Governor's Model School Ghallanai

Governor's Model School  Ghallanai

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Governor's Model School Ghallanai, School, Mohmand.

08/03/2026

Important Notice 📢
School will reopen on Monday, 09/03/2026, in accordance with the revised examination date sheet mentioned bellow. The re-examinations will be conducted strictly as per the updated schedule. All students are advised to attend school regularly and be well prepared for their examinations. Parents are kindly requested to ensure the punctual attendance of their children during the examination period. Your cooperation in following the revised schedule will be highly appreciated.
اسکول کل پیر، 09/03/2026 سے دوبارہ کھولا جا رہا ہے، جیسا کہ نیچے دی گئی نظر ثانی شدہ امتحانی تاریخ شیٹ کے مطابق ہے۔ دوبارہ امتحانات اسی نئے شیڈول کے مطابق منعقد کیے جائیں گے۔ تمام طلباء کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ باقاعدگی سے اسکول آئیں اور اپنے امتحانات کی مکمل تیاری کریں۔ والدین سے گزارش ہے کہ وہ امتحانی دنوں میں اپنے بچوں کی بروقت حاضری کو یقینی بنائیں۔ مقررہ شیڈول پر عمل درآمد میں آپ کا تعاون قابلِ قدر ہوگا۔

01/03/2026

🚨 انتہائی اہم اعلان برائے والدین و اساتذہ کرام 🚨
سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر غلنئی ماڈل سکول کل بروز ___پیر__2026_03_02___ سے تاحکمِ ثانی (اگلے نوٹیفکیشن تک) مکمل طور پر بند رہے گا۔
یہ فیصلہ طلبہ و طالبات، اساتذہ اور تمام عملے کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ موجودہ حالات کے باعث احتیاطی تدابیر اختیار کرنا نہایت ضروری سمجھا گیا ہے۔
📌 تمام معزز والدین سے گزارش ہے کہ اپنے بچوں کو سکول بھیجنے سے گریز کریں۔
📌 تمام اساتذہ کرام اور سٹاف ممبران سے بھی درخواست ہے کہ اس اطلاع پر مکمل عملدرآمد کریں۔
📌 براہِ کرم اس اہم پیغام کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ ہر طالب علم اور والدین تک بروقت اطلاع پہنچ سکے۔
مزید معلومات اور نئی تاریخ کے اعلان کے لیے اگلے سرکاری نوٹیفکیشن کا انتظار کریں۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کی حفاظت فرمائے اور ملک میں امن و امان قائم رکھے۔ آمین۔

Photos from Governor's Model School  Ghallanai's post 13/02/2026

غلنئی ماڈل سکول کی Farewell's پارٹی 2026
ہمیشہ کی طرح اس سال بھی Ghallanai Model School کے جونئیر سیکشن کے اسٹوڈنٹس نے شاندار پائیر ویل پارٹی کا انعقاد کیا۔ 🎉
طلبہ مختلف اقسام کے لذیذ کھانوں سے خوب لطف اندوز ہوئے، ہنسی خوشی کے لمحات شیئر کیے، اور ساتھ ساتھ میوزک کو بھی انجوائے کیا🎶
اس تقریب کا مقصد نہ صرف تفریح تھا بلکہ آنے والے امتحانات سے پہلے ذہن کو تازہ کرنا اور نئی توانائی حاصل کرنا بھی تھا۔ طلبہ نے بھرپور انداز میں انجوائے کیا اور عزم کیا کہ وہ آئندہ امتحانات میں بہترین کارکردگی دکھائیں گے۔ 📚
اللہ تعالیٰ تمام طلبہ کو کامیابیوں سے ہمکنار کرے اور ان کے روشن مستقبل کی راہیں آسان فرمائے۔ آمین۔

05/02/2026

Reminder
غلنئی ماڈل سکول غلنئی ضلع مہمند ۔
دلچسپی رکھنے والے افراد کو مطلع کیا جاتا ہے۔کہ غلنئی ماڈل سکول غلنئی کے کینٹین کی نیلامی کے سلسلے میں جمع کرائی جانے والی درخواستوں کی تاریخ میں 10/02/2026 تک توسیع کردی گئی ہے ۔کامیاب بولی دہندہ کا اعلان 12/02/2026 کو کیا جائے گا ۔شکریہ
اسسٹنٹ ایڈمن
03479795359

28/01/2026

غلنئی ماڈل سکول غلنئی
ضلع مہمند
سہ بارہ اطلاع نیلام عام سکول کینٹین
خواہش مند افراد کو بذریعہ نوٹس ہذا مطلع کیا جاتا ہے کہ سکول مذکورہ بالا کا کینٹین نیلامی کے لیے پیش ہے ۔ شرایط و قواعد کا فارم سکول گیٹ سے دستیاب ہے فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ 4 فروری 2026 ہے۔
المشتہر
سکول ایڈمن
03469841170
03479795359

24/11/2025

بہت افسوس کے ساتھ یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ ہماری سکول کی محترمہ ٹیچر ناہید اب ہم میں نہیں رہی۔
وہ ہمارے لیے ماں جیسی تھی۔ ان کی خدمات، محبت اور سکول کے لیے اُن کی بے مثال محنت ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہے گی۔
ٹیچر ناہید کے ضلع مہمند میں ہزاروں شاگرد موجود ہیں جو آج اُن کی رحلت پر دل سے غمگین ہیں۔
وہ واقعی ہم سب کی ماں تھی، اور ان کا خلا کبھی پُر نہیں ہوسکے گا۔
مرحومہ کی نمازِ جنازہ کل بوقت گیارہ بجے ایگریکلچر یونیورسٹی پشاور، پروفیسر کالونی میں ادا کی جائے گی۔
اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور اُن کے اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا کرے۔
آمین۔

Photos from Governor's Model School  Ghallanai's post 14/10/2025

1st term Exam-2025
Junior section.

31/07/2025

نیلامی سکول کینٹین
غلنی ماڈل سکول غلنی ضلع مہمند
تمام دلچسپی رکھنے والے ٹھیکیداروں کو مطلع کیا جاتاہے کہ سکول ہذا کا کینٹین براےنیلام عام عرصہ دس ماہ (از یکم ستمبر 2025 تا 30 جون 2026) کے لیے پیش ہے. شرایط وضوابط کےفارم سکول گیٹ سے دستیاب ہیں.
المشتہر
سکول ایڈمن

30/07/2025

Class 10th top scorer

On behalf of the school, we warmly congratulate all the students who have succeeded! 🏆
Your achievement is the result of your dedication, hard work, and commitment. This success is not just about marks — it reflects your determination, courage, and ambition. You are our pride!
May Allah bless you with more success, knowledge, and opportunities to serve humanity.
Keep striving towards your dreams even after this milestone!

With best regards,
GMS Ghallanai🏫

29/07/2025

Heartfelt congratulations to Hilal Uddin, who secured 1st position in Class 10th with 1109 marks, and to Ubaid Ullah, who excelled in Class 9th with 513 marks. Congrate to both students, their families, and to the dedicated staff and Principal, Syeda Sultan Afridi, of GMS Ghallanai, who have made this achievement possible.
Well done GMS hero!👏👍❣️

08/06/2025

غلنئی ماڈل سکول کی طرف سے تمام اہل اسلام کو عید الاضحیٰ بہت بہت مبارک۔

Want your school to be the top-listed School/college in Mohmand?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address


Mohmand