Biology and Zoology with Mubashir

Biology and Zoology with Mubashir

Share

This page is for Biology and Zoology discussions info

22/06/2024

Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard!

Mushtaq Ahmed, ﺍﺩﻡ ﺍﺳﺤﺎﻕ, Sadaf Zubair, Shehzad Ahmad, Maher Abuzar Gulzar, Hafsa Nazir, Aman Kun, Shifa Marium, Muhammad Asif, Ravichand Khipro, داود بلوچ, Baharay Shah

31/12/2023

الحمدللہ، اللّٰہ پاک نے 2023 میں بے شمار عزتوں اور نعمتوں سے نوازا ❣️
انشاءاللہ، اللّٰہ پاک کے فضل و کرم اور احباب کی دعاؤں سے 2024 بھی بہترین ہوگا۔ 👏

10/12/2023

I have reached 5K followers! Thank you for your continued support. I could not have done it without each of you. 🙏🤗🎉

23/09/2023

Assalamualaikum to everyone

18/08/2023
14/06/2023


300times magnified

18/04/2023

میرا ایک چھوٹا سا سوال ہے ملیریا کے متعلق اگر ملیریا plasmodium کی وجہ سے ہوتا ہے جبکہ مچھر کی وجہ سے پھیلتا ہے۔
اب سوال یہ ہے کہ سب سے پہلے Plasmodium انسان میں کہاں سے اور کس طرح داخل ہوتا ہے؟
یاد رہے کہ مچھر صرف Carrier ہے جو متاثرہ شخص سے Plasmodium لے کے نارمل شخص میں داخل کرتا ہے۔
________________________________________________
السّلام علیکم!
پہلی تو یہ ہے یہ چھوٹا سوال نہیں ہے۔خیر اس کا جواب مفصل لکھ رہا ہوں۔
انسانی وجود کیساتھ ساتھ کئی ایک موذی امراض کا اپنے اپنے دور میں تسلسل چلتا رہا کبھی طاعون تو کبھی ہیضہ تو کبھی ملیریا نے سکندر اعظم جیسی شدید ہستی کو صفر کر دیا۔
پہلے یہ خیال کیا جاتا تھا کہ شاید ملیریا گندی ہوا یا جوہڑوں کے کھڑے گندے پانی سے پھیلتا ہے لیکن اتفاقاً اس دور میں کوئی آدمی جنگل میں کھو گیا بھوک پیاس سے مرتا ہوا بھٹک رہا تھا تو اسے کہیں ایک پانی نظر آیا اور عین اوپر Cinchona نامی درخت تھا جو اس وقت کی روایت کیمطابق زہریلہ تصور کیا جاتا تھا کہ اسے سونگھنے کھانے یا پینے سے انسان کی موت واقع ہو سکتی ہے لیکن مرتا کیا نا کرتا اس بھٹکے ہوئے آدمی نے وہ اس پانی کو پی لیا جسمیں اس Cinchona نامی درخت کی چھال اور پتے گرے ہوئے تھے۔
پینے کے بعد بجائے مرنے کے وہ اپنے آپ کو کچھ بھلا محسوس کرنے لگا آخر مر جی کر گھر پہنچا کہرام مچا دیا فلاں درخت تو ایسے ثابت ہوا آخر کار تحقیق کی دنیا نے ترقی کی اور لیوران نامی سائنسدان نے یہ پتا لگا لیا کہ The Exact Cause Of Malaria Is Plasmodium اور پھر اسی سنکونا نامی درخت سے Anti Malarial Drugs کا سلسہ شروع ہوا جو آج کل جدید قابل علاج تصور کیا جاتا ہے۔
مچھروں کی کئی اقسام ہیں عموماً انسانوں کو جو کاٹتی ہے وہ ہے Anopheles female mosquito کاٹ کر یہ انسانی رس چوستی ہے اب سوال یہ کہ کیوں کاٹتی ہے یہ ہمیں جب اس نے انڈے دینے ہوتے ہیں تو انڈوں سے لاروے نکلنے کے لیے ایک خاص Protein ان کو نکلنے کے لئے ضروری ہوتا ہے جو صرف انسان کے خون میں موجود ہوتا ہے یہ اس لئے کاٹتی ہے اس کے علاؤہ ان کی باقی تین اقسام ہیں وہ ہیں Phagophytes یعنی پتوں کا رس چوستے ہیں۔
ملیریا مچھر سے نہیں بلکہ اس کے منہ کے ایک Unicellular Eukaryotes ہوتا ہے جسکو Plasmodium کہتے ہیں جو خون چوستے وقت مچھر کی منہ کی نالی سے انسانی جسم میں داخل ہو جاتا ہے اور جسم میں جا کر کچھ Cells پر حملہ آور ہو کر ملیریا کا سبب بنتا ہے۔
اس مادہ مچھر کا کاٹنے کا صحیح وقت صبح طلوع آفتاب اور شام غروب آفتاب ہوتا ہے۔
ملیریا مچھر سے نہیں بلکہ ایک خوردبینی جاندار جس کا نام پلازموڈیم ہے اس سے ہوتا ہے۔
یہ پلازموڈیم مچھر کے جسم بالخصوص خوراک کی نالی یا منہ میں پایا جاتا ہے۔
مچھروں کی لگ بھگ کئی اقسام ہیں لیکن ملیریا زیادہ تر
1) Plasmodium falciparum species
2) Plasmodium vivax species
یہ دو انواع زیادہ متوقع ہیں کہا جاتا ہے کہ ملیریا کا سبب مادہ مچھر جسے اینو فلز کہتے ہیں وہ بنتی ہے جو انسانی خون کو چوستی ہے جب وہ انڈے دینے یا بچے دینے کے دورانیہ میں ہوتی ہے اور اس کے انڈوں کو پکنے کے لئے انسانی رت میں موجود آئرن یا فولاد کی ضرورت ہوتی ہے جبکہ نر مچھروں کو Phagophytes کہتے ہیں یہ تقریباً سبز چیزوں کا جوس پیتے ہیں۔

