01/05/2026
یکم مئی *"یومِ مزدور* " یہ دن ہمیں محنت کشوں کی عظمت اور ان کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ *ہمارے نبی* *کریم ﷺ نے فرمایا: "مزدور کی مزدوری اس کا پسینہ خشک ہونے سے پہلے ادا کرو" اور "محنت کرنے والا اللہ کا دوست ہے"۔*
آج کی دنیا جس ترقی پر کھڑی ہے، اس کے پیچھے ایک مزدور، ایک کسان، ایک کاریگر کی محنت شامل ہے۔ سڑکیں، عمارتیں، کھانا، کپڑا - ہر چیز کسی نہ کسی کی محنت کا نتیجہ ہے۔
1. کوئی پیشہ چھوٹا نہیں ہوتا، محنت سب سے بڑی عبادت ہے
2. ڈرائیور، خاکروب، مالی، ماسی، چوکیدار - سب قابلِ عزت ہیں
3. محنت سے جینے والا شخص کبھی کسی کا محتاج نہیں ہوتا
آئیے مل کر اپنے بچوں میں محنت، دیانت اور تمام محنت کشوں کا احترام پیدا کریں ۔یہ دن ہمیں بتاتا ہے کہ قوموں کی ترقی محنت کشوں کی مرہونِ منت ہے۔ اپنے بچوں کو ہر پیشے کا احترام کرنا اور محنت کی عادت ڈالنا سکھائیں۔
یاد رکھیں: "باکردار اور محنتی قومیں ہی کامیاب ہوتی ہیں"
منجانب: انتظامیہ ایف سی پی ایس غلنئی