Muaviah Online Quran Acadmey

Muaviah Online Quran Acadmey

Share

kashmir

07/01/2026
28/12/2025

*ابتدأ شهر حرام .. فتأدب!*

> *"فَلَا تَظْلِمُوا فِيهِنَّ أَنفُسَكُمْ"*
*اللّٰهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِي رَجَبٍ وَشَعْبَانَ، وَبَلِّغْنَا رَمَضَانَ، بِصِحَّةٍ وَعَافِيَةٍ.*

حرمت والا مہینہ شروع ہو چکا ہے، لہٰذا ادب اختیار کرو!
`“پس ان مہینوں میں اپنی جانوں پر ظلم نہ کرو۔”`

16/12/2025

مختلف کورسز میں ہر عمر کے افراد داخلہ لے سکتے ہیں
👥میل / فی میل اساتذہ کی نگرانی میں تمام کورسز کروائے جارہے ہیں
💻 اب اپنے بچوں کو گھر بیٹھے قرآن کی تعلیمات سے آراستہ کریں ۔
📱 ادارہ آپ کےبچوں کی تعلیم وتربیت کے لئے پیش پیش ہے ۔
🚸 ( نوٹ ) ایڈمیشن کے لیے عمر کی کوئی قید نہیں ہے ۔

۔۔۔۔📚 کورسز 🖱️۔۔۔۔
✅ قاعدہ مع تجوید
✅ مطالعہ قرآن کریم
✅ قرآن تجوید
✅حفظ قرآن کریم
✅قرآن مع ترجمہ و تفسیر
✅حدیث ، فقہ ،
✅درس نظامی کے شارٹ کورسز
✅ نماز چھے کلمے
✅ مسنون دعائیں۔نماز

کلاس کا دورانیہ:
30 🕙 منٹ ہر کلاس کیلئے۔
ایڈمیشن کے لئے اس نمبر پر رابطہ کریں ..۔۔
صدقہ جاریہ ھمارے ادارے کا میسج اپنے تمام بیرون ممالک میں مقیم دوست احباب کو بھی سینڈ کریں۔ جزاك اللهُ‎،،،
whatsap +923211081671

16/12/2025

*گناہ مت کیا کریں… کیا واقعی آپ کو خود سے محبت نہیں؟ کیا جنت کی طلب دل میں نہیں؟ کیا اللہ کا قرب اور رسولِ کریم ﷺ کا دیدار آپ کی سب سے بڑی خواہش نہیں؟*

یاد رکھیے… *ہر گناہ آپ کی روح کو زخمی کرتا ہے، اسے بے سکون کر دیتا ہے۔* وہ خاموشی سے تڑپتی ہے، روتی ہے، اندر ہی اندر ٹوٹتی ہے۔ ہم ظاہری مسکراہٹوں میں سب کچھ چھپا لیتے ہیں، لیکن باطن کی چیخیں… صرف رب سُن رہا ہوتا ہے۔

*روح کو سنوارنے کے لیے گناہوں سے بچنا ضروری ہے۔* کیونکہ جو عمل دل کو سکون دیتا ہے، وہی روح کو روشنی بخشتا ہے۔ *ہر گناہ ایک اندھیرا ہے، اور ہر نیکی ایک چراغ… جو اندھیرے دل میں اُمید کا اُجالا لاتا ہے۔*

گناہ سے بچنا ممکن ہے… بس نیت پختہ ہو، دل میں رب کی محبت ہو، اور نفس کو قابو میں رکھنا آجائے۔ خود سے بار بار کہیے: *مجھے یہ نہیں کرنا، مجھے جنت جانا ہے، رب کا دیدار پانا ہے، محبوبِ خدا ﷺ کی زیارت کرنی ہے۔*

*جب بھی گناہ کا خیال آئے… اپنی روح کا خیال کریں۔ اسے زخمی نہ کریں، بلکہ سنواریں، نرمی دیں، پاکیزگی دیں۔* کیونکہ سچی محبت وہی ہے جو گناہ سے روک لے، اور اصل کامیابی وہی ہے جو رب کے قریب لے جائے۔

*اپنی روح کو گناہوں کی گرد سے پاک کریں… تاکہ وہ رب کی روشنی کو جذب کر سکے۔ کیونکہ ایک صاف روح ہی اللہ سے جُڑنے کے قابل ہوتی ہے۔*

🤍🌿🕊️

13/12/2025

مقام حسرت و افسوس
____________
*سب سے زیادہ حسرت و افسوس کا مقام وہ ہو گا جب انسان اپنی کی ہوئی نیکیوں کو دوسروں کے نامہ اعمال میں دیکھے گا*
غیبت، بہتان بازی، چغلی، ایذا رسانی، حق تلفی، دھوکہ دہی، کرپشن، کسی کی زمین یا مال ہتھیا لینا، ماتحتوں کا استحصال وغیرہ ایسے گناہ ہیں جن کی وجہ سے بڑی تگ و دو کے نتیجے میں حاصل کی گئی قیمتی نیکیاں دوسروں کے نامہ اعمال میں ڈالنی ہوں گی۔۔۔۔

اللہ تعالیٰ دنیا میں ہی معافی تلافی اور حقوق کی ادائیگی کی توفیق نصیب فرمائے اور روز محشر کی حسرت سے ہماری حفاظت فرمائے۔ آمین

12/12/2025

*الله ادھوری داستان کو*
*خوبصورت رنگوں سے مکمل کرنے پر قادر ہے

12/12/2025

📝*زندگی میں ہر وہ چیز چھوڑ دیں*
*جو اللّٰه تعالیٰ سے دوری کا سبب بن رہی ہے*
*چاہے وہ کوئی عادت ہو*
*یا خواہش*
*کیونکہ...!!*
*ہر وہ چیز خسارے کا سودا ہے*
*جس کی قیمت اللّٰه تعالیٰ سے دوری ہو*

22/07/2025

"قرآن مجید کی وجہ سے جسم کے جس جس حصے کو تکلیف پہنچے اس پر جہنم کی آگ حرام ہے۔"

یہ دنیا کا سب سے بڑا جھوٹ ہے جو معصوم بچوں کو دوران حفظ سمجھایا جاتا ہے تاکہ وہ ذہنی طور پر جسمانی تشدد کو سعادت سمجھیں اور قاری صاحب کی طرف سے لگنے والے ہر پائپ کے نشان کو سعادت سمجھ کر خوش ہوتا رہے۔

قرآن مجید کی سربلندی کیلئے تکلیف اٹھانا یقیناً سعادت ہے لیکن وہ بچوں کو قاری کے پائپ سے ملنے والی تکلیف کیلئے نہیں بلکہ عملی زندگی میں قرآنی تعلیمات کی ترویج و تبلیغ اور تنفیذ کی خاطر آپ کو تکلیف پہنچے تو سمجھ میں آنے والی بات ہے۔

Want your school to be the top-listed School/college in Mirpur?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address


F2
Mirpur