MUST JK NSF

MUST JK NSF Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from MUST JK NSF, Education, Mirpur.

‎میرپور ‎جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کے دوست عزم نو کنونشن کی تیاریوں کے حوالے سے شہر میں پوسٹرز آویزاں کرتے ہوئے‎ا...
26/01/2026

‎میرپور
‎جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کے دوست عزم نو کنونشن کی تیاریوں کے حوالے سے شہر میں پوسٹرز آویزاں کرتے ہوئے
‎اس موقع پر ممبر کنوینگ کمیٹی اسامہ سرور عمیر خواجہ سٹی کیمپس مسٹ کے چیرمین سید عبد السمیع شاہ جنرل سیکرٹری سیف اللہ اور دیگر دوست بھی موجود
‎اکتیس جنوری سب راستے سب قافلے کوٹلی کی طرف
‎

‎جہالت کے اندھیرے کو دور بھگاؤ‎ہر درسگاہ میں این ایس ایف بناؤ‎میرپور گرلز ڈگری کالج‎جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن ممب...
21/01/2026

‎جہالت کے اندھیرے کو دور بھگاؤ
‎ہر درسگاہ میں این ایس ایف بناؤ

‎میرپور گرلز ڈگری کالج
‎جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن ممبر کنوینگ کمیٹی کامریڈ اسامہ سرور ،ممبر عمیر خواجہ ،گوہر علی، خذیفہ خان کا گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج میرپور کا دورہ۔ اس موقع پر کارکنان سے تنظیم کی نظریاتی و فکری حوالہ سے گفتگو کی گئی گرلز کی تنظیم سازی کسی بھی معاشرے میں شعور و تبدیلی کا نشان ہوتی ھے۔ 31 جنوری تنظیم کے مرکزی کنونشن عزم_نو بمقام کوٹلی میں شرکت کی دعوت دی گئی۔ممبر کمیٹی کامریڈ اسامہ سرور نے گرلز ڈگری کالج یونٹ کا حلف بھی لیا۔
‎چیئر پرسن کنول جمیل
‎وائس چیئر پرسن عروج سلیم
‎جنرل سیکرٹری۔ آئمہ ناصر
‎ڈپٹی جنرل سیکریٹری عروج فاطمہ
‎آرگنائزر سویرا خان
‎سیکرٹری مالیات مانور گلفراز
‎سیکرٹری نشر واشاعت منیبہ سرفراز
‎انچارج سٹڈی سرکل نمرہ عابد
‎تمام عہدے داروں نے عہد کیا کہ وہ مادر وطن ریاست جموں کشمیر کی مکمل آزادی خود مختاری اور غیر طبقاتی سماج کے قیام تک جدوجہد جاری رکھیں گی۔
‎علم۔ جدوجہد فتح

11/01/2026

امیدوار برائے مرکزی صدر جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن ڈاکٹر نجیب اللہ صاحب ۔

 #راولاکوٹ 8 جنوری سٹی راولاکوٹ نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کے دوستوں کی نشست ۔ تنظیمی و سیاسی امور پر سیر حاصل گفتگو ۔ اس موق...
08/01/2026

#راولاکوٹ 8 جنوری
سٹی راولاکوٹ نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کے دوستوں کی نشست ۔ تنظیمی و سیاسی امور پر سیر حاصل گفتگو ۔ اس موقع پر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن میں راولاکوٹ سے حماد خان۔۔مویز علی
سمیع خان۔ کامران خان۔ عبدلواسیع کو باضابطہ طور پر شمولیت اختیار کی ۔
31 جنوری کو کوٹلی کے مقام پر مرکزی کنونشن میں بھرپور شرکت کی جاۓ گی۔
علم جدوجہد فتح

‎مسٹ ینورسٹی میرپور ‎جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کنوینگ کمیٹی کے چیرمین عرفان حنیف کا دورہِ میرپور ‎اس موقع پر جے ک...
30/12/2025

‎مسٹ ینورسٹی میرپور
‎جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کنوینگ کمیٹی کے چیرمین عرفان حنیف کا دورہِ میرپور
‎اس موقع پر جے کے این ایس ایف مسٹ ینورسٹی کے ایکسٹوسٹ طالب علموں کے ساتھ ملاقات
‎جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کے
‎مرکزی کنونشن بعنوان عزم نو کوٹلی 31 جنوری یکم فروری کے حوالے سے گفتگو کی گئ ۔
‎جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کا یہ کنونشن تاریخ ساز ہو گا
‎طالب علموں نے یقین دلایا کہ کنونشن بڑی تعداد میں بھرپور شرکت کی جاۓ گئ
‎اس موقع پر کنوینگ کمیٹی کے ممبر اسامہ سرور بھی موجود
‎سچے جزبوں کی قسم آخری فتح حق کی ہو گئ سچ کی ہو گئ
‎علم۔ جدوجہد۔ فتح۔

چکسواری (میرپور)  2025جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کے عظیم سرخیل کامریڈ ارشد بلو شہید کی بیالیسویں برسی کے موقع پر چ...
25/12/2025

چکسواری (میرپور)
2025
جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کے عظیم سرخیل کامریڈ ارشد بلو شہید کی بیالیسویں برسی کے موقع پر چیئرمین کنوینگ کمیٹی عرفان حنیف کی ساتھیوں سمیت شہید کی قبر پر حاضری اور پرچم کشائی۔
کامریڈ ارشد بلو کی برسی کا پروگرام جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کے سابق مرکزی صدر کامریڈ انوار بیگ کی ناگہانی موت کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا تھا۔
سابق مرکزی صدر کی وفات کی وجہ سے تنظیم 2 روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے 2 دن کے لیے تمام تنظیمی سرگرمیوں کو معطل کرتی ہے۔
علم جدوجہد فتح