17/04/2023

1. چیونٹیوں کے پھیپھڑے نہیں ہوتے۔
2. چیونٹیوں کے کان نہیں ہوتے۔
3. چیونٹیاں کسان ہیں۔
4. چیونٹیوں کے دو پیٹ ہوتے ہیں۔
5. چیونٹیاں تیر سکتی ہیں۔
6. چیونٹیاں غلاموں کی مالک ہیں۔
7. چیونٹیاں ڈائنوسار سے بڑی ہوتی ہیں۔
8. دنیا بھر میں چیونٹیوں کی 12,000 سے زیادہ اقسام پائی جاتی ہیں۔
9. ایک چیونٹی اپنے وزن سے 20 گنا زیادہ وزن اٹھا سکتی ہے۔
10. کچھ ملکہ چیونٹیاں کئی سال تک زندہ رہ سکتی ہیں اور ان کی لاکھوں اولادیں ہوتی ہیں۔
11. جب چیونٹیاں لڑتی ہیں تو وہ عام طور پر موت تک لڑتی ہیں۔
12. جب کالونی کی رانی مر جاتی ہے تو کالونی صرف چند ماہ تک زندہ رہ سکتی ہے۔
13. چیونٹیاں آکسیجن کے بغیر دو گھنٹے تک زندہ رہ سکتی ہیں۔
14. چیونٹیوں میں خون نہیں ہوتا۔

16/04/2023

Scientific Names :

1. Man - Homo sapiens
2. Frog - Rana Tigrina
3. Cat - Felice Domestica
4. Dog - Canis Familiers
5. Cow - Boss Indicus
6. France - Bubalus Bubalis
7. Bull - Boss Primigenius Tars
8. Goat - Kapta Hitmus
9. Sheep - Ovies Arise
10. Pig - Susphroca domestica
11. Lion - Panthera Leo
12. Tiger - Panthera Tigris
13. Cheetah - Panthera Pardus
14. Bear - Ursus matitimus carnivera
15. Rabbit - Aurictolegus Kuniculus
16. Deer - Servus Elaphus
17. Camel - Camelus domedarius
18. Lomdi - Canidae
19. Langur - Hominodia
20. Twelve - Ruservus Duvaselli
21. Fly - Masca Domestica
22. Mango - Magnifera indica
23. Paddy - Aurizaya sativat
24. Wheat - Tricticum estivium
25. Peas - Pisum setivium
26. Sarson - Brassica Compestories
27. Peacock - Pavo Christas
28. Elephant - Affilas Indica
29. Dolphin - Platenista Ganketica
30. Kamal - Nelombo Nucifera Garten
31. Banyan - Ficus Bendhalensis
32. Horse - Equus Cabellas
33. Sugarcane - Sugrens Auficineram
34. Onion - Allium Cipia
35. Cotton - Gasipium
36. Mungafali - Eracis
37. Coffee - Coffia Arabica
38. Tea - Thea Cyanenisus
39. Angur - Vitius
40. Turmeric - Crisuma Langa
41. Mecca - Jia Table
42. Tomato - Lycopresican esculentum
43. Coconut - Cocoa Nucifera
44. Apple - Melus Pumia / Domestica
45. Pear - Pyrus cuminis
46. Saffron - Crocus sativius
47. Cashew - Anacardium aromaticum
48. Carrots - Dakas Carota
49. Ginger - Jinjibar Officinale
50. Fulgobhi - Brassica Auliracia

09/04/2023

Phytology vs Botany

Phytology is the study of plants, while botany is a branch of biology that specifically deals with the scientific study of plants

