19/08/2026
الحمدللہ!
دی کریئیٹیو سکول ایف تھری میرپور کے لیے یہ لمحہ انتہائی خوشی اور فخر کا ہے کہ ہمارے ہونہار طلبہ و طالبات نے میرپور بورڈ کے نتائج میں شاندار کامیابی حاصل کر کے ادارے کا نام روشن کر دیا۔
ہمیں فخر ہے کہ:
فاطمہ نور نے 1200 میں سے 1157 نمبر حاصل کر کے نہ صرف اپنے والدین اور ادارے کا نام بلند کیا ۔ بلکہ یہ اعزاز پورے علاقے کا لیے فخر کا باعث ہے۔
یہ کامیابی نہ صرف طلبہ کی محنت، لگن اور عزم کا نتیجہ ہے بلکہ قابل اساتذہ کی رہنمائی اور والدین کی دعاؤں کا ثمر بھی ہے۔
ہم اپنے تمام کامیاب طلبہ و طالبات کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں مستقبل میں بھی مزید کامیابیاں عطا فرمائے۔ آمین
دی کریئیٹیو سکول ایف تھری میرپور ۔