Superior School &College Chakswari

Superior School &College Chakswari Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Superior School &College Chakswari, Education, Chakswari, Mirpur.

03/07/2022
26/03/2022

میرے پیارے وطن کشمیر کے بچے ذہین ہیں ہمیں فخر ہے

آج رورل ہیلتھ چکسواری کی جانب سےملیریا اور ڈینگی بخار پر بچوں کو تربیتی ورکشاپ کروائی گئی۔۔ ہم محکمہ صحت اور بالخصوص رور...
25/03/2022

آج رورل ہیلتھ چکسواری کی جانب سےملیریا اور ڈینگی بخار پر بچوں کو تربیتی ورکشاپ کروائی گئی۔۔ ہم محکمہ صحت اور بالخصوص رورل ہیلتھ چکسواری کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔۔۔۔۔

23 مارچ 1940 یومِ قراردادِ پاکستان💚💚💚💚💚💚خدا کرے میرے عرض پاک پر اُترے وہ فصل گل جسے اندیشہ زوال نہ ہو یہاں جو پھول کھلے ...
23/03/2022

23 مارچ 1940 یومِ قراردادِ پاکستان💚💚💚💚💚💚
خدا کرے میرے عرض پاک پر اُترے
وہ فصل گل جسے اندیشہ زوال نہ ہو
یہاں جو پھول کھلے کھلے تا قیامت تک
یہاں خزاں کو بھی گزرنے کی مجال نہ ہو

یومِ پاکستان کے سلسلہ میں ادارہ بند رہے گا۔
22/03/2022

یومِ پاکستان کے سلسلہ میں ادارہ بند رہے گا۔

آج کی بات۔۔۔۔
22/03/2022

آج کی بات۔۔۔۔

یومِ نسواں۔۔۔۔۔۔۔۔8مارچ
08/03/2022

یومِ نسواں۔۔۔۔۔۔۔۔8مارچ

14 فروری یومِ حیا۔۔۔۔۔
13/02/2022

14 فروری یومِ حیا۔۔۔۔۔

Welcome back to School......
13/02/2022

Welcome back to School......

درد کی تصویر، شہہ رگِ پاکستان، مثلِ جنت نظیر، وادیِ کشمیر....! اک داستانِ ظلم و ستم وادیِ کشمیرجنت تھی کبھی آج بنی درد ک...
05/02/2022

درد کی تصویر، شہہ رگِ پاکستان، مثلِ جنت نظیر، وادیِ کشمیر....!

اک داستانِ ظلم و ستم وادیِ کشمیر
جنت تھی کبھی آج بنی درد کی تصویر

اس وادی میں مسلم کی فقط سانس پہ پہرے
معصوم سے بچوں کو بھی دیں زخم وہ گہرے
ہر گام پہ ناپاک قدم آج ہیں ٹھہرے
کیوں کام مدبر کی نہیں آتی ہے تدبیر

حق مانگنے نکلیں تو برا ہوتا ہے انجام
بندوق اٹھاتے ہیں تو ہو جاتے ہیں بدنام
کہلائے وہ مجرم جو دے یکجہتی کا پیغام
انصاف سے محروم رہا کیوں مرا کشمیر

یارب تو انہیں خون شہیداں کا ثمر دے
آزادی عطا کر کے تو سایہِ شجر دے
ہر ہاتھ اٹھا ہے تو دعاؤں میں اثر دے
اک حکم ترا ہو تو بدل سکتی ہے تقدیر

04/02/2022

*اپنے بچوں سے لاتعلق مت رہیں*
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بچے جسمانی طور پر بڑھ رہے ہوتے ہیں،اوردینی اعتبار سے چھوٹے رہ جاتے ہیں۔

وہ کھانا تو پیٹ بھر کر کھارہے ہوتے ہیں۔مگر محبت تعلق اورساتھ کے بھوکے رہ جاتے ہیں۔

زمانہ پہلے جیسا نہیں رہا۔

جو دن آپ اپنے بچے سے لاتعلق ہوکر گذارتے ہیں اس دن اسکی عقل پہ دسیوں برے خیالات کا حملہ ہوتا ہے۔اسکی نگاہ برے مناظر پر پڑتی ہے اور اسکے اوقات قسما قسم کی برائیوں کے نرغے میں ہوتے ہیں۔

تو زرا سوچیں کہ جس بچے کو مہینوں تک کسی نصیحت اور تربیتی نشست کا موقع ہی ناملتا ہو۔

اے ماں اور اے باپ!!

