GHS Mandati District Orakzai

GHS Mandati District Orakzai GHS Mandati is a government institution located in Section Mishti at 3 km distance from Sampog top.

  Open   of Excellence   Mandati
28/03/2026

Open
of Excellence
Mandati

31/12/2025

🚀 Equipping Our Students for the Future! 💻
゚viralシfypシ゚ စာတို

  (ضلع اورکزئی) کے شاندار نتائج کا اعلان کردیا گیا ​: 🌟 تعلیمی میدان میں کامیابی کا ایک اور سنگِ میل! 🌟​انتہائی مسرت کے ...
22/12/2025

(ضلع اورکزئی) کے شاندار نتائج کا اعلان کردیا گیا
​: 🌟 تعلیمی میدان میں کامیابی کا ایک اور سنگِ میل! 🌟
​انتہائی مسرت کے ساتھ یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ گورنمنٹ ہائی سکول مندتی، ضلع اورکزئی میں سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
​آج سکول ہذا میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں طلبہ کی محنت، اساتذہ کی لگن اور والدین کی دعاؤں کے ثمرات سمیٹے گئے۔
​نتائج کی جھلکیاں:
​پوزیشن ہولڈرز: نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو انعامات اور سرٹیفکیٹس سے نوازا گیا۔
​مجموعی نتیجہ: سکول کا مجموعی نتیجہ شاندار رہا جو اساتذہ کی انتھک محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
​اساتذہ کا پیغام:
پرنسپل صاحب اور تمام اساتذہ کرام نے کامیاب ہونے والے طلبہ کو مبارکباد پیش کی اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ ضلع اورکزئی کے روشن مستقبل کے لیے تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔
​والدین سے گزارش:
تمام والدین سے گزارش ہے کہ وہ اپنے بچوں کی حوصلہ افزائی کریں اور نئی کلاسز کے لیے ان کی تیاری پر بھرپور توجہ دیں)

09/11/2025
💫👑 *دیوار فولادی مندتی مندتی* 👑💫 *گورنمنٹ ہائی سکول مندتی ضلع اورکزئی کی شاندار کارکردگی* آج 5 نومبر 2025 کو گورنمنٹ ہائ...
06/11/2025

💫👑 *دیوار فولادی مندتی مندتی* 👑💫
*گورنمنٹ ہائی سکول مندتی ضلع اورکزئی کی شاندار کارکردگی*
آج 5 نومبر 2025 کو گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول کلایہ میں ہونے والی ڈسٹرکٹ لیول مقابلہ ادبیات کی ایک پر وقار تقریب میں(جس میں ضلع اورکزئی کے مخلتف سکولوں کے طلبہ نے مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیا) گورنمنٹ ہائی سکول مندتی ضلع اورکزئی نے اپنی سابقہ شاندار روایات کو برقرار رکھتے ہوئے کل گیارہ میں سے 7 آئٹمز اپنے نام کئے ۔ جن کی تفصیل ذیل ہے۔
💥 *حسن قرآت:* پہلی پوزیشن
💥 *نعت خوانی* :پہلی پوزیشن
💥 *ثنا خوانی* : پہلی پوزیشن
💥 *قومی ترانہ:* پہلی پوزیشن
💥 *ملی نغمہ:* پہلی پوزیشن
💥 *سپیلینگ بی:* پہلی پوزیشن
💥 *انگریزی مضمون نویسی:* پہلی پوزیشن
💥 *اُردو تقریر:* دوسری پوزیشن
💥 *انگریزی تقریر:* دوسری پوزیشن
💥 *اُردو مضمون نویسی:* دوسری پوزیشن
پوری کمیونٹی کے ساتھ خوشی کا یہ شاندار خبر شئیر کرتے ہوئے نہایت پرجوش اور خوشی کا سماں ہے کہ ہمارے ہونہار طلباء نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تاریخ رقم کی ہے۔ یہ گورنمنٹ ہائی سکول مندتی ضلع اورکزئی کے لئے ایک یادگار اور فخر کا دن ہے۔ یہ کامیابی صرف ایک تعداد نہیں بلکہ پرنسپل سیف اللہ خان اورکزئی صاحب کی قائدانہ صلاحیتوں، جملہ اساتذہ کرام کی مشترکہ شب و روز کاوشوں اور طلبہ کی گہری فکری اور انتھک محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
آخر میں ایک نعرہ
آئی مندتی ۔۔۔۔سب پے چھائی مندتی
Education Annual Sports Distt Orakzai Education info Department Of Sports Orakzai Deputy Commissioner Orakzai Directorate of Elementary & Secondary Education Khyber Pakhtunkhwa ゚viralシfypシ゚viralシ

