29/03/2021
محترمہ مریم امریکہ میں پیدا ہوئی یونیورسٹی میں اعلی تعلیم حاصل کی دوران تعلیم چند مسلمان طالبات سے دوستی ہو گئی میری محترمہ مریم اپنے ایمان لانے کا واقعہ یوں بیان کرتی ہے کہ میں ایک روز اپنی سہیلی سے گھر ملنے گئی اور ساتھ مٹھائی کا تحفہ بھی لے گی مگر اس نے مٹھائ کو ہاتھ تک نہ لگایا وہ روزے سے تھی میں نے وہ دن اس کے ساتھ بڑے تعجب سے گزرا کہ مسلمان کس طرح بھوک اور پیاس برداشت کرتے ہیں اور معمولات کے کام بھی کرتے ہیں ایک روز میری سہیلی نے مجھے افطاری پر مدعو کر لیا حالانکہ میں روزے سے نہیں تھی میرے لیے اسلام کو جانے کا اچھا موقع تھا میں ان کے مزاج و اطوار کو قریب سے دیکھا روزہ رکھنے کا سبب بھی معلوم کیا افطار کے بعد سارے لوگ نماز کے لیے کھڑے ہوگئے امام صاحب نے جب قرآن مجید کی تلاوت شروع کی تو اسے سنتے ہیں میرے دل پر ایک عجیب قسم کی کیفیت طاری ہوگئی مجھے بعد میں معلوم ہوا کہ امام صاحب نے اس روز نماز میں سورۃ رحمٰن کی تلاوت کر رہے تھے مجھے تلاوت سن کر بڑا سکون اور اطمینان محسوس ہوا بغیر کسی علم کہ میں یہ سن رہی ہوں میری آنکھوں سے آنسو جاری ہوگئے اور میرے دل میں تڑپ پیدا ہوگی ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ مجھے حق مل گیا ہے میں نے اپنی اس کیفیت کا اظہار اپنی مسلمان سہیلی سے کیا تو اس نے مجھے مطالعہ کے لیے قرآن مجید کا انگريزی ترجمہ کچھ کتابیں اور چند کیسٹیں اور کچھ دنوں کے بعد میں اپنے گھر والوں کی مخالفت کے باوجود اسلام میں داخل ہوگئیں