Nisbat E Muazzmia

Nisbat E Muazzmia الہی تابودو خورشید ماہی چراغ چشتیاں راہ روشنائی

28/12/2025
05/12/2025
30/11/2025

✨ 140واں سالانہ عرس مبارک ✨
شیخُ الشیوخ، ملجاءُ الروحانیین، مرجعُ العلماء الربانیین، قبلۂ حاجات
اعلی حضرت حضرت خواجہ معظم الدین رحمۃُ اللہ علیہ

📅 تاریخ: 1 اور 2 دسمبر 2025 (بروز سوموار و منگل)
📍 مقام: خانقاہِ معظمیہ، معظم آباد شریف، ضلع سرگودھا

---

🌙 پہلی نشست — 1 دسمبر
⏰ عصر 4 بجے

🌙 دوسری نشست — بعد نمازِ مغرب
روحانی گفتگو
مقرر: پیر طریقت حضرت خواجہ محمد معظم الحق معظمی مدّظلّہ العالی

---

🌞 تیسری نشست — 2 دسمبر (منگل)
⏰ دن 10 بجے
🎤 محفلِ سماع
علیم اللہ قوال، عظیم اللہ قوال، وہمنوا فیصل آباد

---

اللّٰہ پاک اس عرس مبارک کو اپنی بارگاہ میں قبول و منظور فرمائے۔
آپ سب دوستوں کو شرکت کی بھرپور دعوت ہے۔ 🌹✨

---

#سماع #سرگودھا

27/11/2025

#قوالی

17/11/2025

تاجدارِ ختمِ نبوت ﷺ کانفرنس، کمپنی باغ سرگودھا میں
مرے مرشدِ کریم حضرت خواجہ پیر محمد معظم الحق معظمی مدّظلّہ العالی
کا روح پرور، ایمان افروز اور دلوں کو جگانے والا خطاب۔
الحمدللہ دل کی دنیا روشن ہو گئی ✨
#سرگودھا #محفل

23/10/2025

بسم اللہ الرحمن الرحیم
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
دین اسلام کی بنیاد توحید خدا وندی اور رسالت محمدی ھے
اس کے بعد تمام کا تمام دین رحمت عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات اقدس کی تشریح وتوضیح کا مرھون منت ھے
رسول اللہ جو عطا کریں وہ لے لو جس سے روکیں اس سے باز رھو
جو رسول اللہ کی اطاعت کرتا ھے اس نے یقینا اللہ کی اطاعت کی
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ظاھری اعمال کو شریعت سے تعبیر کیا جاتا ھےاور باطنی اعمال واحوال کا نام طریقت ھے
رحمت کونیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کےوصال کے بعد امت میں دونوں اعمال کی حفاظت واشاعت کا اھتمام موجود ھے
اعمال ظاھرہ کی حفاظت ،تدوین اور ان پہ عمل کرنے والے علماء حق کہلائے اور ظاھری اعمال پہ عمل پیرا ھونے کے ساتھ ساتھ پورے اخلاص اور معیار کے مطابق باطنی اعمال واحوال کو اپنانے والے افراد،صوفیاء کے معزز نام سے معروف ھوئے
خانقاہ معظمیہ معظم آباد ضلع سرگودھا پاکستان کے موسس اعلی حضرت خواجہ معظم الحق والدین رحمہ اللہ علیہ(متوفی 1907) علم شریعت و باطن کے بحر ذخار بھی تھے اور قطب الارشاد بھی !(تفصیلی تعارف کیلئے میری کتاب نفخات معظمیہ کا مطالعہ فرمائیں )
حضرت خواجہ معظم کے اکلوتے فرزند محمد حسین ایک مستند عالم باکمال صوفی اور خانقاہ معظمیہ کے باوقار اور مٹالی صاحب سجادہ تھے
ترویج علم ،توقیر علماء، خدمت خلق،درد مندی،خلق خدا کی خیر خواھی؟ذکر واذکار کی غیر معمولی پابندی اور شخصی طور پہ خلیق پیکر خلوص مرقع عجز و انکسار اور مجسم مہر و محبت !
اسلاف کا پرتو جمیل ،اخلاف کیلئے کامل مربی اور آبروئے حقیقت وطریقت تھے
اپنے مرشد کی نگاہ میں اس قدر توقیر کہ حضرت خواجہ محمد ضیاء الحق والدین سیالوی رحمہ الباری نے آپ کو اپنے جملہ معاملات میں فیصلہ کن مشیر کی عزت سے سرفراز کیا ھوا تھا
رحمت عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت سے آپ کا دل مالا مال تھا
رسول حجازی کی محبت واطاعت ھی آپ کی عظیم المرتبت شخصیت کی پہچان ھے
ھمہ وقت درود شریف آپ کا وظیفہ تھا بات بات پہ سرور کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات اقدس کا حوالہ آپ کا شعار بن گیا تھا
آج سے ستاسی سال قبل تین مرتبہ بحری جہاز سے حجاز مقدس کا سفر کیا اور یوں اپنی آتش محبت کو آنچ دیتے رھے
حضرت میاں عبد الحمید رحمت اللہ علیہ سجادہ نشین خانقاہ عالیہ مکان شریف ضلع خوشاب جب بھی خواجہ محمد حسین رحمہ اللہ کا تزکرہ فرماتے تو شعر ان کے لبوں پہ رقص کرتا
آہ وہ زندگی کی اک ساعت
جو تیری بارگاہ میں گزری
حضرت خواجہ محمد حسین رحمہ اللہ کو عمر عزیز کے صرف پینتالیس سال میسر آئے لیکن اس شان سے گزارے کہ آپ کی شخصیت اس شعر کا مصداق ٹہری
تیری صورت سے نہیں ملتی کسی کی صورت
ہم جہاں میں تیری تصویر لیے پھرتے ہیں
1360 ھجری جمادی الاولی کی چھبیس تاریخ کو آپ راھئ عالم بقا ھوئے
9جمادی الاولی (1447) 1 نومبر بروز ہفتہ کو مجلس نور میں آپ کے تذکار اور با برکت تعلیمات سے ارباب دل کی ارواح کو معطر کرنے کا اھتمام ھو گا
محمد معظم الحق سجادہ نشین
خانقاہ معظمیہ معظم آباد شریف

Address

Muazzamabad
40430

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Nisbat E Muazzmia posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Nisbat E Muazzmia:

Shortcuts

Share

Category