آج،بمورخہ 23 ستمبر بروز منگل   کے پرنسپل سیف اللہ خان اورکزئی اور فزیکل ایجوکیشن ٹیچر چمن خان صاحب نے مشترکہ طور پر پراک...
23/09/2025

آج،بمورخہ 23 ستمبر بروز منگل
کے پرنسپل سیف اللہ خان اورکزئی اور فزیکل ایجوکیشن ٹیچر چمن خان صاحب نے مشترکہ طور پر پراکٹوریل بورڈ کو سکول میں نظم و ضبط کی اہمیت پر ایک اہم بریفینگ دی۔ اس سیشن کا مقصد انہیں ان کی ذمہ داریوں کو سمجھانا اور سکول کے ماحول کو بہتر بنانے کے لیے ان کے کردار کو واضح کرنا تھا۔
​اہم نکات:
​نظم و ضبط کی پابندی: پراکٹرز کو یہ سمجھایا گیا کہ وہ سکول کے اصول و ضوابط کی پیروی کو یقینی بنائیں۔
​مثبت رول ماڈل: انہیں خود ایک مثال بننے کی ترغیب دی گئی تاکہ دوسرے طلباء بھی ان کی پیروی کریں۔
​طلباء کے ساتھ تعاون: یہ بات واضح کی گئی کہ وہ طلباء کے ساتھ دوستانہ اور معاون رویہ اپنائیں اور مسائل کو حل کرنے میں مدد کریں۔
​بہتر ماحول: اس بریفنگ کا مقصد پراکٹرز کو ایک ایسے رہنما کے طور پر تیار کرنا تھا جو سکول میں ایک پرامن اور تعلیمی ماحول قائم کر سکیں۔
​ہمیں امید ہے کہ ہمارے پراکٹرز اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی نبھائیں گے اور سکول کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔
​ہیش ٹیگز:
#پراکٹرز #تعلیم

  at   طلبہ کے روشن مستقبل کے لیے تین طبقوں کا کردار انتہائی اھم ہوتا ہے۔ جن میں خود طلبہ، اساتذہ ،اور والدین شامل ہیں ا...
09/09/2025

at
طلبہ کے روشن مستقبل کے لیے تین طبقوں کا کردار انتہائی اھم ہوتا ہے۔ جن میں خود طلبہ، اساتذہ ،اور والدین شامل ہیں اور تینوں طبقے مل کر باہمی ربط اور تعاون کے ساتھ مقصد تک پہنچ سکتے ہیں ورنہ کسی ایک کا بھی پیچھے رہنے اور اپنی ذمہ داری کا احساس نہ کرنے سے یہ خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکے گا۔ لہذا سکول انتظامیہ نے اسی سلسلے میں ایک خصوصی مشاورتی سیشن کا اہتمام کیا۔جس میں طلبہ کی تعلیمی اور ذاتی ترقی کے حوالے سے ادارے کے ماہر اساتذہ اور سرپرستان و والدین کے درمیان مشترکہ سیر حاصل بحث ہوئی۔
سیشن کے چیدہ چیدہ نکات:
طلبہ کی صلاحیتوں کو سمجھنا اور اسے صحیح سمت میں رہنمائی فراہم کرنا ہے۔
طلبہ کی موجودہ تعلیمی کارکردگی اور
ان کی دلچسپیاں اور صلاحیتیں۔
مستقبل میں ان کے لیے دستیاب تعلیمی اور پیشہ ورانہ مواقع۔
گھر اور اسکول میں بہتر تعلیمی ماحول قائم کر کے انکے روشن مستقبل کے لئے ایک بہترین لائحہ عمل تیار کر سکیں۔

اگر ایک طالب علم کو معیاری تعلیم دلانی ہے تو صرف سکول کا ہونا یا سکول میں سہولیات کا ہونا ہی کافی نہیں، بلکہ ایک نہایت ا...
22/08/2025

اگر ایک طالب علم کو معیاری تعلیم دلانی ہے تو صرف سکول کا ہونا یا سکول میں سہولیات کا ہونا ہی کافی نہیں، بلکہ ایک نہایت اہم عنصر پیرنٹس اور اساتذہ کے درمیان مضبوط تعلق ہے۔ جب تک والدین اور اساتذہ ایک دوسرے سے رابطے میں نہ رہیں اور بچے کی تعلیم و تربیت پر مشترکہ توجہ نہ دیں، تعلیم کا معیار بہتر نہیں ہو سکتا۔

طالب علم، والدین اور اساتذہ: یہ تینوں تعلیم کے ستون ہیں۔ اگر ان میں سے کوئی ایک بھی کمزور یا غیر فعال ہو جائے تو تعلیمی نظام درست طریقے سے نہیں چل سکتا۔ یہاں سکول انتظامیہ کا کردار بھی بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔ انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ اساتذہ اور والدین کے درمیان رابطے کے مواقع پیدا کرے تاکہ دونوں مل کر بچے کی ترقی کے لیے کام کر سکیں۔

