08/03/2026
شبِ قدر اور شہادتِ امام علی (ع)
شبِ قدر کی بابرکت راتیں (19، 21، 23 رمضان) عبادت، دعا اور مغفرت کی راتیں ہیں، جن میں مقدرات لکھی جاتی ہیں۔ 19 رمضان کی رات خاص طور پر اہم ہے کیونکہ اسی شب امیرالمؤمنین حضرت علی (ع) کو مسجد کوفہ میں ابن ملجم نے ضربت لگائی تھی، جو 21 رمضان کو آپ (ع) کی شہادت پر منتج ہوئی۔
شبِ قدر کے اعمال:
یہ راتیں ہزار مہینوں سے افضل ہیں، ان میں عبادت کرنا بے شمار برکات رکھتا ہے۔ شبِ قدر کے مستحب اعمال درج ذیل ہیں:
1. غسل شبِ قدر – مغرب سے پہلے یا بعد میں غسل کرنا مستحب ہے۔
2. نماز – 2 رکعت نماز جس میں ہر رکعت میں سورہ حمد کے بعد 7 مرتبہ سورہ قدر پڑھی جاتی ہے۔
3. قرآن سر پر رکھنا – قرآن پاک کو سر پر رکھ کر خدا اور چودہ معصومین (ع) کا واسطہ دے کر دعا کرنا۔
4. دعائے جوشن کبیر – یہ دعا ہزار ناموں پر مشتمل ہے اور ہر مصیبت و بلا سے حفاظت کا ذریعہ ہے۔
5. زیارتِ امام حسین (ع) – ان راتوں میں امام حسین (ع) کی زیارت پڑھنا بے حد فضیلت رکھتا ہے۔
6. دعائے استغفار – اپنے گناہوں کی مغفرت کے لیے دعا کرنا۔
7. 100 رکعت نماز – ہر دو رکعت کے بعد سلام اور ہر رکعت میں سورہ حمد کے بعد سورہ اخلاص 10 مرتبہ پڑھنا۔
8. مخصوص دعائیں – دعائے توبہ، دعائے مکارم الاخلاق اور دعائے ف*ج پڑھنا۔
9. تسبیحات – ذکرِ خدا، لاحول ولاقوۃ الا باللہ، استغفار اور صلوات پڑھنا۔
10. امام علی (ع) کی شہادت کی یاد – اس رات میں امام علی (ع) کی مصیبت کو یاد کرنا اور ان کی سیرت سے درس لینا۔
یہ راتیں رحمت، مغفرت اور بخشش کی راتیں ہیں، ان سے زیادہ سے زیادہ فیض حاصل کریں۔
https://www.shiaonlinequranclass.com/about-us.php

03/02/2026
03/01/2026
03/11/2025