آپکے بچے کو نت نئے کپڑوں کی ایسی ضرورت نہیں ناہی بڑے جیب خرچ کی ناہی لمبی چوڑی میراث کی۔جتنی ضرورت انکو اس چیز کی ہے کہ آپ انہیں اپنی نگرانی میں اللہ کی محبت کو اور اس عقیدہ کو کہ وہ ہمیں دیکھ رہا ہے انکی شخصیت کے خمیر میں ڈال دیں۔

آپ دیکھتے رہیں کہ کونسی نیک خصلتیں آپکے بچے میں موجود ہیں آپ ان انکو پختہ کیجئے اور انہیں بڑھائیے۔
نظر رکھیے کہ کونسے برے رجحانات ان میں نمو پا رہے ہیں سو آپ انکو اکھاڑ پھینکیں بچوں کی اخلاقیات کو ان سے پاک کریں۔

باپ کو توجہ دینا ہوگی!

وقت کی کمی کا بہانہ مت بنائیں یہ خود پہ ھنسنے والی بات ھوگی۔
صحابہ کرام پوری دنیا فتح کرتے پہر اپنے بچوں کے پاس لوٹتے تو انکے دلوں کو فتح کرتے انکی بہترین تربیت کرتے دین اور اخلاق کے زیور سے انہیں آراستہ کرتے۔

اس فرض سے پہلو تہی مت کیجیئے۔

کیونکہ باپ کی چھاپ اور ماں کا پیار!!

بچے کو ان دونوں کی ضرورت رہتی ہے۔

یہ عذر بھی مت تراشئیے کہ آپ انکے لئے رزق کی تلاش میں مصروف ھوتے ہیں کیونکہ بہت برا ہے وہ رزق کہ جسکے نتیجے میں امت کو ایک ایسی نسل ملے کہ جسکے جسم تو خوب تنومند اور توانا ہوں مگر اخلاق پستہ اور کمزور۔

زمانہ بہت مشکل ہوگیااور بچے بخدا معصوم ہوتے ہیں ہمارے مقابلے میں اس عمر میں اب انہیں بہت زیادہ توجہ درکار ہوتی ہے آج کے فتنے اور آزمائشیں بہت مختلف ہیں۔

اپنے گھروں کو لوٹ جائیں اور بچوں کو جی بھر کر اپنائیت اور پیار دیں۔

انکے ساتھ کھیلیں اور انہیں ایسے قصے سنائیں کہ جن سے انکی ذات میں عمدہ صفات پیدا ہوں۔

انکی باتیں خوب غور سے سنیں۔

انکی خاطر اپنے موبائل چھوڑ دیا کریں۔

ان بھولے بھالے بچوں کیلئے اپنی کچھ مصروفیات ترک کر دیا کریں۔

اپنے جگر کے ٹکڑوں کیلیے پوری دنیا بھی چھوڑ دینی پڑے تو چھوڑ دیں۔

ان میں سے کوئ ایک نیک بیٹا یا بیٹی آپ کے مرنے کے بعد دل کی گہرائی سے دعا مانگے کہ

رب اغفر لی ولوالدی

پروردگار! مجھے اور میرے ماں باپ کو بخش دے!

یہ دعا ان سب فضولیات سے کہیں بڑھ کر ہے کہ جنکے چکر میں آپ انہیں وقت نہیں دے پاتے۔
___________________🥀

یومِ وصال سیدنا ابو بکر صدیق رضی الله تعالیٰ عنہ
26/01/2022

یومِ وصال سیدنا ابو بکر صدیق رضی الله تعالیٰ عنہ

Address

Chakswari
Mirpur

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00

Telephone

+923465195435

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Superior School &College Chakswari posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Superior School &College Chakswari:

Shortcuts

Share

Category