01/04/2023

مچھر خون کیوں چوستے ہیں۔؟؟

تحریر - اعزاز احمد

خون مچھروں کی خوراک بالکل بھی نہیں ۔ وہ خون تب چوستے ہیں جب وہ انڈے دینے والی ہوتی ہے ۔ یہ خون انکے انڈوں کو پروٹین فراہم کرتی ہے ۔ اگر وہ خون نہيں چوسنگے تو ان کے انڈوں سے بچے نہیں نکلینگے یا بہت ہی کمزور نکلتے ہیں ۔ مچھر مختلف گھاس اور پودوں کا رس خوراک کے طور پر استعمال کرتے ہیں ۔
یاد رکھیں مچھر اپنی حس کے ذریعے 160 فٹ کی دوری سے پتہ لگا لیتے ہیں کہ آپ کہاں پر ہیں ۔

مچھر کا نشانہ O بلڈ گروپ والے ذیادہ بنتے ہیں اس کے بعد B والے اور پھر A والے۔ 85% لوگوں کے جسم سے ایسے سگنلز نکلتے ہیں جسکو مچھر محسوس کر کے آپکے بلڈ گروپ کا اندازہ لگاتے ہیں ۔
عموماً ذیادہ صحت مند لوگ، گستاخی معاف، موٹے لوگ سانس کے ذریعے ذیادہ کاربن ڈایکسایڈ خارج کرتے ہیں تو مچھر کو متوجہ کرتی ہے کہ صاحب کہاں پر ہے۔ اسی وجہ سے مچھر سیدھا آپکے چہرے کی طرف آتے ہیں ۔
مچھر کو متوجہ کرنے والی چیز پسینہ اور وہ بندہ جسکا جسم کسی وجہ سے گرم ہو۔ گرم جسم انکی پسندیدہ باڈی ہے۔ اسی وجہ سے آپ ورزش کہ دوران اگر سستانے بیٹھ جاتے ہیں تو تب آپکا جسم گرم ہوتا ہے اور پسینہ بھی ہوتا ہے تو بیٹھتے ہی مچھر کی آوازیں سنائی دینے لگتی ہیں ۔
ہمارے جسم پر حفاظت کے لئے کچھ بیکٹیریا ہوتے ہیں جنکی وجہ سے وہ سکن پر ایسے کیمیکل بناتے ہیں جو مچھر محسوس کر سکتے ہیں۔
حاملہ خواتین مچھر کا ذیادہ شکار بنتے ہیں کیونکہ وہ عام عورتوں کے مقابلے میں ذیادہ کاربنڈائ آکسائڈ سانس کے ذریعے خارج کرتے ہیں ۔ حاملہ عورت عام عورت کی نسبت 21 فیصد ذیادہ کاربنڈائکسایڈ خارج کرتی ہے اور ان کا جسم دوسروں کی نسبت گرم بھی ہوتا ہے ۔
گہرے رنگ کے کپڑے یعنی کالے، سرخ اور اسی طرح تیز رنگ مچھروں مچھروں کو دور سے نظر آتے ہیں ۔
اور وہ لوگ بھی ذیادہ شکار بنتے ہیں جو شراب پیتے ہیں ۔۔

مچھروں سے کیسے بچا جائے ؟
سب سے بہتر یہی ہے کہ آپ اس کے نشوونما والی جگہیں جیسے کھڑا پانی ، پانی بھرے ٹائروں کو ختم کریں ۔
مچھر دانی کا استعمال کریں ۔
جسم پر موسپل یا کوئی اور ریپیلنٹ لگائیں ۔
رات کو تیز رنگ کے کپڑے پہننے سے گریز کریں اور کھلے کپڑے پہنا کریں ۔
مچھر مارنے کے لئے کوئی بھی برقی آلے کا استعمال نہ کریں کیونکہ یہ پیسے اور بجلی کا ضیاع ہے۔
جسم کو پسینے سے صاف رکھیں ۔
خوراک میں پودینے اور لہسن کا استعمال کیا کریں ۔
پودینے کا پانی چھڑکنے یا جسم کے کھلے حصوں پر پودینہ یا لہسن معمولی مقدار میں ملنے سے بھی مچھر پاس نہیں آئنگے۔
دھنیا ، میری گولڈ ، پودینہ ، لیمن گراس کے پودے اگانے سے بھی مچھر بھاگ جاتے ہیں ۔
پانی میں لونگ پیس لیں اور لیموں ڈالیں اور وہ پانی کھلے جسم پر لگانے سے بھی مچھر کے حملے سے بچا جا سکتا ہے ۔
اگر مچھر کافی ذیادہ ہو تو Lambda یا icon کیمیکل سپرے کریں گھر کی دیواروں پر اور آس پاس مگر سپرے کرتے وقت حد درجہ احتیاط سے کام لیں ۔
بستر کے آس پاس الاچی کے درخت یعنی Euclyptus کے پتے رکھنے سے بھی مچھروں کے حملے سے بچا جا سکتا ہے ۔

Want your school to be the top-listed School/college in Multan?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address


Multan Street No 2
Multan