28/08/2026
محکمہ تعلیم سندھ میں ڈجیٹل اصلاحات کی جانب مزید اہم پیش رفت
وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کی ہدایت پر سندھ میں طلبہ کی حاضری مانیٹرنگ کے نظام SAMRS کا دائرہ کار 3,481 سرکاری اسکولوں تک وسیع کر دیا گیا۔
اب ہر طالب علم کا ڈیجیٹل تعلیمی پروفائل تشکیل دیا جائے گا، جس میں حاضری، تعلیمی کارکردگی، امتحانی ریکارڈ اور اسکول منتقلی سمیت تعلیمی سفر کا مکمل ریکارڈ موجود ہوگا۔ وزیر تعلیم سندھ
رواں ماہ 10 اگست 2026 تک سندھ کے 3,481 سرکاری اسکول SAMRS نظام پر آن بورڈ ہو چکے ہیں۔
سندھ کے تمام سرکاری اسکولوں کو اپریل 2027 تک SAMRS نظام پر آن بورڈ کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
سندھ کابینہ نے مارچ 2026 میں SAMRS پالیسی 2026 کی منظوری دے دی تھی۔
اسٹوڈنٹ اٹینڈنس مانیٹرنگ اینڈ ریڈریس سسٹم (SAMRS) کے ذریعے طلبہ کی حاضری کی نگرانی اور مسلسل غیر حاضری کی بروقت نشاندہی کی جا سکے گی۔
۔SAMRS ایسے طلبہ کی نشاندہی میں مدد دے گا جو اسکول چھوڑنے کے خطرے سے دوچار ہیں۔
نظام میں طلبہ کی رجسٹریشن، طلبہ و اسٹاف کی حاضری، گریڈ پروموشن اور منفرد اسٹوڈنٹ آئی ڈی کی سہولت شامل ہے۔
۔SAMRS کے تحت طلبہ کے لیے منفرد IDs اور QR Codes جاری کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔
طلبہ حاضری نظام SAMRS کے ذریعے سرٹیفکیٹس کے اجرا اور روزانہ، ماہانہ اور سالانہ رپورٹس کی تیاری بھی ممکن ہوگی۔
طلبہ کی مسلسل غیر حاضری کی صورت میں SAMRS کے ذریعے SMS، ای میل اور WhatsApp الرٹس بھیجے جا سکیں گے۔
۔SAMRS میں Student Attendance Redress کا نظام طلبہ کی غیر حاضری کی وجوہات کی نشاندہی اور مناسب اقدامات میں معاونت کرے گا۔
طلبہ کی حاضری سے متعلق بروقت اصلاحی اقدامات کے لیے Student Attendance Redress Procedures بھی نوٹیفائی کیے جا چکے ہیں۔
کمزور انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی والے علاقوں کے لیے SAMRS میں آف لائن فعالیت بھی شامل کی گئی ہے۔
طلبہ حاضری سسٹم SAMRS میں جیو فینسڈ حاضری اور آف لائن فیشل ریکگنیشن کے ذریعے طلبہ کی حاضری کی سہولت بھی متعارف کرائی گئی ہے۔
۔SAMRS کو اہم تعلیمی ڈیجیٹل نظاموں کے ساتھ مربوط کیا جا چکا ہے، جن میں FRAMES، SEMIS اور HRMIS/SELD Staff Biometric System شامل ہیں۔
۔SAMRS کو Students’ Formative Assessment Module اور Teachers’ Classroom Observation Module کے ساتھ بھی مربوط کیا گیا ہے۔
۔SAMRS کی مزید انضمامی توسیع BISP، NADRA، NFE-MIS، Girls’ Stipend System اور School Specific Budget سسٹم سمیت دیگر اداروں تک کی جائے گی۔
طلبہ کی منفرد شناخت کے لیے محکمہ اسکول ایجوکیشن، لوکل گورنمنٹ اور NADRA کے درمیان تعاون بھی منصوبے کا حصہ ہے۔
لوکل گورنمنٹ کے تعاون سے یونین کونسلز کے ذریعے بچوں کی پیدائش اور چائلڈ رجسٹریشن میں بھی سہولت پیدا کی جائے گی۔
۔SAMRS کے تحت مانیٹرنگ افسران اور مانیٹرنگ اسسٹنٹس کی Training of Trainers مکمل کر لی گئی ہے۔
— محکمہ تعلیم سندھ.