارے روشن مستقبل پر کیا گیا ایک سفاک حملہ تھا۔ معصوم بچوں کی کتابوں پر بہایا گیا خون آج بھی ہم سے سوال کرتا ہے کہ کیا ہم خاموش رہ سکتے ہیں؟

الیکشن کمیٹی چیرمین عبدالحمید ناصر نے کہا کہ ہم 16 دسمبر کے اس سفاکانہ اور انسانیت سوز واقعے کی بھرپور اور غیر مشروط مذمت کرتے ہیں۔ معصوم بچوں اور اساتذہ کا قتل کسی بھی مذہب، نظریے یا اخلاقی قدر میں جائز نہیں۔ یہ ایک کھلا ظلم اور بربریت ہے جس کی کوئی توجیہ نہیں کی جا سکتی۔ ایسے عناصر انسانیت کے دشمن ہیں اور انہیں کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا.

ہم ان عظیم شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے علم کے راستے میں اپنی جانوں کا نذرانہ دیا۔ ان کے والدین کے صبر، اساتذہ کی قربانی اور پوری قوم کے حوصلے کو سلام، جو اس اندوہناک سانحے کے بعد بھی ٹوٹے نہیں بلکہ مزید مضبوط ہو کر ابھرے۔ یہ سانحہ ہمیں سکھاتا ہے کہ ظلم جتنا بھی طاقتور ہو، شعور اور حق کی روشنی کو بجھا نہیں سکتا۔

پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن یہ مطالبہ کرتی ہیں کہ اس واقعے میں ملوث قاتلوں کو واقعی قرار سزا دی جائے۔ اور
نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل درآمد کیا جائے جائے۔ آرمی پبلک سکول کے شہداء کو انصاف فراہم کیا جائے اور ملک میں طلباء کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔

آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداء ہمیشہ ہماری دلوں میں زندہ رہیں گے۔🕯🌺🕯 🌺

شاہ زیب داوڑ
سیکرٹری اطلاعات
پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن بی زیڈ یو ملتان


Photos from Pashtoon SF BZU's post 15/12/2025

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن بہاوُالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے سابق صدر و رکن مرکزی کونسل نسیم وزیر اور سابقہ امیدوار برائے صوبائی اسمبلی عوامی نیشنل پارٹی تاج وزیر کے والد محترم وفات پاچکے ہیں۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے انکے والد صاحب کو جنت میں اعلی مقام عطا فرمائے اور انہیں صبر جمیل نصیب فرمائے امین۔

پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن بی زیڈ یو ملتان دکھ کی اس گھڑی میں انکے ساتھ کھڑے ہیں ۔

Photos from Pashtoon SF BZU's post 12/12/2025

پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن پنجاب کے صوبائی چیرمین عبدالحمید خان نے آج انجینئرنگ یونیورسٹی ملتان کا دورہ کیا۔ اجلاس میں اے این پی لورالائی کے ضلعی صدر منظور کاکڑ ہمارے ساتھ بطور مہمان خاص شرکت کی۔ اس موقع پر بی زیڈ یو یونٹ کے صدر سلال خان، انفارمیشن سیکرٹری شاہ زیب داوڑ جوائنٹ سیکرٹری طاہر زمری اور مصلدین موسی خیل صاحب بھی شریک تھے۔
اجلاس میں این ایف سی یونٹ کے صدر عزیز خان، سیکرٹری جنرل عمیر یوسفزئی، منظور کاکڑ اور صوبائی چیرمین نے خطاب کیے۔
اس کے علاؤہ پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے آنے والے
ورکرز کنونشن کے حوالے سے مشاورت کیا۔


شاہ زیب داوڑ
سیکرٹری اطلاعات
پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن بی زیڈ یو ملتان🌺🚩


Photos from Pashtoon SF BZU's post 12/12/2025

کل پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن بی زیڈ یو ملتان کے صدر سلال میانی اور صوبائی الیکشن کمیٹی چیرمین عبدالحمید ناصر نے کاروباری شخصیت باعث لونی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں آنے والا ایونٹ کے بارے میں بات چیت ہوئی۔ صدر سلال میانی نے شرکت کرنے کی دعوت بھی دی۔

سیکرٹری اطلاعات
شاہ زیب داوڑ
پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن بی زیڈ یو ملتان🌺🚩

Photos from Pashtoon SF BZU's post 12/12/2025

کل پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن بی زیڈ یو ملتان کے صدر سلال میانی اور صوبائی الیکشن کمیٹی چیرمین عبدالحمید ناصر نے باجوڑ سے تعلق رکھنے والے کاروباری شخصیت عثمان باجوڑ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں آنے والا ایونٹ کے بارے میں بات چیت ہوئی۔ صدر سلال میانی نے شرکت کرنے کی دعوت بھی دی۔

سیکرٹری اطلاعات
شاہ زیب داوڑ
پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن بی زیڈ یو ملتان🌺🚩

10/12/2025

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
پښتون سټوډڼټس فيډريشن بهاؤالدين ﺯکريا پوهنتون ملتان يو هنرمند او تکړه ملګره دا ننګیال افریدي پلار جان د فاني نړۍ څخه سترګې پټې کړې. 😥
شاعر ،ادیب، لیکوال قندهار افریدي د خیبر پښتونخوا د خیبر ضلعې باړه سره تعلق لرلو. ډېر خوږ ژبې ، اولسي او په پښتو او پښتنو مئین شاعر وو.
د شاعرۍ یې دوه ۲ مجموعې چاپ شوې دی.
اللّٰه تعالٰي نه دعا ورته غواړو چې اللّٰه پاک دې ورته ګناهونه معاف کړي او د اللّٰه پاک نه ورته ښکلي جنتونه غواړو. آمين 🌸
او کوراني ته يۍ صبر او اسقامت غواړو.

سلال مياني
صدر
پښتون سټوډنټس فيډريشن بي ﺯيډ يو ملتان

09/12/2025

آج پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن بی زیڈ یو ملتان کے مین کبینیٹ بشمول صوبائی الیکشن کمیٹی چیرمین عبدالحمید ناصر نے آل پشتون انسٹالمنٹ کارپوریشن ملتان کے صدر وسیم خان نیازی سے ملاقات کی۔ اور ملاقات میں پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے آنے والے سرگرمیوں کے بارے میں صدر صاحب سے باتیں ہوئی۔ صدر وسیم خان نیازی نے مدد کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

انفارمیشن سیکرٹری
شاہ زیب داوڑ
پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن بی زیڈ یو ملتان🌺 🚩

Want your school to be the top-listed School/college in Multan?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

Address


Multan