16/11/2025
ہربندہ SEO نہیں کرسکتا
ہربندہ ویڈیوایڈیٹرنہیں بن سکتا
ہربندہ گرافک ڈیزائنرنہیں بن سکتا
ہربندہ بزنس نہیں کرسکتا
مگرایک چیزجوہربندہ کرسکتاہے وہ ہے "محنت اور لگاتار محنت"
دنیاکی ہرایک فیلڈ میں ہرایک کامیاب بندہ جونظرآئےگا وہ محنت کرتاہوانظرآئےگا
لوگوں کےدیکھادیکھی کچھ بھی شروع کرنےسےپرہیزکریں
فری لانسنگ سٹارٹ کرنےسےپہلےاگرآپ لوگ ایک دفعہ مارکیٹ پلیسز (upwork, fiverr) کاجائزہ لےلیں توکافی آسانی ہوجائےگی
بہت سےلوگوں کےکزن، بھائی، دوست احباب اورجاننےوالے گرافک ڈیزائنرہوتےہیں اور اچھےلیول پرکام کررہےہوتےہیں اور یہ شہزادےبھی بغیرمارکیٹ ریسرچ کےاسی فیلڈ میں گھس جاتےہیں
جوبندہ پہلےسےکام کررہاہےاسکی پتہ نہیں کتنےسال کی محنت ہے پتہ نہیں کس لیول کی پروفائل ہےپتہ نہیں کتنےکتنےکلائنٹس ہیں
آپ بالکل ابھی سٹارٹ لےرہےہیں توآپ ایک دو سال میں جب اسکےلیول تک نہیں پہنچ پائیں گےتوخود ہی دلبرداشتہ ہوکر آنلائن کام کوجھوٹ فراڈ کہہ کرگھربیٹھ جائیں گے
میرالوکل SEO میں اچھاخاصا تجربہ ہےاچھےخاصےکلائنٹس ہیں
مگرمیرےدیکھادیکھی آپ لوگ SEO میں آئیں گےاور ایک دو سال میں یہ سب کرناچاہیں گےتو بہت جلد مجھےگالیاں دیتےپھریں گےکہ ایویں اس نےہمارا ٹائم ضائع کیا
سب سےپہلے گوگل پرجاکر آنلائن سکلز کےبارےسرچ کریں
ان ساری سکلز کومارکیٹ پلیسز پرسرچ کرکےانکاسکوپ اور مقابلہ بازی سرچ کریں
پھر ایسی سکل چوز کریں جوآپکے بس کی ہو، جسکےریسورسز آپکو ایزیلی مل جائیں (یوٹیوب ویڈیوز)
جس سکل کوسیکھنےکےلیے اور پریکٹس کرنےکےلیے آپکاکم سےکم خرچہ ہو
فرض کریں ایک سکل سیکھ لی اور اچھی گرپ بن گئی توفورا اسی سکل کی سروسز دیناشروع کریں، اسی سکل کی بیس پراچھی اچھی سٹریٹیجیز بنائیں، مارکیٹ پلیسز پرموجود باقی اسی سکلز والےلوگوں کےپورٹ فولیو اور انکاکام دیکھیں، اور پھر اس سےبھی بہتر اپناپورٹ فولیو بنائیں
اپنےپورٹ فولیو پراپنی سکل کےحساب سےزیادہ سےزیادہ لکھیں
جیسےکہ میری سکل Local SEO ہے
تومیں نئےآنےوالے بزنسز کی رینکنگ اور SEO کےفائدےبیان کرسکتاہوں
طرح طرح کی سٹریٹیجیز لکھ سکتاہوں
جب آپ اپنی سکلز کےبارے میں لکھنابولنا اور ریکارڈ کرناشروع کریں گےتو لوگ آٹومیٹیکلی آئیں گےانشااللہ
کچھ بھی شارٹ کٹ نہیں ہے، محنت شرط ہے، دن رات ایک کرنا شرط ہے
جن لوگوں کا lifestyle آپکو بہت زیادہ موٹیویٹ کرتاہے کبھی ان لوگوں کی محنت بھی دیکھیں کہ کیسےوہ دن رات ایک کرتےہیں، کیسےاپنےبزنس کوگروو کرنےکےلیے چھوٹے سےچھوٹا کام بھی کرتےہیں
اب