MsM College of Shariah Minahj University

MsM College of Shariah Minahj University

Share

20/07/2023
10/03/2023
Photos from Fehm-e-Den's post 26/01/2023
24/01/2023

افتتاحی تقریب فہم دین ایپ

14/12/2022
12/12/2022

اولیاء کرام سے تعلقِ عقیدت و اطاعت

تحریری کاوش:----- حفیظ اللہ جاوید
اولیاء اللہ اور بزرگان دین کی شخصیت کے دو الگ پہلو ہیں ان کے ساتھ ہمارا رشتہ کیا پونا چاہیے ، ان کے ایک پہلو کے ساتھ تعلق محبت و عقیدت کا رشتہ ہے اور محبت و عقیدت میں ان کی عظمت ، کمالات ، کرامات اور روحانی تصرفات شامل ہیں ۔اس رشتہ سے ہمارا ان سے تعلق قائم ہوتا ہے۔
ان کی شخصیت کا دوسرا پہلو جو انہوں نے اللہ کے دین کو زندہ کیا اور لوگوں کے مردہ تعلق کو اللہ اور اس کے دین کے ساتھ جوڑا اور محی الدین کہلائے ۔ ہمارا ان کے ساتھ یہ تعلق متابعت کا ہے یعنی ان کی پیروی و اتباع کرنا ، ان کے نقش قدم پر چلنا ، ان کی تعلیمات کو فالو کرنا اور ان پر عمل کرنا ۔
اولیاء کرام سے دو قسموں کے رشتے استوار ہوتے ہیں ایک محبت و عقیدت اور دوسرا پیروی و متابعت کا رشتہ ۔ ڈاکٹر صاحب نے فرمایا کہ میں اس مکتبہ ء فکر میں پیدا ہوا ہوں جو محبت و عقیدت کو تو سننا چاہتا ہے لیکن دوسری بات پر کان ہی نہیں دھرنا چاہتا ۔ الاماشاءاللہ سوائے قلیل لوگوں کے وہ سارا کام محبت و عقیدت سے ہی چلانا چاہتا ہے اور ایک اہلسنت کا دوسرا طبقہ ہے جو محبت و عقیدت کی بات زیادہ سننا نہیں چاہتا اور نہ تقریبات اور مجالس میں اس کو منانا چاہتا ہے وہ صرف تعلیماتِ یعنی پیروی و اتباعت کی بات ہی کرتا اور سنتا ہے۔۔
دونوں رشتے ہی سچے اور لازم و ملزوم ہیں مگر ایک طبقے نے محبت و عقیدت کا دامن پکڑ لیا ہے اور دوسرے سے لاتعلق ہو گیا ہے۔ اور دوسرے طبقے نے پیروی و متابعت کا دامن پکڑ لیا ہے اور محبت و عقیدت مبالغہ انگیزی اور بےفائدہ سمجھ کر اس کو چھوڑ دیا ہے ۔
واعظین کے لئے بڑا آسان ہے کہ اگر ان کے سامعین محبت و عقیدت والے ہوں تو وہ ان کو کرامات سنائے گا کیونکہ یہ قلبی رشتہ جذبات کو جوڑتا ہے، دوسرا رشتہ عقل و فہم یعنی پیروی و متابعت کو ایڈریس کرتا ہے اور عقل و فہم سے ذریعے عمل میں جاتا ہے ۔ جس طرح ہم نے اپنی زندگیوں سے پیرویِ و متابعت کے رشتے کو نکال کر عمل ، تقوی، علم اور پرہیزگاری سے محروم ہو گئے ہیں ، اسی طرح دوسرے لوگوں نے پیروی و متابعت پر فوکس کر کے جو محبت و عقیدت ، روحانی قلبی تعلق کے مظاہر ہیں اور اس محبت و عقیدت کے ساتھ جو برکتیں ہیں انہوں نے اس سے اپنے آپ کو اس نعمت سے محروم کر لیا ہے ۔ آدھی چیز ادھر رکھ لی گئی ہے اور آدھی چیز ادھر رکھ لی گئی ہے ۔
اندازہ کریں کہ ڈاکٹر صاحب نے اس راہ میں کتنی مشکلات اٹھائی ہوں گی کیونکہ آپ کو سننے والوں کی اکثریت محبت کے سوا کوئی دوسری بات سننا نہیں چاہتی جبکہ ڈاکٹر صاحب نے ان کو پیروی و متابعت کی راہ پر چلانے کے لئے تگ و دو کی ہے تاکہ جس چیز کی ان میں کمی ہے وہ پوری ہو جائے ۔
ایسی مجالس منعقد کرنے کا یہ مقصد ہے کہ ان امور پر زندگی میں توجہ کریں اور جہاں تک سیدنا غوث الاعظم رض کے ساتھ محبت و عقیدت کا تعلق ہے اور وہ حق ہے اسی طرح پیروی و متابعت کا تعلق بھی قائم کریں تاکہ آپ ان کے سچے مرید کہلائیں.

فہم دین پراجیکٹ

کلپ نمبر: 187

خطاب کا خلاصہ سننے کے لیے درج ذیل لنک پر کلک کریں۔
https://youtu.be/fASwPkzXey4

مکمل خطاب سننے کے لیے درج ذیل لنک پر کلک کریں۔
https://youtu.be/TGnFEfq8M2w

18/11/2022
08/11/2022
06/10/2022

*اللہ کا ذِکر کیسے کرنا چاہیئے؟*
(ایمان افروز گفتگو)

فہم دین پراجیکٹ

کلپ نمبر: 168

خطاب کا خلاصہ سننے کے لیے درج ذیل لنک پر کلک کریں۔
https://youtu.be/VgnLooniUww

مکمل خطاب سننے کے لیے درج ذیل لنک پر کلک کریں۔
https://youtu.be/dgJid490btI

Want your school to be the top-listed School/college in Model Town?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Address


Model Town
57400