30/11/2025
الخدمت فاؤنڈیشن شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام سالانہ لیٹریری فیسٹیول میں جامعہ تفہیم القرآن غازی بیگ کے شعبہ حفظ کے طالب علم سدیس ولد بیت اللہ نے صوبائی سطح پر دوسری پوزیشن حاصل کی۔
صدر الخدمت فائونڈیشن خیبرپختونخوا خالد وقاص سے اپنا انعام وصول کیا۔
یہ کامیابی نہ صرف ادارے بلکہ والدین اور اساتذہ کے لیے باعثِ فخر ہے۔
ہم اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں اور جامعہ کے منتظمین، اساتذہ اور طالب علم کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