Govt Boys High School kharak

Govt Boys High School  kharak Inclusive Good Quality Education is A Foundation For Dynamic And Equitable Societies

(یوم تاسیس آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر)آج مورخہ 24اکتوبر2023 بروز منگل گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کھاڑک ضلع میرپور آزاد ک...
24/10/2023

(یوم تاسیس آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر)
آج مورخہ 24اکتوبر2023 بروز منگل گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کھاڑک ضلع میرپور آزاد کشمیر میں76واں یوم تاسیس آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔۔۔
تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا تلاوت اور نعت کے بعد طلباء اور اساتذہ نےآزاد کشمیر کا ترانہ پڑھا۔۔ آزاد کشمیر کا پرچم لہرایا گیا۔۔ صدر معلم ادارہ ہذا شبیر الحسن صاحب اور اساتذہ کرام نے طلباء کو یوم تاسیس کے بارے میں آگاہ کیا اور مقبوضہ کشمیر کے موجودہ حالات پر روشنی ڈالی
تقریب کے اختتام پر شہداء کشمیر ، کشمیر کی آزادی اور شہداء فلسطین کے لئے خصوصی دعا فرمائی گئی۔

آج  مورخہ 12.10.2023 بروز جمعرات گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کھاڑک میرپورمیں ایک عظیم الشان محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ و...
12/10/2023

آج مورخہ 12.10.2023 بروز جمعرات گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کھاڑک میرپورمیں ایک عظیم الشان محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ واسلم کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ ڈائریکٹر میرپور ڈویژن میرپور وحید احمد چودھری صاحب اور ڈسٹرکٹ کونسلر کھاڑک و سکول کمیٹی کے چیئرمین جناب چوہدری محمد مختار صاحب تھے۔ آذاد کشمیر سکول ٹیچر آرگنائزیشن ضلع میرپور کے صدر چوہدری محمد اسماعیل صاحب، چوہدری حاجی اسجد آف کھاڑک، چوہدری حبیب الرحمان آف کھاڑک اور حاجی محمد معروف خان سیب کلیال کھاڑک کے علاؤہ دیگر مہمانان گرامی خصوصی طور پر اس محفل میں تشریف لائے ۔ ادارہ ہذا کے سنیئر صدر معلم شبیر الحسن صاحب،تمام اساتذہ کرام اور بچوں نے بھرپور شرکت کی ۔

31/07/2023

الحمدللہ 🤲
گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کھاڑک کا سکینڈری بورڈ میرپور میں میٹرک کا شاندار رزلٹ
میٹرک میں %100 فیصد نتیجہ🤩🤩
صدر معلم صاحب،تمام سٹاف اور والدین کو مبارکباد

11/04/2023

الحمدللہ گورنمنٹ بوائز , ہائی سکول کھاڑک ضلع میرپور کا جماعت پنجم اور ہشتم کا ایلمنٹری بورڈ میرپور سے رزلٹ 100 فیصد رہا تمام اساتذہ اور والدین کو بہت بہت مبارک ھو ۔۔۔
داخلے جاری ہیں ۔۔۔۔۔
اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لئے بچوں کو جلد از جلد داخل کروائیں شکریہ

11/04/2023

گورنمنٹ بوائز صاحب سکول کھاڑک کے ایلمینٹری بورڈ میں شاندار نتائج
جماعت ہشتم اور جماعت پنجم کے 100 فیصد نتائج🤩🤩
صدر معلم صاحب،تمام سٹاف اور والدین کو مبارکباد

ادارہ ہذا سے ریٹائر ہونے والے مدرس( Teacher) عبد السلام صاحب کے اعزاز میں سینئر صدر معلم اور سکول سٹاف کئ طرف سے آج مورخ...
25/02/2023

ادارہ ہذا سے ریٹائر ہونے والے مدرس( Teacher) عبد السلام صاحب کے اعزاز میں سینئر صدر معلم اور سکول سٹاف کئ طرف سے آج مورخہ 25.02.2023 کو گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کھاڑک میں ایک عظیم الشان پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری (مردانہ) میرپور , چودھری نثار صاحب, پرنسپل گورنمنٹ پائلٹ ماڈل سکول 1 میرپور ، چودھری ادریس صاحب ، آزاد کشمیر سکول ٹیچرز آرگنائزیشن کے ضلعی صدر چودھری محمد اسماعیل صاحب اور پریس سیکرٹری ظہیر شاہ ، رہنما اساتذہ ظہیر شہزاد بٹ صاحب اور دیگر اساتذہ کرام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

ادارہ ھذا سے ریٹائر ہونے والے مدرس  عبد السلام صاحب  کو  ڈسٹرکٹ کونسلر یونین کونسل کھاڑک جناب چوہدری مختار صاحب اور چودھ...
25/02/2023

ادارہ ھذا سے ریٹائر ہونے والے مدرس عبد السلام صاحب کو ڈسٹرکٹ کونسلر یونین کونسل کھاڑک جناب چوہدری مختار صاحب اور چودھری غفور آف کھاڑک نے عبدالسلام کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر ان کو مبارک باد پیش کی۔

اطلاع برائے والدینتعلیمی ادارہ جات بعد از سرمائی تعطیلات جماعت نہم اور دہم کی تدریس کے لیے صبح سے کھل رہے ہیں۔والدین اپن...
03/01/2023

اطلاع برائے والدین

تعلیمی ادارہ جات بعد از سرمائی تعطیلات جماعت نہم اور دہم کی تدریس کے لیے صبح سے کھل رہے ہیں۔
والدین اپنے بچوں کو باقاعدگی سے سکول روانہ کریں۔

17/10/2022

Ma shah Allah ❤️

آج گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کھاڑک میرپورمیں ایک عظیم الشان محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ واسلم کا انعقاد کیا گیا  ج...
17/10/2022

آج گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کھاڑک میرپورمیں ایک عظیم الشان محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ واسلم کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرمیرپور نثاراحمد چوہدری صاحب تھے۔سکول کمیٹی کے چیئرمین جناب چوہدری مختار صاحب اور چوہدری غفور فرام یوکے نے خصوصی طور پر اس محفل میں تشریف لائے ۔ ادارہ ہذا کے سنیئر صدر معلم شبیر الحسن صاحب،تمام اساتذہ کرام اور بچوں نے بھرپور شرکت کی ۔

جماعت نہم کی طرف سے جماعت دہم کے طلباء کے اعزاز میں الوداعی پارٹی کی ( تصویریں جھلکیاں)  Farewell party in the honour of...
12/05/2022

جماعت نہم کی طرف سے جماعت دہم کے طلباء کے اعزاز میں الوداعی پارٹی کی ( تصویریں جھلکیاں)

Farewell party in the honour of class 10th from class 9th nd staff govt boys high school kharak

Address

Kharak
Mirpur

Opening Hours

Monday 08:00 - 14:00
Tuesday 08:00 - 14:00
Wednesday 08:00 - 14:00
Thursday 08:00 - 14:00
Friday 08:00 - 14:00
Saturday 08:00 - 14:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Govt Boys High School kharak posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category