‎میرپور ‎20 دسمبر 2025‎جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن میرپور کے کنوینگ کمیٹی ممبران کی میٹنگ میرپور مقامی ہوٹل پر منعق...
21/12/2025

‎میرپور
‎20 دسمبر 2025
‎جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن میرپور کے کنوینگ کمیٹی ممبران کی میٹنگ میرپور مقامی ہوٹل پر منعقد ہوئی۔
‎میٹنگ میں کنوینگ کمیٹی میرپور کے ممبر کمال خان ، اسامہ سرور، عمیر خواجہ اور ہارون اصغر سمیت ایکٹیوسٹ عادل آرائیں ، سید حماد علی شاہ، اقبال افضال، گوہر علی کیانی اور مسٹ یونیورسٹی کے مین کمپس کے آرگنائزر عبد السمیع نے شرکت کی۔
‎25 دسمبر جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن سے تعلق رکھنے والے ریاست جموں کشمیر کے عظیم مزاحمت کار ارشد بلو شہید کی برسی چکسواری میرپور کے مقام پر انقلابی جذبوں سے منانے کا عہد کیا گیا۔
‎ریاست بھر کے تمام تنظیمی کارکنان و ذمہ دران کو ارشد بلو شہید کی برسی میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔
‎ جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن میرپور

میرپور جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کا ورکر اجلاس آج ویو پوائنٹ پارک میں منعقد ہوا۔اجلاس میں میرپور کے ایکٹوسٹ دوستو...
12/12/2025

میرپور
جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کا ورکر اجلاس آج ویو پوائنٹ پارک میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں میرپور کے ایکٹوسٹ دوستوں کے علاؤہ ممبران کنوینگ کمیٹی کمال خان، اسامہ سرور، ہارون اصغر اور عمیر خواجہ نے شرکت کی۔ میرپور کے طالب علم رہنماؤں میں گوہر علی کیانی، کنول جمیل نے بھی اپنی دوستوں کے ہمراہ شرکت کی۔
اجلاس میں نئے دوستوں کو تنظیم میں شامل ہونے پر ویلکم کیا گیا۔
اجلاس میں طلباء کو درپیش مسائل کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی اور مسٹ یونیورسٹی میرپور سمیت ریاست بھر کے طلباء کو درپیش مسائل کے حوالے سے حکومت کو پیغام دیا گیا کہ فلفور طلباء مسائل کو حل کیا جائے وگرنہ اس کے خلاف جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن بھرپور احتجاج کرے گی۔
اجلاس میں 25 دسمبر چکسواری کے مقام پر ارشد بلو شہید کی برسی کے پروگرام میں بھرپور شرکت کرنے کا اعلان کیا گیا۔
31 جنوری اور یکم فروری کو جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کا مرکزی کنونشن پر کمپین کو تیز کرتے ہوئے تعلیمی اداروں میں ممبر شپ کے عمل کو آگے بڑھاتے ہوئے باقاعدہ تنظیم سازی کرنے کا عہد کیا گیا۔
آخر پر میرپور ویو پوائنٹ پارک کا دورہ کیا گیا اور پارک کی خستہ حالی پر میرپور انتظامیہ کو پیغام دیا کہ ویو پوائنٹ پارک کو ایک مرتبہ پھر تفریح کا مرکز بنانے میں فوری طور پر اپنا جاندار کردار کرے اور ایک ہفتہ کے اندر عوام کے لئے اس کے تمام تر دروازوں کو کھولا جائے۔




#میرپور #کشمیریت

05/12/2025

کوٹلی ینورسٹی کے طلباء نے مسٹ ینورسٹی میں جاری ہڑتال اور چارٹر آف ڈیمانڈ کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا

05/12/2025

مظفرآباد
طلباء جامعہ کشمیر کی طرف سے جامعہ مسٹ میرپور کے طلبہ کی جو تحریک چل رہی جامعہ کشمیر مظفرآباد کی طرف سے مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں
طلباء جامعہ مسٹ کے ساتھ جو یونیورسٹی انتظامیہ کی طرف سے نارواں سلوک کیا جا رہا اس تمام کی بھرپور الفاظ میں مزمت کرتے ہیں

طلبہ جامعہ مسٹ کے جملہ مسائل جائز ہیں انتظامیہ جامعہ مسٹ سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوہے طلباء کے مسائل کو فلفور حل کرے

اگر طلباء کے مسائل فلفور حل نہیں کیے جاتے تو آزاد کشمیر کی تمام طلباء کو ملاتے ہوئے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے
منجانب
طلباء جامعہ کشمیر

ڈڈیال سے نظریاتی دوست صغیر چودھری  ایاز خواجہ خواجہ نعیم راجہ ارسلان کی میرپور آمد پر رضا انور گل نواز چودھری کمال خان ا...
05/12/2025

ڈڈیال سے نظریاتی دوست صغیر چودھری ایاز خواجہ خواجہ نعیم راجہ ارسلان کی میرپور آمد پر رضا انور گل نواز چودھری کمال خان اسامہ سرور سے ملاقات۔
‎
‎لمبے عرصہ کے بعد پھر سے ضلع میرپور میں تنظیم ایکٹویٹیز کے تیز ہونے پر تنظیمی کام کو نظریاتی بنیادوں پر بڑھانے کے حوالے سے گفتگو رہی
‎سچے جذبوں کی قسم آخری فتح حق کی ہو گئ سچ کی ہو گئ
‎علم۔ جدوجہد۔ فتح۔

Address

Mirpur
10500

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when MUST JK NSF posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category