ہمارے ہاں گورنمنٹ سکولوں کی ناکامیوں کی فہرست بہت طویل ہے لیکن اس میں ایک بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ والدین کی شمولیت نہ ہونے کے برابر ہے۔ چند اچھے پرائیویٹ سکولوں میں ہر ماہ باقاعدہ والدین اور اساتذہ کی میٹنگ ہوتی ہے، جس کے نتیجے میں طلبہ کی تعلیم بہتر ہوتی ہے۔ لیکن سرکاری سکولوں میں زیادہ تر والدین صرف بچوں کو سکول بھیج کر اپنی ذمہ داری پوری سمجھ لیتے ہیں۔ انہیں یہ بھی علم نہیں ہوتا کہ ان کا بچہ کس جماعت میں پڑھ رہا ہے یا اس کی تعلیمی کارکردگی کیا ہے۔

اکثر والدین صرف اس وقت سکول کا رخ کرتے ہیں جب کوئی مسئلہ پیدا ہو جائے، مثلاً جب کسی استاد نے بچے کو سزا دی ہو اور وہ بھی سکول میں لڑائی کیلئے جاتے ہیں ۔

اگر والدین اور اساتذہ کے درمیان میٹنگ کرنی ہے تو دونوں فریقوں کی تیاری لازمی ہے۔ صرف ملاقات کرنا کافی نہیں، بلکہ اس ملاقات کو نتیجہ خیز بنانے کے لیے ہر ایک کو اپنی ذمہ داری ادا کرنا ہوگی۔

اساتذہ کو چاہیے کہ وہ اپنے طلبہ کے بارے میں مکمل آگاہی رکھیں۔ انہیں یہ معلوم ہو کہ ہر بچے میں کیا مثبت اور منفی صلاحیتیں ہیں اور کن پہلوؤں پر مزید توجہ درکار ہے۔ اسی طرح استاد کو یہ بھی علم ہونا چاہیے کہ والدین سے کس موضوع پر بات کرنی ہے اور کس طرح مل جل کر بچے کی بہتری کے لیے حکمتِ عملی بنانی ہے۔ یہ سب صرف اس وقت ممکن ہے جب استاد اپنے طلبہ کو سمجھے۔

دوسری جانب والدین کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے بچے کے رویے، سرگرمیوں اور مسائل سے باخبر ہوں۔ یہ جانیں کہ بچہ سکول میں کس طرح حصہ لیتا ہے، کہاں مشکلات کا سامنا کرتا ہے اور اس کی دلچسپیاں کیا ہیں۔ اگر والدین اور استاد دونوں اپنے اپنے حصے کا کام سنجیدگی سے کریں تو PTM حقیقت میں بچے کے لیے فائدہ مند ثابت ہوسکتی ہے۔

بدقسمتی سے ہمارے سرکاری سکولوں میں یہ نظام تقریباً ناپید ہے۔ نہ والدین کو اپنے بچے کے بارے میں زیادہ علم ہوتا ہے اور نہ ہی اساتذہ طلبہ کی انفرادی کمزوریوں اور صلاحیتوں پر توجہ دے پاتے ہیں۔ اس کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ حکومت صرف انرولمنٹ کے اعداد و شمار پورے کرنے پر زور دیتی ہے۔ نتیجہ یہ ہے کہ ایک ہی کلاس میں سو سے ڈیڑھ سو طلبہ بیٹھے ہوتے ہیں۔ ایسے حالات میں نہ استاد ہر طالب علم کو وقت دے سکتا ہے اور نہ ہی والدین و اساتذہ کی میٹنگ کوئی مقصد حاصل کر پاتی ہے۔

میں سمجھتا ہوں کہ سرکاری سکولوں میں بھی PTM کو لازمی قرار دیا جائے۔ سکول انتظامیہ کو اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ والدین اپنے بچوں کی تعلیم میں فعال کردار ادا کریں۔ اسی طرح اساتذہ کو بھی یہ احساس ہونا چاہیے کہ وہ والدین کے ساتھ مل کر ایک ٹیم کی طرح کام کریں۔۔
۔۔۔۔۔گورنمنٹ ہائی سکول مندتی ضلع اورکزئی

Address

Mandati
Mishti Bazar

Opening Hours

Monday 08:00 - 14:00
Tuesday 08:00 - 14:00
Wednesday 08:00 - 14:00
Thursday 08:00 - 14:00
Friday 08:00 - 14:00
Saturday 08:00 - 14:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when GHS Mandati District Orakzai posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category